بات

شمشاد

لائبریرین
یہ بات یہ صورت کے بھلے دل کے برے ہوں
اللہ کرئے جھوٹ ہو بہتوں سے سنا ہے
(بشیر بدر)
 

الف عین

لائبریرین
بوڑھی دھرتی چاند ستاروں سے یہ کہانی کہتی تھی
بچّو تب کی بات ہے یہ، جب میرا جسم سنہرا تھا
ا ع
 

شمشاد

لائبریرین
اب اس کی بات خالی ہے معنی سے اے منیر
کہنے دے جو وہ کہتا ہے روکا نہ کر اسے
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
کب کون کسی کا ہوتا ہے
سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں
سب دل رکھنے کی باتیں ہیں
سب اصل روپ چھپاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی کاش مجھ کو بتاسکے رہ و رسمِ عشق کی الجھنیں
وہ کہے تو بات پتے کی ہے میں کہوں تو خام خیال ہے
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ الجھی ہوئی باتیں، کچھ بہکے ہوئے نغمے
کچھ اشک جو آنکھوں سے بے وجہ چھلک جائیں
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
چند پیغام ملے ہیں دلِ سوزاں سے مجھے
باتیں کرنی ہیں چراغِ شبِ ہجراں سے مجھے
 

شمشاد

لائبریرین
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
 

زینب

محفلین
بات وہ آدھی رات کی،رات وہ پورے چاند کی

چاند بھی عین چیت کا،اس پر تیرا جمال بھی
 
Top