تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
حیرت ہے آپ کو اپنی قوم کے کرتوتوں کا نہیں پتہ۔:rolleyes:
کبھی وقت تھا کہ یہاں پاکستانیوں کی بہت عزت ہوا کرتی تھی، پھر کچھ غیر ملکی پاکستانی پاسپورٹوں پر یہاں آئے، پکڑے گئے، سزائیں ملیں لیکن پاکستانی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے پاکستانی بدنام ہوئے۔
جی ہاں ، آپ کی اس بات سے مجھے اتفاق ہے​
بلکہ میں تو اپنی بہت ساری پوسٹس میں اسی بات کا رونا روتا ہوں کہ یہ افغانی اور ازبک ہمارے ملک کو بہت بدنام کر رہے ہیں۔
لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ سعودیہ میں پاکستان کے تمام قونصل خانے بہت سختی سے چھان بین کر کے ہی پاسپورٹ کی تجدید کر رہے ہیں۔
منشیات کی سمگلنگ میں آپ پاکستانی قوم کو الزام نہیں دے سکتے کیوں کہ یہ کام کرنے والے 99 فیصد افغانی اور ازبک ہیں جن کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ ہے۔ آپ کو میں ایک دلچسپ بات بتاؤں کہ یہاں میں نے ایک نائجیرین کے پاس پاکستانی پاسپورٹ دیکھا ہے۔ پاکستان میں نادرا کے دفتروں میں ابھی بھی ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جو کہ ان غیر ملکیوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بھی بنا کر دے رہے ہیں۔
شمشاد بھائی ، یہ معاملہ تو رہا ایک طرف یہاں جو کچھ حرم شریف کے دروازوں پر ہوتا ہے اُس سے ہم پاکستانیوں کا سر شرم سے جھُک جاتا ہے۔ معصوم بچوں کو گود میں اٹھائے16سے 25سال کی لڑکیاں جس طریقے سے بھیک مانگتی اور ان میں سے کچھ دعوتِ گناہ بھی دیتی ہیں وہ ہماری حکومت کے لئیے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ جو سب اچھا کی گردان الاپتی رہتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں خود اعجازالحق صاحب سے ملا تھا اور ان کی توجہ اس طرف مبذول کروائی تھی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ سب جانتے ہیں کہ یہ کام ٹریول ایجنٹوں کی ملی بھگت سے منظم گروہ کر رہے ہیں لیکن کوئی منہ نہیں کھولتا۔ ایک دلال خود کو محرم ظاہر کر کے 8 سے 10 عورتوں کو اپنی رشتہ دار لکھوا کر یہاں آتا ہے اور پھر ان کو اس مکروہ دھندے پر لگا کر خود حاجی صاحب کا لقب سمیٹ کر واپس چلا جاتا ہے۔
خُدا جانے اس مُلک کا کیا بنے گا۔خوفِ خدا تو رہا ایک طرف لوگوں کی شرم بھی نہیں رہی۔
اور اب ایک نیا طریقہ واردات ہے کہ سفید کاٹن کے سوٹ میں ملبوس کوئی صاحب آپ کو گھیر لیتے ہیں اور اپنا بٹوہ گم ہونے کی کہانی سنانا شروع کر دیتے ہیں اور یہ کہنا نہیں بھولتے کہ وہ متحدہ عرب امارات سے آئے ہیں اور وہاں پہنچ کر آپ کی رقم لوٹا دیں گے۔
واقعی ہم نے اپنا تماشہ خود ہی بنایا ہوا ہے۔
 

ساجد

محفلین
آپ نے تو یہ شعر ایسے لکھا ہے جیسے ہمکلام ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔۔۔؟
آج کل میری حسِ مزاح بغرض آرام اور سیر و تفریح نامعلوم علاقے کو نکل گئی ہے، واپس آتی ہے تو پھر دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:)

چھوٹے بھائی ، آپ نے سبحان اللہ کہا تو​
ہم نے سوچا کہ کسی بہانے سے ہم بھی اللہ کو یاد کر لیں۔​
 

ساجد

محفلین
آپ نے تو یہ شعر ایسے لکھا ہے جیسے ہمکلام ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔۔۔؟
آج کل میری حسِ مزاح بغرض آرام اور سیر و تفریح نامعلوم علاقے کو نکل گئی ہے، واپس آتی ہے تو پھر دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:)
چھوٹے بھائی ، آپ کی حسِ مزاح​
آرام اور سیرو تفریح کرنے نہیں بلکہ گھاس چرنے گئی ہے۔ "نکل گئی ہے" لکھ کر اپنی حس مزاح کا کردار مشکوک نہ بنائیں۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ گھاس چرنے کیسے جا سکتی ہے؟ گھاس تو ساری کی ساری اتنی زیادہ گرمی کے باوجود زکریا پہلے ہی کاٹ کر لے جا چکے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif



زکریا دیکھ لیں آپکی گھاس کے چرچے ادھر تک آن پہنچے ہیں ۔ :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
پتہ ہے باجو گھاس آجکل بہت ہی قیمتی چیز بن کر رہ گئی ہے کہ کوئی کسی کو گھاس ہی نہیں ڈالتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہم مہذب لوگ ہیں، کوئی بھی نہ کرنے والے کام کو بھی ایک مہذب سا نام دے کر کر لیتے ہیں، چائنا گراس کا نام تو سنا ہو گا آپ نے۔ :)
 

ماوراء

محفلین
ساجد بھائی ، کہاں ہیں۔۔؟؟
ہاں مجھے پتہ ہے گھر میں ہی ہوں گے۔ لیکن محفل پر کیوں نہیں ہیں؟
 

Dilkash

محفلین
ہم مہذب لوگ ہیں، کوئی بھی نہ کرنے والے کام کو بھی ایک مہذب سا نام دے کر کر لیتے ہیں، چائنا گراس کا نام تو سنا ہو گا آپ نے۔ :)

بھئ اگر سنا ھوتا ،تو ناظم خاص نہ ھوتا؟

اب اپ ھی سمجھا دیں، کہ گھاس تھذیبی پہلو اختیار کر چکا ھے :):chill:
 

شمشاد

لائبریرین
کم ہو گیا ہے تو کوئی بات نہیں، آج کل حالات ایسے ہیں کہ بڑھتے دیر نہیں لگے گی۔
 
Top