باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

جاسمن

لائبریرین
یہ بنانا اتنا آسان ہوتا تو ہم روز کھاتے۔۔۔
اصل مرحلہ تو لکھا نہیں یعنی بھوننے کا۔۔۔
جسے سنتے ہی دانتوں پسینہ آجاتا ہے اور کوئی اسے تیار کرنے کو تیار نہیں ہوتا!!!
:sad4::sad4::sad4:

ہاں واقعی بہت بھوننا پڑتا ہے لیکن میرے خیال میں کونڈی میں پیسنے کا مرحلہ زیادہ مشکل ہے۔
 
سید عمران

محفلین
میری سمجھ سی باہر ہے کہ میرے مراسلوں کو غمناک کی ریٹنگ کیوں ملتی ہے؟ کسی کو مبارک دی تو غمناک کی ریٹنگ، مرغے کی کلیجی پکائی تو غمناک کی ریٹنگ۔ ریٹنگ کا کوئی معیار بھی ہے کہ آنکھیں بند کر انگلی گھما دی اور جہاں رک گئی، وہیں کلک کر دیا۔
ہمارا خیال ہے لوگ کھلی آنکھوں یہ ریٹنگ دے کر پچھلے جنموں کے بدلے اتار رہے ہیں!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا مجال کوئی کام ڈھنگ سے کرلیا ہو!!!
سارے ڈھنگ نظر آ جائیں آپ کو اگر ایک بار گھاس کاٹنے کی حامی بھر لیں تو۔

گاجر کے حلوے کے ساتھ ساتھ چنے کی دال کا حلوہ بھی کھلا دیں گے۔ بلکہ ماش کی دال کا بھی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
IMG-20201018-215722.jpg
تھوڑا پال تو لیں اسے پہلے۔۔ اب نری ہڈیوں کا کیا ذائقہ آئے گا بھلا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بنانا اتنا آسان ہوتا تو ہم روز کھاتے۔۔۔
اصل مرحلہ تو لکھا نہیں یعنی بھوننے کا۔۔۔
جسے سنتے ہی دانتوں پسینہ آجاتا ہے اور کوئی اسے تیار کرنے کو تیار نہیں ہوتا!!!
:sad4::sad4::sad4:
کوئی ایسا مشکل نہیں ہے۔ البتہ ٹائم کچھ زیادہ لگتا ہے۔
ایک وعدہ کریں تو ہم آپ کو ایک آسان ترکیب بتا سکتے ہیں جس میں دانتوں پسینہ بھی نہ آئے گا اور بنے گا بھی بہت مزے کا۔
 
سید عمران

محفلین
حمیدن نہیں یاسمین۔۔
لیکن آپ کو حمیدن پسند ہے تو حمیدن رکھ لیں کیا؟؟؟
سارے ڈھنگ نظر آ جائیں آپ کو اگر ایک بار گھاس کاٹنے کی حامی بھر لیں تو۔
گاجر کے حلوے کے ساتھ ساتھ چنے کی دال کا حلوہ بھی کھلا دیں گے۔ بلکہ ماش کی دال کا بھی۔
ہم آپ کو ایک آسان ترکیب بتا سکتے ہیں جس میں دانتوں پسینہ بھی نہ آئے گا اور بنے گا بھی بہت مزے کا۔
رہنے دیں!!!
 
جاسمن

لائبریرین
امی کے گھر تو سل بٹا ہوتا تھا۔ اس پہ پیسنا آسان لگتا تھا۔ کونڈی میں پیسنا مشکل لگتا ہے۔
سل بٹا یہاں بازار میں نہیں ملتا۔ کسی کو پتہ ہو کہ کس شہر سے ملتا ہے تو منگوانے کے جتن کریں۔
کونڈی پکی مٹی اور پتھر وغیرہ کی بنی ہوتی ہے۔
 
Top