بات

عمر سیف

محفلین
جب پیار کسی کے کرتے ہو کیوں واعظ سے گھبراتے ہو
یہ بات ہی ایسی ہوتی ہے سب نے سمجھانا ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے
خوش ہوں کہ میری بات سمجھنا محال ہے
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
تم نے دل کی بات کہہ دی آج یہ اچھا ہوا
ہم تمہیں اپنا سمجھتے تھے بڑا دھوکہ ہوا
(اقبال عظیم)
 

عمر سیف

محفلین
چلی یاں تو بات تھی عشق کی، مرا راز راز رہا نہیں
میں رہا ہوں ازل سے ناُمراد، کبھی سرفراز رہا نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
آج اے دل لب و رخسار کی باتیں ہی سہی
وقت کٹ جائے گا کچھ پیار کی باتیں ہی سہی
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی کیا کم ہے انہیں قربتَ گل تو ہے نصیب
آج گل کی نہ سہی خار کی باتیں ہی سہی
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد

لائبریرین
لے تو لوں سوتے میں اُس کے بوسہ ہائے پا مگر
ایسی باتوں سے وہ کافر بدگماں ہو جائے گا
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ نہیں سنگ، مگر سنگ کے جیسا ہی سمجھ
مِری باتوں کا کہاں اس پہ اثر ہوتا ہے
(فاخرہ بتول)
 

عمر سیف

محفلین
تُو جو نہ ہو تو جیسے سب کو چُپ لگ جاتی ہے
آپس میں کیا باتیں کرتے رات، دیا اور میں
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا لہجہ چیخ رہا ہے سچّی بات!
آپ نے بات بنائی بھی تو کیا حاصل
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
محبت نام کا جو اک جزیرہ ہے!
محبت نام کا جو اک جزیرہ ہے
وہاں جانا پڑے تم کو
ہماری یاد کو ساتھ لے لینا
سنا ہے اس جزیرے پر کبھی دو ہنس رہتے تھے
وہ دونوں ایک دوجے کے دلوں پر راج کرتے تھے
وہ اک دوجے کی آنکھوں میں اترکر خواب چنتے تھے
وفا کے تانے بانے ریشمی باتوں سے بنتے تھے
پھر اس کی روز ہی تجدیدبھی کرتے
(فاخرہ بتول)​
 

شمشاد

لائبریرین
ہم سے تو بہت اور بھی مل جائیں گے تم کو
ہے بات بس اتنی کہ نایاب یہ دل ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ڈر ہے میری زباں نہ کھل جائے
اب وہ باتیں بہت بنانے لگے
(الطاف حسین حالی)
 
Top