جاسم محمد
محفلین
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر کے مرد باورچی خانوں میں گُھس گئے ہیںمحفل میں بھی مردوں نے باورچی خانہ سنبھال لیا ہے اور اب گھر کے باورچی خانے میں پائے جانے لگے ہیں۔
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر کے مرد باورچی خانوں میں گُھس گئے ہیںمحفل میں بھی مردوں نے باورچی خانہ سنبھال لیا ہے اور اب گھر کے باورچی خانے میں پائے جانے لگے ہیں۔
مگر اس سے پہلے یہ دیکھ لیں کوئی دال رہ تو نہیں گئی!!!مونگ مسور ماش تینوں ملاکر بنائیے، یا اس میں چنا اور ارہر بھی ملالیجیے ان پانچوں دالوں کو پکنے کے بعد اچھی طرح گھوٹ لیجیے
یعنی سبزی بنا کر ٹماٹو ساس سے کھائی؟؟؟رات کو مکس سبزی، ٹماٹر ساس کے ساتھ بنائی۔
کھانے کا کوئی ذکر نہیں ہے، ٹماٹو ساس کے ساتھ بنائی۔ بلکہ ٹماٹو ساس بھی سبزی کے ساتھ ہی بنی۔یعنی سبزی بنا کر ٹماٹو ساس سے کھائی؟؟؟
اللہ کے کرم سے کرونا وائرس کے وبا کے ختم ہونے کے بعدکورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر کے مرد باورچی خانوں میں گُھس گئے ہیں
ایسی ساس کہاں سے ڈھونڈھی؟ٹماٹر ساس
یا
اس افرا تفری کے دور میں جیسی بھی مل جائے غنیمت ہے۔ایسی ساس کہاں سے ڈھونڈھی؟
میں خود آج تک نہیں سمجھا کہ کیا چیز ہے!یا
سوس ؟ عرفان بھائی
اصل میں مجھ جیسے "شیف" 4،5 سے زائد اجزاء دیکھ کر ہی آگے بڑھ جاتے ہیں۔مزیدار اسپشل دال
اجزا:
ترکیب:
- چنے کی دال ۳۰۰ گرام،مسور کی دال ۱۰۰گرام کسی گلاس وغیرہ میں ماپ لیں
- دیسی گھی ۲۰۰گرام
- دہی ۱۰۰ گرام
- لہسن ادرک تازہ کُٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
- سرخ مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)
- سفید زیرہ دو چائے کا چمچ
- پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ
- کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
- سبز مرچ۱۲ عدد ( ۵ عدد باریک کاٹ لیں)
- ہینگ ایک چٹکی (نا بھی ڈالیں تو کوئی بات نہیں)
- نمک حسب ذائقہ
- پیاز باریک کٹی ہوئی ۲ سے ۳ عدد درمیانی سائز
- ٹماٹر ۲۵۰ گرام
- قصوری میتھی ۴ کھانے کے چمچ
- کشمش صاف ۲۵ سے ۳۰ عدد
- ہرا دھنیا اور ہرا پودینا اور ادرک گارنیش کے لئے۔
دالیں چننے کے بعد اسے سادہ پانی سے اچھی طرح دھو کر کم از کم تین گھنٹے کیلئے بھگو دیں۔ پتیلی میں دیسی گھی ہلکی آنچ پرگرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکا سنہرا کر لیں۔ادرک لہسن ڈال کرتھوڑا بھونیں۔ اب باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ،باریک کَٹی ہوئی ہری مرچ اور تمام مصالحے ڈال کر بھونیں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور کشمش ڈال دیں اور تھوڑامزید بھونیں۔ اب ساڑھے چار گنا پانی ڈالیں اور ابال آنے دیں ۔اس میں بھگوئی ہوئی دال ڈال دیں اور ڈھک کر پکائیں۔ جب تھوڑا پانی رہ جائے تو قصوری میتھی اور پانچ سبز مرچ بغیر کاٹے ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔ ہرا دھنیا، ہرا پودینا، ادرک اور دو عدد ہری مرچ باریک کاٹ کر گارنیش کریں۔ گرما گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔
یہ میری ذاتی ریسیپی ہے۔ ٹائپ کرنے میں کوئی غلطی ہو یا سمجھ نا آئے تو پوچھ لیں۔
مزیدار اسپشل دال

میں تو خود یہی سوچ رہی ہوں، قوم کو ورک فرام ہوم کا کہنے سے پہلے ورک کو ڈیفائن بھی کرنا چاہیے تھا۔محفل میں بھی مردوں نے باورچی خانہ سنبھال لیا ہے اور اب گھر کے باورچی خانے میں پائے جانے لگے ہیں۔
بہت زبردست۔۔ کبھی کابلی پلاؤ کھایا ہے؟میں نے ایسی دال کبھی نہیں کھائی۔ کشمش کا ذائقہ کیسا لگتا ہے اس دال میں ؟
کیوں زیک بھائی یہ کوئی ڈنر میں ڈالنے والی چیز ہے کیا؟کروناوائرس کے ان دنوں میں میں پہلے کی نسبت کافی کم ڈنر بنا رہا ہوں