quick رسیپی ہے
دو پیکٹ شان کے حلیم مکس(انسٹنٹ والا نہیں) کا بنایا ہے۔ گندم اور دالوں میں دو دو مٹھی چنے کی دال، مشور کی دال اور چاول شامل اور کئے تھے۔ گرم پانی میں دو گھنٹے بھگو دئیے تھے۔ پھر پریشر ککر میں آدھا گھنٹہ گلا لئے۔ زیادہ گلانے سے فائدہ ہوا کہ گھوٹنا کم پڑا۔ میشر سے بس تھوڑا سا ہی گھوٹا۔ اور پانی شامل کر کے ایک بڑی پاٹ میں مزید پکنے کےلئے ہلکی آنچ پر رکھ دیا۔
قورمے کے لئے تین بڑی پیاز کاٹ کر گولڈن فرائے کی۔ سوا کلو چکن بونلیس میں دو کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح تیل میں بھونا۔ پھر گولڈن پیاز، شان مصالحے کا ڈیڑھ پیکٹ (پورے دو نہیں ڈالتی مرچ بہت تیز ہو جاتی ہے)، دو عدد چکن کیوب اور ۴٠٠ گرام دہی شامل کر کے چکن کو پکنے دیا۔ نمک کم شامل کرتی ہوں کیونکہ مصالحے میں پہلے ہی موجود ہوتا ہے۔ چکن جیسے ہی پوری طرح پک گئی تو میشر سے چکن میش کرلی۔ دالوں اور گندم میں قورمہ شامل کیا اور مکس کر کے اور لکڑی کے چمچ سے گھوٹتے ہوئے ایک گھنٹہ اور پکایا۔