باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب کا پسندیدہ مشروب ہے آج ان کے لیے بنایا تو زیادہ بن گیا،
صبح آٹھ بجے کا پیا ہوا ہے ابھی تک بھوک کا نام و نشان نہیں :LOL:

ڈاکٹر صاحب نے غالباً ڈنڈ بیٹھک بھی لگائے ہوں گے یہ مشروب نوش جاں کرنے سے قبل ۔۔۔ :sneaky:
 

جاسمن

لائبریرین
Gongura+Pappu+1.jpg
عندلیب۔
میں نے یہ ساگ کبھی نہیں دیکھا۔
 

ام اویس

محفلین
لگتا ہے کہ کئی گھروں میں کھانے کے تراکیب اور نسخے اسی طرح بوسیدہ ڈائریوں میں محفوظ کیے جاتے رہے ہیں اور نسل بہ نسل یہ علم اسی طرح منتقل ہو رہا ہے۔ ان ڈائریوں کو آن لائن محفوظ کر دیا جانا چاہیے۔ :) یہاں اس کی ایک مثال بھی ملتی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ انڈیا کے کسی گاؤں کے رہائشی نے اپنی دادی کے کھانے پکانے کی ویڈیوز پر مشتمل ایک یوٹیوب چینل بھی قائم کر لیا ہے جو کہ کافی مقبول بھی ہے۔ :)
یہ پڑھ کر یاد آیا میری خود کی ایک ڈائری ہے نیلے رنگ کی پلاسٹک جلد والی جس میں کھانے بنانے کی ریسپیز لکھی ہوئی ہیں بقلم خود ڈھونڈنی پڑے گی لیکن اس کی حالت کچھ اچھی نہ ہوگی
اور لکھتے لکھتے ایک اور ڈائری کا خیال آیا اسی کی دھائی کی جس میں کلاس فیلو کے والد صاحب جو کاتب تھے ان کی لکھی غزلیں اور اشعار تھے ڈھونڈ کر شئیر کروں گی ان شاء الله
 

جاسمن

لائبریرین
آج سرسوں کا ساگ اور دیسی مرغی بنائی ہے۔ مجھے تو یوں لگ رہا ہے کہ میں نے بھول کر خود کو گھوٹا لگا دیا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بڑے کا قیمہ +آلو
دال مسور
ابلے چاول
اور چھوٹے گوشت کے قیمہ کے سیخ کباب
اب ہاتھوں میں مرچیں لگ رہی ہیں۔
20180902_200635.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
بچی ہوئی مسور کی دال میں پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ، نمک ملا کر آٹا ڈال کے گوندھا اور پتلے خستہ پراٹھے بنائے۔ پودینہ، ہری مرچ اور دھنیہ چٹنی کو دہی میں ملا کر رائتہ بنایا۔
دہی کی لسی۔
دودھ میں پسا ہوا ناریل اور شکر ملا کر خوب پکایا ہوا حلوہ
مزیدار
 

عباس رضا

محفلین

جاسمن

لائبریرین
افطاری تیار کرتے ہوئے مجھے خواتین کے ڈائجسٹوں کی وہ ہیروئن یاد آتی رہی جو آدھے گھنٹہ میں چار ڈشز تیار کر کے خود بھی ہلکی سی لپ سٹک، ذرا سا مسکارا، لائنر، اور ہلکا سا بلش آن لگا کر استری شدہ کپڑے پہن کر "سادگی" سے تیار ہوکر مہمانوں کا استقبال کرتی ہے۔
یہاں تو بندہ "پھاوا" ہوجاتا ہے۔ :D
 

جاسمن

لائبریرین
آ ج پہلی بار لسوڑوں کا اچار لسوڑے بھر کے بنایا ہے۔ اتنا مشکل اور وقت طلب کام۔ چنے کی دال کوٹ کے مصالحے ملا کر۔۔۔۔ ساتھ ہی کچھ آ م بھی آ گئے تھے ۔انہیں کش کر کے رکھ رہی ہوں۔ بچوں کو لگایا ہے کش کرنے کے لیے۔ مجھے یہ اچار بہت پسند ہے لیکن گھر کے دیگر افراد کو پھاڑیوں والا پسند ہے۔ تو کئی طرح کے بنانے ہوں گے۔۔۔اللہ آ سانی فرمائے۔امین!
 

سید عمران

محفلین
آ ج پہلی بار لسوڑوں کا اچار لسوڑے بھر کے بنایا ہے۔ اتنا مشکل اور وقت طلب کام۔ چنے کی دال کوٹ کے مصالحے ملا کر۔۔۔۔ ساتھ ہی کچھ آ م بھی آ گئے تھے ۔انہیں کش کر کے رکھ رہی ہوں۔ بچوں کو لگایا ہے کش کرنے کے لیے۔ مجھے یہ اچار بہت پسند ہے لیکن گھر کے دیگر افراد کو پھاڑیوں والا پسند ہے۔ تو کئی طرح کے بنانے ہوں گے۔۔۔اللہ آ سانی فرمائے۔امین!
کاش ہوم ڈیلیوری کا بھی انتظام ہوتا!!!
:(:(:(
 

سید عمران

محفلین
آخری تدوین:
Top