سعود الحسن
محفلین
سزائیں؟ کونسی سزائیں۔ مقدمات اور سزا میںفرق ہے۔ سزا نواز شریف کو ہوئی ہے اور مقدمات زرداری پر تھے ہے نا۔ یہ فرق اگر کرلیا تو سمجھو بات سمجھ میں اگئی۔
مقدمات نو سال تک چلتے رہے۔ کوئی فیصلہ نہ اسکا۔ اسلیے کہ مقدمات جھوٹے تھے ۔ لہذا این ار او سے ختم ہوئے۔ این ار او کا ناجائز فائدہ ایم کیو ایم نے اٹھایا ہے۔میرا موقف یہ ہے کہ اگر سزا ہوچکی تو این ار او سے ختم نہ ہو۔ وہ تمام سزائیں نافذالعمل ہونی چاہیں جو سپریم کورٹ نے سنائی چاہے وہ کسی کے خلاف بھی کیوں نہ ہو۔ اسطرحنواز شریف پر سزا کا عمل ہونا چاہیے۔
ہمت صاحب ہمت سے کام لیں آپ تو حقائق کو مسخ کر رہے ہیں ، جناب سزا یئں تو زرداری کو بھی ہوئی ہوئی تھیں، بلکہ ہائی کورٹ تک سے ، جبکہ نواز شریف کو ایک فوجی عدالت نے سزا دی تھی کسی ہائی کورٹ نے نہیں ، اور جہاں تک سپریم کورٹ سے سزا کا تعلق ہے تو وہ تو بھٹو کے علاوہ اب تک کسی سیاستدان کو نہیں ہوئی۔