بابا محمد یحیٰ خان

قرآن کی آیات چسپان کرنے کے بعد سوائے افسوس کے اور کیا کہا جاسکتا ہے کہ قرآن شریف جیسے پُر عظمت کتاب ایسے گھسے پٹے فتویٰ کے لیئے ہی رہ گئی کہ جاہل اور کم علم لوگ اس کو اپنے مقصد کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔ مندرجہ بالا تینوں کتابیں میرے پی ڈی ایف شکل میں موجود ہیں جس کو چاہیئے وہ مجھ سے لے سکتا ہے جس کا طریقہ بہت سادہ سا ہے جس کو میں ذاتی پیغام میں بتا سکتا ہوں۔
جاہل اور کم علم لوگ وہی ہوتے ہیں جو کچھ دیکھے پڑھے بغیر ہر چیز کو فتویٰ سمجھنے لگتے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ یہاں قرآنی آیت کا ترجمہ چسپاں کیا گیا۔۔۔ کسی کی دل آزاری کے لئے نہیں صرف عمومی مقصد کے لئے سمجھ میں آجائے تو ٹھیک نا سمجھ آئے تو ٹھیک ویسے تو میرے پاس بھی بہت الفاظ کا ذخیرہ ہے مگر کم علم لوگوں سے الجھنا میرا شیویٰ نہیں ہے۔ قرآن مجید فرقاں حمید کے بارے میں اللہ تعالیٰ خود ارشاد فرماتے ہیں سورۃ القمر مین 4 دفعہ کے "ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے ، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟" پھر یہ جاہل کو ن ہوتے ہیں لوگوں کو نصیحت اور سچائی سے روکنے والے۔۔۔
 

یوسف-2

محفلین
سُوۡرَةُ آل عِمرَان: وَٱلَّذِينَ إِذَا فَعَلُواْ فَ۔ٰحِشَةً أَوۡ ظَلَمُوٓاْ أَنفُسَہُمۡ ذَكَرُواْ ٱللَّهَ فَٱسۡتَغۡفَرُواْ لِذُنُوبِهِمۡ وَمَن يَغۡفِرُ ٱلذُّنُوبَ إِلَّا ٱللَّهُ وَلَمۡ يُصِرُّواْ عَلَىٰ مَا فَعَلُواْ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ (١٣٥)
اور وہ لوگ جب کوئی کھلا گناہ کر بیٹھیں یا اپنے حق میں ظلم کریں تو الله کو یاد کرتے ہیں اور اپنے گناہوں سے بخشش مانگتے ہیں اور سوائے الله کے اور کون گناہ بخشنے والا ہے اور اپنے کیے پر وہ اڑتے نہیں اور وہ جانتے ہیں (۱۳۵)

نفیلی، مخلد بن یزید، عثمان بن واقد، ابی نصیرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام (حضرت ابوجابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے اِستَغفَار کیا (یعنی دل سے ندامت کے ساتھ گناہ سے توبہ کی) اس نے گناہ پر اصرار نہیں کیا اگرچہ دن بھر میں اس سے ستر مرتبہ گناہ سر زرد ہو جائے۔ (ابو داؤد، استغفار کا بیان)
 

یوسف-2

محفلین
قرآن کی آیات چسپان کرنے کے بعد سوائے افسوس کے اور کیا کہا جاسکتا ہے کہ قرآن شریف جیسے پُر عظمت کتاب ایسے گھسے پٹے فتویٰ کے لیئے ہی رہ گئی کہ جاہل اور کم علم لوگ اس کو اپنے مقصد کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔
مندرجہ بالا تینوں کتابیں میرے پی ڈی ایف شکل میں موجود ہیں جس کو چاہیئے وہ مجھ سے لے سکتا ہے جس کا طریقہ بہت سادہ سا ہے جس کو میں ذاتی پیغام میں بتا سکتا ہوں۔

اگر زحمت نہ ہو تو ۔ ۔ ۔ مجھے بھی یہ کتب چاہئے، پی ڈی ایف میں :)
 
مجھے تو یہ بابا کچھ اچھا دکھائی نہیں دیتا
ہمارے پاس ہرطریق کو پرکھنے کی ایک ہی کسوٹی ہے۔ اگر کوئی اس کسوٹی پر پورا نہ اترے تو وہ مسترد ہے۔
وہ کسوٹی ہے قران و حدیث
 
نام نہاد صوفی اسلام جس کو رسول مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ پر کھڑا کیا جارہا ہے اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس میں بندوں سے محبت کا پیغام ہے یہ کسی سے تفریق نہیں کرتا؛ مگر یہ سب تو عام مسلمان بھی جانتا ہے کہ یہ تعلیمات اسلام کا بنیادی حصہ ہیں، اللہ رب العالمین اوراللہ رحمن ورحیم اور رسول رحمة للعالمین اورامت مسلمہ خیرامت برائیوں سے روکنے والی اور بھلائیوں کا حکم دینے والی ہے؛ مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اللہ شرک، کفر، ظلم، نافرمانی، سود، زنا پر سزا نہیں دے گا یا امت مسلمہ کو ان برائیوں پر گرفت نہیں کرنی چاہیے۔ اللہ اور رسول کے احکامات چھوڑ کر بندوں کو خوش کرنے کے لیے دہلی کے مشہور صوفی شاعر مرزا بیدل کا واقعہ یاد آرہا ہے جب ان کے ایک ایرانی معتقد نے دہلی میں ان سے ملاقات کی اور انھیں حجام کی دوکان پر داڑھی منڈاتے دیکھا تو ان کے ذہن میں جو تصور تھا کہ جس شاعر کا کلام عرفانِ خدا سے اتنا معمور ہے، وہ داڑھی منڈارہا ہے تو انھوں نے مرزا سے کہا تو مرزا نے جواب دیا کہ داڑھی منڈا رہا ہوں کسی کے دل پر تو استرا نہیں چلا رہا ہوں اس پر ایرانی معتقد نے کہا: ہاں، مگر انسانیت کی سب سے حساس شخصیت کے دل پر تو استرا چلوارہے ہو، یہ سننا تھا کہ مرزا بیہوش ہوگئے اور جب ہوش میں آئے تو پھر سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خلاف ورزی نہیں کی۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک کو ناقابل معافی جرم قرار دیا اور اس شرک کی بنیاد پر اٹھنے والی تہذیب کے ہر خلافِ شرع رسوم ورواج سے بچنے کی تاکید کی مثلاً ۱۰/محرم الحرام کے روزہ کو اپنایا مگر یہودیوں سے مخالفت کے لیے، ۹ یا۱۱/محرم الحرام کو بھی روزہ رکھنے کے لیے کہا اور خلاف شرع عنصر سے پرہیز کرایا۔
 
اپنے گناہوں کا ڈھنڈورہ پیٹنا تو گمراہی ہے اور گمراہی کو قبول عام کروانا ہے
غور سے پڑھیں تو گناہوں کی ڈھنڈورےپیٹنے کے آڑ میں یہ تو اپنی عظمت کے گن گا رہا ہے
 
مجھے تو یہ بابا کچھ اچھا دکھائی نہیں دیتا
ہمارے پاس ہرطریق کو پرکھنے کی ایک ہی کسوٹی ہے۔ اگر کوئی اس کسوٹی پر پورا نہ اترے تو وہ مسترد ہے۔
وہ کسوٹی ہے قران و حدیث

ہمت انکل اس پاک اور معتبر ترین کسوٹی کے ذریعے پرکھنے کی ہر کوشش کو یہ لوگ گھسا پٹا فتویٰ کہہ کر رد کردیں گے۔۔ اور جاہل اور کم عقل ہونے کا طعنہ دیں گے۔۔۔
 
جاہل اور کم علم لوگ وہی ہوتے ہیں جو کچھ دیکھے پڑھے بغیر ہر چیز کو فتویٰ سمجھنے لگتے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ یہاں قرآنی آیت کا ترجمہ چسپاں کیا گیا۔۔۔ کسی کی دل آزاری کے لئے نہیں صرف عمومی مقصد کے لئے سمجھ میں آجائے تو ٹھیک نا سمجھ آئے تو ٹھیک ویسے تو میرے پاس بھی بہت الفاظ کا ذخیرہ ہے مگر کم علم لوگوں سے الجھنا میرا شیویٰ نہیں ہے۔ قرآن مجید فرقاں حمید کے بارے میں اللہ تعالیٰ خود ارشاد فرماتے ہیں سورۃ القمر مین 4 دفعہ کے "ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے ، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟" پھر یہ جاہل کو ن ہوتے ہیں لوگوں کو نصیحت اور سچائی سے روکنے والے۔۔۔
بندہ ناچیز کتنا صاحب علم ہے اور کتنا کم علم ہے ۔۔۔۔ قطع نظر اس تقابلہ سے میں آپ جیسے عقل کے اندھے اور جاہل بندے کے ساتھ الجھنا انتہا درجہ کی نادانی سمجھتا ہوں اور جب آپ اس پوسٹ کو پڑھ لیں گے تو اس کے بعد آپ ہمیشہ کے لیئے اگنور پر چلے جائیں گے۔
 

یوسف-2

محفلین
ماہ کنعان صاحب آپ کو اس مقصد کے لیئے مجھے فون کرنا پڑے گا آپ مجھے اپنا نمبر ذپ کردیں میں آپ کو فون کردونگا۔

کیا آپ فون پہ پی ڈی ایف فائل بھیجیں گے :eek: آن لائن دستیاب ہو تو لنک بھیج دیں، ورنہ خیر ہے۔ کہیں نہ کہیں سے لنک مل ہی جائےگا :)
 
بندہ ناچیز کتنا صاحب علم ہے اور کتنا کم علم ہے ۔۔۔ ۔ قطع نظر اس تقابلہ سے میں آپ جیسے عقل کے اندھے اور جاہل بندے کے ساتھ الجھنا انتہا درجہ کی نادانی سمجھتا ہوں اور جب آپ اس پوسٹ کو پڑھ لیں گے تو اس کے بعد آپ ہمیشہ کے لیئے اگنور پر چلے جائیں گے۔

میرے بھی 100 فیصد آپ کے بارے میں یہی خیالات ہیں بلکہ میرے نزدیک جہالت کا درجہ بھی آپ جیسےفاطر العقل کے لئے بہت اعلیٰ اور ارفع ہے ۔۔:p
 

باباجی

محفلین
اور یہاں سے شروع ہوتی ہے بہت سی صاحب علم ہستیوں کی علمی جنگ
اور ایسی جنگوں سے میں بہت ڈرتا ہوں اس لیئے اس دھاگے سے اللہ حافظ
اللہ مجھے اپنے عطا کردہ علم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اور ایسے علم سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے جس میں سوائے دوسروں کو غلط ثابت کرنے کچھ نہیں
 

آبی ٹوکول

محفلین
بابا جی بڑی پہنچی ہوئی ہستی ہیں ایک کرامت تو انکی یہاں ہی دیکھنے کو مل گئی ، اور انکا ملامتی ہونا اسٹیبلش بھی ہوگیا بطور انکی کرامت کےاور یہاں بھی لعنت ملامت شروع ہوگئی :p
 
بابا جی بڑی پہنچی ہوئی ہستی ہیں ایک کرامت تو انکی یہاں ہی دیکھنے کو مل گئی ، اور انکا ملامتی ہونا اسٹیبلش بھی ہوگیا بطور انکی کرامت کےاور یہاں بھی لعنت ملامت شروع ہوگئی :p

ہر شخص جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کا مخالف ہو اس پر لعنت ہی ہوسکتی ہے
 
Top