باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

جاسمن

لائبریرین
لیجیے جناب آج ہم نے بھی اسپینش آملیٹ بنا ڈالا
گھر والوں سے تعریف کروائی۔ تصویریں حاضر ہیں

IMG-20200531-WA0000.jpg

IMG-20200531-WA0002.jpg

زبردست!
 
جاسمن

لائبریرین
چھوٹے گوشت کا لحیم بھی بہت مزے کا ہوتا ہے۔ میں بھی شاید ایک دو دنوں میں بناؤں ان شاءاللہ۔
 
جاسمن

لائبریرین
اچانک سے ایک پرانی ساتھی کا فون آیا کہ میں تمہارے شہر آئی ہوں، فلاں کے گھر چلو میرے ساتھ افسوس کے لیے۔ میں نے کہا کہ آجاؤ، ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔
بطخ کا گوشت آیا پڑا تھا۔ فٹافٹ اوپر چڑھایا۔ساتھ آلو ابلنے رکھے۔ پیاز وغیرہ ساتھ ساتھ کاٹتی رہی۔ چند ضروری سودے منگائے، اور مرغی کا پلاؤ چڑھا دیا۔ آلو میں مصالحے ملائے۔ بطخ کڑاھی بنی اور چاولوں کو دم دے کے روٹی بنائی۔ کٹلس تلے۔ رائتہ تیار کر کے سلاد بھی تیار کیا۔ ساتھ ہی مہمانوں کے لیے برتن بھی دھو کے رکھتی گئی کہ خشک ہو جائیں۔ نیا رمال نکالا روٹیوں کے لیے۔ لو جی کھانا تیار۔ ایک مشترکہ سہیلی کو فون کھڑکایا۔ بلکہ کئی کو کھڑکائے لیکن ایک ہی آسکی۔ وہ بھی کھانے میں شریک ہو گئے۔
الحمدللہ رب العالمین۔
 
ماہی احمد

آپی آپ نے تو مجھے اچھا خاصا ڈیپریس کر دیا ہے۔۔۔۔ اتنی جلدی جلدی!!!!
 
میں بھی افسانوں میں ہیروئین کو ایک گھنٹے میں یہ سب کرتے اور ساتھ ہی تیار ہو کے بس ذرا سی لپ اسٹک، تھوڑا سا مسکارا اور آئی لائنر لگا کے سادگی سے تیار ہوتا پڑھ کے بڑی ڈپریس ہوتی تھی۔ ماسوائے اخرالذکر کے (یعنی اپنی تیاری) ماشاءاللہ اور الحمدللہ۔۔۔ میں ساریاں نوں پچھے چھڈ دتا۔ اپنے کالر خود ای جھاڑے بڑی شان نال۔ اشکے وی اشکے!:D
 
بنتا ہے بھئی بنتا ہے۔۔۔۔
اللہ ہمیں بھی اتنی پریکٹس دے۔۔۔ آمین :praying:
 
جاسمن

لائبریرین
کئی دنوں سے چنے کی دال کا حلوہ کھانے کو جی چاہ رہا تھا۔ آج دودھ میں چنے کی دال صبح ہی بھگو دی۔ دوپہر کو پیس لی اور شام کو دیسی گھی، شکر اور دیسی انڈوں کو ملا کے حلوہ بنایا۔ اوپر کشمش، کھوپرا، بادام اور پستہ کی ہوائیاں چھڑکیں۔
IMG-20210518-221346.jpg
 
سید عمران

محفلین
کئی دنوں سے چنے کی دال کا حلوہ کھانے کو جی چاہ رہا تھا۔ آج دودھ میں چنے کی دال صبح ہی بھگو دی۔ دوپہر کو پیس لی اور شام کو دیسی گھی، شکر اور دیسی انڈوں کو ملا کے حلوہ بنایا۔ اوپر کشمش، کھوپرا، بادام اور پستہ کی ہوائیاں چھڑکیں۔
یہ بنانا اتنا آسان ہوتا تو ہم روز کھاتے۔۔۔
اصل مرحلہ تو لکھا نہیں یعنی بھوننے کا۔۔۔
جسے سنتے ہی دانتوں پسینہ آجاتا ہے اور کوئی اسے تیار کرنے کو تیار نہیں ہوتا!!!
:sad4::sad4::sad4:
 
Top