تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ماوراء

محفلین
آج میں نے یہاں کا رخ اسی لیے نہیں کیا کہ مجھے معلوم تھا شمشاد بھائی میری کمی پوری کر رہے ہوں گے۔ اور وہ بھی بہت اچھی طرح سے۔
 

ماوراء

محفلین
ساجد بھائی، میری چھوٹی سی جان ہے۔ اور اتنے کام ہیں مجھے۔ کہ سارا دماغ اب تک خرچ ہو چکا ہے۔ اور رہی سہی کسر تو آپ سے بات کر کے پوری ہو جاتی ہے۔:)
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی، میری چھوٹی سی جان ہے۔ اور اتنے کام ہیں مجھے۔ کہ سارا دماغ اب تک خرچ ہو چکا ہے۔ اور رہی سہی کسر تو آپ سے بات کر کے پوری ہو جاتی ہے۔:)
یہ چھوٹی سی جان کیا ہوتی ہے؟
ہم نے تو آج تک ننھی سی جان لکھا اور پڑھا ہے۔ ماننا پڑے گا کہ آپ کا دماغ خرچ ہو چکا ہے۔;)
 

ماوراء

محفلین
چھوٹی اور ننھی میں کیا فرق ہوتا ہے ساجد بھائی۔:( کیوں، ماننا کیوں پڑے گا؟ ابھی آپ نے میرے وہ کام یا باتیں نہیں دیکھیں نا جس سے آپ کو اندازہ ہو کہ میرے پاس کتنا دماغ ہے۔ اسی لیے یہ کہہ رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ، کون سے کرتوت؟؟؟:confused:
مابدولت کرتوتوں کی تفصیلات جاننا چاہیں گے!!!:)

حیرت ہے آپ کو اپنی قوم کے کرتوتوں کا نہیں پتہ۔:rolleyes:
کبھی وقت تھا کہ یہاں پاکستانیوں کی بہت عزت ہوا کرتی تھی، پھر کچھ غیر ملکی پاکستانی پاسپورٹوں پر یہاں آئے، پکڑے گئے، سزائیں ملیں لیکن پاکستانی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے پاکستانی بدنام ہوئے۔
 
وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ
کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ​

آپ نے تو یہ شعر ایسے لکھا ہے جیسے ہمکلام ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔۔۔؟
آج کل میری حسِ مزاح بغرض آرام اور سیر و تفریح نامعلوم علاقے کو نکل گئی ہے، واپس آتی ہے تو پھر دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:)
 
Top