بات

شمشاد

لائبریرین
اے میرے ہمنشیں چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزارہ نہیں
بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
(قمر جلالوی)
 

شمشاد

لائبریرین
تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں ، ایسے تو حالات نہیں
ایک ذرا سا دل ٹوٹا ہے ، اور تو کوئی بات نہیں
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ نئےگِلے وہ شکایتیں، وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہرایک بات پہ روٹھنا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
(مومن خان مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
دل کی بات لبوں پہ لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیں
ہم نے سنا تھا اس بستی میں دل والے بھی رہتے ہیں
(حبیب جالب)
 

عیشل

محفلین
مانا کہ ہم فراق میں روئے کبھی نہ تھے
لیکن وہ یاد آئے بھی اتنے کبھی نہ تھے
اے دل تمہارے ساتھ یہ کیا بات ہو گئی
تم مضطرب تو تھے مگر ایسے کبھی نہ تھے
 

بلال

محفلین
گزر گئی زندگی اک جھونکے کی مانند جیسے ہوا
اب ان نازک سی پتیوں میں وہ پہلی سی بات کہاں
جانتے ہیں یہ شجرو حجر مجھے بہت اچھی طرح
اب مجھ میں نہ وہ میں رہی اور نہ تو رہا
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی آپ کے دیئے ہوئے اشعار میں کچھ گڑبڑ لگتی ہے۔ کہیں مصرعے اوپر نیچے تو نہیں ہو گئے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات تھی، میرے سر پر چاند نہ تھا
تم جو میری سمت اشارہ کرتے تھے
(رام ریاض)
 

زونی

محفلین

بات جیسی بے معنی بات اور کیا ہو گی
بات سے مکرنے میں دیر کتنی لگتی ھے


شمشاد بھائی شعر میں اگر کچھ گڑ بڑ ہو تو تصحیح کر دیجیئے گا۔
 

بلال

محفلین
بلال بھائی آپ کے دیئے ہوئے اشعار میں کچھ گڑبڑ لگتی ہے۔ کہیں مصرعے اوپر نیچے تو نہیں ہو گئے؟
شمشاد بھائی ہو سکتا ہے شعر میں‌کوئی مسئلہ ہو کیونکہ مجھ اشعار کے بارے میں‌کچھ خاص علم نہیں۔۔۔ یہ شعر میں‌نے ایک بار پڑھ تھا اور اس کو اسی وقت لکھ لیا تھا کیونکہ اس کی جو تشریح تھی وہ بہت اچھی کی ہوئی تھی اسی کی وجہ سے یہ شعر مجھے اچھا لگا تھا اگر آپ سمجھتے ہیں‌کہ یہ غلط ہے تو اس کو درست کر دیجئے۔۔۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
پہروں بیٹھ کے روتا ہوں جب یاد آ جاتے ہیں
تیری باتیں، ندی کنارا دونوں وقت ملے
(رام ریاض)
 

شمشاد

لائبریرین
شکیب اپنے تعارف کو بس اتنی بات کافی ہے
ہم اس سے ہٹ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے
 
Top