تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
لیکن وہاں تو تین دفعہ بی لکھا ہوا تھا، اور تین دفعہ تو آپ کو پتہ ہی ہو گا کہاں بولا جاتا ہے۔;)

شمشاد صاحب ، مابدولت آج کل امورِ سلطنت کے اس قدر​
زیرِ بار ہیں کہ اپنی تحریر کی زیر زبر کیا اس کی "حرکات و سکنات" کا جائزہ لینے سے بھی قاصر ہیں۔ ایسے میں تحریر کا "توازن" زیر زبر ہو جانا امرِ ممکن ہے۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
بھابھی کا پاکستان کا فون نمبر تو دیں۔ میں ابھی انھیں کال کرتی ہوں کہ آپ ان کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔
بھابھی واپس آتی ہیں تو بتاتی ہیں کہ وہ کتنی ان پڑھ ہی۔ں۔:eek:

ایسے ہی نمبر دے دوں، مانا کہ وہ ان پڑھ ہے لیکن پڑھنے لکھنے کی حد تک، سننے سنانے کی تو وہ ماہر ہے۔ ایسے میں نمبر بتا کر آ بیل مجھے مار پر کیسے عمل کر سکتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد صاحب ، مابدولت آج کل امورِ سلطنت کے اس قدر​
زیرِ بار ہیں کہ اپنی تحریر کی زیر زبر کیا اس کی "حرکات و سکنات" کا جائزہ لینے سے بھی قاصر ہیں۔ ایسے میں تحریر کا "توازن" زیر زبر ہو جانا امرِ ممکن ہے۔:(

شکر ہے زیر بار ہیں اور یہ حالت ہے اگر زبر بار ہوتے تو کیا ہوتا :rolleyes:
 
ساجد

محفلین
ایسے ہی نمبر دے دوں، مانا کہ وہ ان پڑھ ہے لیکن پڑھنے لکھنے کی حد تک، سننے سنانے کی تو وہ ماہر ہے۔ ایسے میں نمبر بتا کر آ بیل مجھے مار پر کیسے عمل کر سکتا ہوں۔
شمشاد بھائی ، نصف بہتر بھلے "
چِٹی ان پڑھ" (چِٹی سے مراد سفید نہیں) ہو لیکن نصف "بد تر" کا چہرہ پڑھنے میں بہت ماہر ہوتی ہے۔ ہے نا؟؟؟:)
 
نصف بد تر کا تو پتہ نہیں کہ کون ہوتا ہے، ویسے ہم دونوں ایک دوسرے کا نصف بہتر ہی ہیں۔
 
ساجد

محفلین
اللہ خیر کرئے، اتنے دشمن پال رکھے ہیں آپ نے اپنی سلطنت بے بحر و بر کے۔

ہاں جی ، بس ایسے ہی سمجھئیے
ہماری اس سلطنت کے ایسے ایسے دشمن ہیں کہ کیا بتائیں۔ ابھی کل کی بات ہے کہ ہم نے ایک ایسے ہی دشمن کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ کم بخت آٹھ دن تک ہمارے شاہی لنگر خانے میں چھپا رہا اور کسی کو اس کی "کان و ناک" خبر نہ ہو سکی۔ وہ تو ہماری چھٹی حس کے ساتویں خانے کے آٹھویں کونے میں ہم نے کچھ گڑ بڑ محسوس کی۔ تفتیش کروائی تو پتہ چلا کہ یہ نامراد رات کے اندھیرے میں اپنا کام کرتا ہے اور دن میں چھپ جاتا ہے۔
ہم نے اپنے اعیان و ابصار اور شاہی ملازموں کو ہنگامی طور پر طلب کیا اور اس کم بخت کو آدھ گھنٹے کی خونریز جھڑپ کے بعد اپنی خاص الخاص لاٹھی سے موقع پر ہی جہنم رسید کر دیا۔ لاش کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ " خاندانِ چُوہیاں " کا ایک کمانڈر تقریبا سوا کلو وزنی چُوہا تھا۔
اب آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کیسے کیسے حاسد ہیں ہمارے۔:(:confused:
 
ناحق آپ نے لاٹھی کو گنہگار کیا، جب وہ آپ کے قبضے میں آ ہی چکا تھا تو اس کو گرفتار کر کے پاکستانی پولیس کو بھجوا دیتے، پھر وہ خود ہی اس سے اگلوا لیتے کہ کس کی شرمناک شازش کے تحت وہ آپ کی مملکت میں آیا تھا۔
 
پاکستانی پولیس؟؟؟​
ارے۔۔۔ارے۔۔۔۔یہ کیا ، میرا کمپیوٹر کیوں کانپنے لگا؟؟:):eek:
 
Top