باغی نوازشریف

خرم

محفلین
ارے بھئی بُرا ہی کیوں‌مانتے ہیں ہمت بھیا کی باتوں کا؟
ویسے ہمت بھیا، اگر فوج اتنی بُری ہے تو پھر محترمہ مرحومہ نے اس فوج سے ڈیل کیوں‌کی؟ اگر کرائے کی اس فوج کو ڈیل کرنے کے لئے امریکہ سے آرڈر آئے تھے تو پھر امریکہ کو محترمہ مرحومہ سے اتنا پیار کیوں‌ تھا؟ ڈیل نوازشریف سے کیوں نہ کروا دی گئی مرحومہ کی بجائے؟ اور یہ جو موجودہ صدر ہیں، یہ پاکستان میں قید سے کیسے آزاد ہوئے تھے؟ وہ کیا بات تھی؟;)
ایسے ہی بس آپ کی چُٹکی لینے کو جی چاہ رہا تھا۔
 
زینب

محفلین
شمشاد بھائی ان کی نظر میں تو ان کے مہان لیڈروں کے علاوہ پورا پاکستان بکا ہوا ہے ۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
قائد کی ضرورت تو ہر دور میں ہوتی ہے۔ کوشش کریں کہ آپ ہی قائد بن جائیں۔

کوئی بھی قائد ہو۔۔۔ اسکے پاس کیا گیرینٹی ہے کہ "وہ" خود سیدھی راہ پر چل رہا ہے؟:confused:
اس سوال کا جو کوئی بھی "عقلی دلائل" سے جواب دیگا۔ وہی ہمارا قائد ہے!
اس کے جواب کیلئے مذہب دین اور دوسری جذباتیات کو درمیان میں‌لانے کی ضرورت نہیں!
 
شمشاد

لائبریرین
گائید لائن موجود ہے۔ جو بھی اس پر عمل کرئے اور دوسروں کو اس پر عمل کرنے کی ترغیب دے وہی قائد ہو سکتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
صرف ایک گائیڈ لائن کو ہی اپنا لیں !
سیدنا عمر نے اپنے بعد خلافت کے واسطے جب مومنین کے سامنے (غالبا) 3 نام پیش کیے تو اپنے بیٹے سیدنا عبداللہ بن عمر کا نام پیش نہیں کیا تھا ۔۔ حالانکہ وہ بھی اس کے اہل تھے ۔۔
وسلام
 
سیدھی سی بات ہے کہ عدالت کا حکم مانو اور نواز و شہباز کا پیچھا چھوڑو۔ ویسے بھی کب تک یہ لوگ جرم پر جرم کرتے رہیں گے اور قوم پر مسلط رہیں گے۔ انتخابی حلقے چھوٹے ہونے چاہیں تاکہ لوگ اپنے اعتماد کے لوگوں کو منتخب کریں۔ اس لیے پنجاب کے کئی اور صوبے بننے چاہیں تاکہ ملک میں‌ہم اہنگی اور اتحاد ہو۔ جنوبی پنچاب، سینٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کی صورت میں تین حصے ہوسکتے ہیں۔ پنجاب کا کچھ حصہ سندھ اور سرحد میں‌ ضم کردینا چاہیے۔
 
خرم

محفلین
ہمت بھیا تو جن کی سزائیں اور مقدمات این آر او کے تحت معاف ہوئے ہیں ان کے متعلق کیا خیال ہے؟ انہیں قوم پر مسلط رہنے کا حق کیونکر ہے؟ اور پنجاب پر آجکل آپ کی بہت کرم نوازیاں ہیں، ویسے اگر پنجاب کو تقسیم کردیتے ہیں‌تو پھر آپ کس پر الزام دھرئیے گا؟ :)
 
شمشاد

لائبریرین
پنجاب کے ٹکڑے کرنے والے کے ٹکڑے کر دیئے جائیں گے۔

پہلے ہی پاکستان کے ٹکڑے کر دیئے ہیں، اس بات سے عقل نہیں آئی۔

انگریز کا یہی تو وطیرہ رہا ہے divide and rule، آپ بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی غلامی کرنا چاہتے ہیں۔

مسلمان تو پہلے ہی تقسیم ہوئے ہوئے ہیں جس کا نتیجہ ساری دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

میں پاکستان کو جوڑنے کی بات کر رہا ہوں اور آپ صوبے کو توڑنے کی بات کر رہے ہیں۔

مجھے آپ کی عقل پر حد درجہ افسوس ہے۔

اب بھی وقت ہے سمجھ جائیں۔
 
ہاں خرم بیٹے یہ بات کی ہے نا اپ نے درست۔ اس سے پہلے توجل ککڑے ہوائیاں ماررہےتھے۔ مجھے خوشی ہوئی کہ جو امید تم سے تھی پوری ہوئی۔
اب اپ کی بات کی طرف اتے ہیں۔
سزائیں؟ کونسی سزائیں۔ مقدمات اور سزا میں‌فرق ہے۔ سزا نواز شریف کو ہوئی ہے اور مقدمات زرداری پر تھے ہے نا۔ یہ فرق اگر کرلیا تو سمجھو بات سمجھ میں اگئی۔
مقدمات نو سال تک چلتے رہے۔ کوئی فیصلہ نہ اسکا۔ اسلیے کہ مقدمات جھوٹے تھے ۔ لہذا این ار او سے ختم ہوئے۔ این ار او کا ناجائز فائدہ ایم کیو ایم نے اٹھایا ہے۔میرا موقف یہ ہے کہ اگر سزا ہوچکی تو این ار او سے ختم نہ ہو۔ وہ تمام سزائیں نافذالعمل ہونی چاہیں جو سپریم کورٹ نے سنائی چاہے وہ کسی کے خلاف بھی کیوں نہ ہو۔ اسطرح‌نواز شریف پر سزا کا عمل ہونا چاہیے۔
پنجاب اگر منصفانہ طریقہ سے وسائل کی تقسیم کرتا ہے تو سارا مسئلہ ہی ختم پھر کاہے کا جھگڑا اور کس کا الزام؟;)
 
پنجاب کے ٹکڑے کرنے والے کے ٹکڑے کر دیئے جائیں گے۔

پہلے ہی پاکستان کے ٹکڑے کر دیئے ہیں، اس بات سے عقل نہیں آئی۔

انگریز کا یہی تو وطیرہ رہا ہے divide and rule، آپ بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی غلامی کرنا چاہتے ہیں۔

مسلمان تو پہلے ہی تقسیم ہوئے ہوئے ہیں جس کا نتیجہ ساری دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

میں پاکستان کو جوڑنے کی بات کر رہا ہوں اور آپ صوبے کو توڑنے کی بات کر رہے ہیں۔

مجھے آپ کی عقل پر حد درجہ افسوس ہے۔

اب بھی وقت ہے سمجھ جائیں۔

پنجاب تو پہلے ٹکڑے ہوا تھا جب پاکستان بنا تھا۔ پاکستان کا بننا اور پنجاب کادو الگ ممالک میں بٹنا ایک لازم امر تھا۔ میں کب کہہ رہا ہوں کہ پنجاب کو پاکستان سے الگ کردو۔ ویسے جو زبان اپ استعمال کررہے ہیں اسی کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا ہے۔
حیرت تو اپ کی عقل پر ہے کہ انتظامی صوبوں کے بندوبست کو پاکستان کی تحلیل سے منسلک کررہے ہیں۔ یہی ذھنیت عیاں کرتی ہے کہ پاکستان کا اپ کے نزدیک کیا مطلب ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان میری جان ہے، مجھے اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ پاکستان کے لیے اگر مجھے اپنی جان بھی دینی پڑی تو میں آپ کی طرح پس و پیش نہیں کروں گا، سب سے پہلے لبیک کہوں گا۔

یہ آپ جیسے لوگ ہیں جنہوں نے پنجاب کے دو ٹکڑے کروائے، پاکستان کو دو لخت کر دیا اور اب مزید ٹکڑے کرنا چاہ رہے ہیں۔

اور میں نے کون سی ایسی غلط زبان استعمال کی ہے؟ اگر میرے ملک کے متعلق کوئی غلط زبان استعمال کرے گا تو کیا وہ گلے میں پھولوں کے ہار کا امیدوار ہو گا۔
 
سیدھی سی بات ہے کہ عدالت کا حکم مانو اور نواز و شہباز کا پیچھا چھوڑو۔ ویسے بھی کب تک یہ لوگ جرم پر جرم کرتے رہیں گے اور قوم پر مسلط رہیں گے۔ انتخابی حلقے چھوٹے ہونے چاہیں تاکہ لوگ اپنے اعتماد کے لوگوں کو منتخب کریں۔ اس لیے پنجاب کے کئی اور صوبے بننے چاہیں تاکہ ملک میں‌ہم اہنگی اور اتحاد ہو۔ جنوبی پنچاب، سینٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کی صورت میں تین حصے ہوسکتے ہیں۔ پنجاب کا کچھ حصہ سندھ اور سرحد میں‌ ضم کردینا چاہیے۔
یہ ہو نہ ہو، سندھ سے کراچی کو الگ کردینا چاہیے۔
 
Top