بات کرنی تیری محفل میں کبھی ایسی تو نہ تھی جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
شمشاد لائبریرین جون 27، 2007 #241 بات کرنی تیری محفل میں کبھی ایسی تو نہ تھی جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
عمر سیف محفلین جون 28، 2007 #242 اے صبا آ کہ دکھائیں تجھے وہ گل جس نے باتوں ہی باتوں میں گلزار کھلا رکھا ہے
شمشاد لائبریرین جون 28، 2007 #243 آج ہم دار پے کھنچے گئے جن باتوں پر کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں (احمد فراز)
شمشاد لائبریرین جون 28، 2007 #245 وہ بات چاہتے ہو کہ جو بات چاہیے صاحب کے ہم نشیں کو کرامات چاہیے (غالب)
نوید صادق محفلین جون 30، 2007 #246 بات اک آئی ہے دل میں نہ بتاوں اس کو عیب کیا ہے مگر اظہار ہی کر دینے میں شاعر: بانی
شمشاد لائبریرین جون 30، 2007 #247 وہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہے کہ جس طرح کوئی وعدہ بدلتا جاتا ہے (نوشی گیلانی)
عمر سیف محفلین جولائی 3، 2007 #248 سونی راتوں میں سر بستر خواب راحت بیٹھا رہتا ہے کسی بات پہ گریاں کوئی
شمشاد لائبریرین جولائی 3، 2007 #249 وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا وہ بات اُن کو بہت ناگوار گزری ہے (فیض)
ع عیشل محفلین جولائی 4، 2007 #250 ہر بات جانتے ہوئے بھی دل مانتا نہ تھا نہ جانے ہم اعتبار کے کس مرحلے میں تھے
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2007 #251 کچھ اب کے موسمِ گل میں نہیں وہ بات پہلی سی نگاہِ ناز سے کہدو نہ وہ یوں سوگوار اٹھے (سرور عالم راز سرور)
کچھ اب کے موسمِ گل میں نہیں وہ بات پہلی سی نگاہِ ناز سے کہدو نہ وہ یوں سوگوار اٹھے (سرور عالم راز سرور)
ع عیشل محفلین جولائی 5، 2007 #252 تم جو ہر بات پہ دیتے ہو پرندوں کی مثال اس کا مطلب ہے کہ ہم شہر سے ہجرت کر جائیں
شمشاد لائبریرین جولائی 5، 2007 #253 خود شناسی خدا شناسی ہے بات میری سمجھ میں یہ آئی (سرور عالم راز سرور)
عمر سیف محفلین جولائی 6، 2007 #254 پہلے اس کو دیکھا تھا یا پہلے اس کو چاہا تھا ایسی باتیں کیا سوچیں جب اقرار زبانی ہو
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2007 #255 اب وہی حرفِ جنوں سب کی زباں ٹھہری ہے جو بھی چل نکلی ہے وہ بات کہاں ٹھہری ہے (فیض احمد فیض)
عمر سیف محفلین جولائی 7، 2007 #256 نظر میں ڈھل کے ابھرتے ہیں دل کے افسانے یہ اور بات ہے دنیا نظر نہ پہچانے
شمشاد لائبریرین جولائی 7، 2007 #257 بھاتی نہیں دنیائے سخن ساز کی باتیں آ اے نگہِ ناز کریں ناز کی باتیں (سرور عالم راز سرور)
عمر سیف محفلین جولائی 12، 2007 #258 آج وہ یوں نگاہ ِ شوق سے بچ کر گزرے جیسے یاد آئے کوئی بھولی ہوئی بات ہمیں
نوید ملک محفلین جولائی 18، 2007 #259 جب تمہارے بارے میں بات ہونے لگتی ہے دور جا نکلتا ہے سلسلہ سوالوں کا
عمر سیف محفلین جولائی 19، 2007 #260 یوں تو کٹتی ہی رہے گی غم دوراں میں حیات آج کی رات غم یار کی باتیں ہی سہی