ڈاکٹر صاحبہ۔۔۔بی پی کے علاج کے علاوہ نفسیاتی بیماریوں کا بھی علاج کرتی ہیں۔یہ ڈاکٹرنی صاحبہ بی پی کا ہی علاج کرتی ہیں یا دیگر امراض کا بھی ادراک ہے؟
ڈاکٹر ماوراء صاحبہ (ایم بی بی بی ایف)آپ کے مشورے کا بہت شکریہ۔ مجھے گولیاں سامنے والی میز پر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ انس (آپ کا بھتیجا) ، روزانہ ٹھیک وقت پر ایک ہاتھ میں دوائی اور دوسرے میں پانی کا گلاس تھامے میرے سامنے الہ دین کے جن کی طرح سے حاضر ہو جاتا ہے۔ اگر میں گھر سے باہر ہوں اور دن کے ٹھیک 5 بجے میرے موبائل کی گھنٹی بجے تو "شہزادہ معظم" فون پر ہوتے ہیں ، مابدولت کی جواب طلبی کے لئیے۔ اور "ملکہ عالیہ" کے پند و نصائح بھی سننا پڑتے ہیں ، جیسا کہ "دیکھئیے جی ، گھر سے باہر ہو تو ہوٹل میں کھانا نہیں کھانا ، بروسٹ کے تو قریب بھی نہیں پھٹکنا ، پانی زیادہ پینا ہے ، کسی سے الجھنا نہیں ہے ، سر چکرائے تو گاڑی نہیں چلانا ورنہ آپ کے چل چلاؤ کا ڈر ہے۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔"
اور یہ فہرست اتنی لمبی ہوتی ہے کہ اس کو یاد رکھنا ہی دماغ چکرا دینے کے لئیے کافی ہے۔
ویسے سچ بتاؤں کہ آنکھیں بند کرکے اپنے بچپن کو چشمِ تصور سے دیکھنا ، کسی خوش الحان قاری صاحب کی قراتِ قرآن یا پھر سٹیریو پر دھیمی آواز میں اپنی پسند کی کوئی حمد ، نعت ، قوالی یا موسیقی ، مرض کی شدت میں کمی لانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تو کوئی اور جو تعریف نہیں کرتا۔۔ماوراء ، اپنے منہ میاں مٹھو!!!
تو کوئی اور جو تعریف نہیں کرتا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔جو چیز میں سیکھ رہی ہوں۔ اس کے بارے میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے واقعی کچھ سیکھا ہے یا نہیں۔
بغیر فیس کے کیسے بتا دوں؟
ڈاکٹر صاحبہ۔۔۔بی پی کے علاج کے علاوہ نفسیاتی بیماریوں کا بھی علاج کرتی ہیں۔
آجکل سنجیدہ ہونا سیکھ رہی ہوں۔کیا سیکھ رہی ہو آجکل؟
باجو، تب میں نفسیاتی علاج کرنے میں ماہر نہیں تھی۔ lolجن کا نفسیاتی علاج ہونے کو تھے انکے تو تم نے کئے نہیں اب بتانے سے حاصل ۔
آجکل سنجیدہ ہونا سیکھ رہی ہوں۔
ایم بی بی بی ایف۔۔۔۔یہ آپ نے کیا بنا دیا ہے؟؟
ماشاءاللہ میرا بھتیجا تو بہت ہی سیانا ہے۔ دیکھیں آپ کا گھر میں سب کتنا خیال رکھتے ہیں اور آپ کا ان احتیاطی تدابیر کی لسٹ سے دماغ چکرا جاتا ہے۔
چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جانا، پھر اس سے بی پی کا ہائی ہو جانا۔۔۔ایسے امراض اللہ پر یقین نہ ہونے کی وجہ سے بھی لاحق ہوتے ہیں۔ اور ان کا واحد علاج بھی یہی ہے کہ اپنی ساری پریشانیاں اللہ میاں کے سامنے کھول کر رکھ دیں۔ جب آپ یقین سے اللہ سے اپنی دل کی ساری باتیں کہہ دیتے ہیں تو اللہ ہماری ساری پریشانیاں دور کر دیتا ہے۔
واقعی یہ سوا لاکھ کا نسخہ ہے شاہِ معظم اور مجھ ناچیز کی تجویز ہے کہ حکیمہ کا منہ موتیوں سے بھر دیجیے۔( BP کی ڈبیہ میں میٹھے میٹھے موتی ہمارے بچپن تک تو آتے تھے)
اور بی بی سے دور رہنے کا نسخہ ۔؟
ڈاکٹر صاحبہ۔۔۔بی پی کے علاج کے علاوہ نفسیاتی بیماریوں کا بھی علاج کرتی ہیں۔
ڈاکٹر ماوراء صاحبہ ، ایم ۔ بی ۔ بی۔ایف کا مطلب ہوتا ہےمیٹرک بار بار فیل
نہیں وہ نہیں پڑھ سکتیں، ہم نے ڈھونڈ کر ایک ان پڑھ سے شادی کی ہے۔ اس کے بھی بڑے فائدے ہیں۔
بھابھی کا پاکستان کا فون نمبر تو دیں۔ میں ابھی انھیں کال کرتی ہوں کہ آپ ان کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔نہیں وہ نہیں پڑھ سکتیں، ہم نے ڈھونڈ کر ایک ان پڑھ سے شادی کی ہے۔ اس کے بھی بڑے فائدے ہیں۔