ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
زمانے بھر نے کوشش کر لی کہ چائے چھوڑ دیں، چھوڑ تو دیں لیکن چائے ہمیں چھوڑے تب ناں۔
 
عرصہ پہلے گئے تھے جیکب آباد، اب تک یاد ہے گیسٹ ہاؤس کا روم کولر بھی ناکافی لگ رہا تھا اور ساتھ پنکھے بھی چل رہے تھے اور ہم برف والے ٹھنڈے پانی سے بار بار خود کو اور کپڑوں کو بھگو بھگو کر سونے کی کوشش کرتے رہے رات بھر.
 

طارق شاہ

محفلین
غضب کی گرمی کا سامنا ہمیں بصرہ عراق میں ہوا یہ غالباً 1976 کی بات ہے شپ کو کنارے آنے کی اجازت کا انتظار تھا
گرمی اس قدر تھی کہ رات یا دن کو سونے کے میٹریس کو کئی بالٹیوں سے تر کر کے اور خود پر بھی ایک آدھ بالٹی پانی
ڈال کر سونے کی کوشش کرتے تھے ایک آدھ گھنٹے میں بستر اور بدن کے کپڑے سوکھ جاتے تھے ، پھر وہی عمل دہرانا پڑتا تھا
دن میں تین بار سالٹ ٹیبلیٹ لیتے تھے . الامان
 
غالب کا ایک شعر یاد آگیا:
ہر چند جاں گدازیِ قہر و عتاب ہے
ہر چند پشت گرمیِ تاب و تواں نہیں
فعلن فعلن مفاعلین وغیرہ وغیرہ کر کے بھی بتا دیں یہ کون سے بحر میں ہے شاید گرمی تھوڑی ٹوٹ جائے.
قوانینِ عروض کے لحاظ سے اس کی بحر کے ارکان یہ ہیں:
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top