برائے فروخت

عدیل منا

محفلین
میرے پاس ایک پرنٹر ہے جس کو آپ حضرات پرنٹنگ کے علاوہ کسی بھی کام میں استعمال کرسکتے ہیں جیسے اسے اپنے "desk dustbin" کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں، اس میں اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کر سکتے ہیں، وقت آنے پر اسے الماری کی جگہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بولی کہاں سے شروع کرنی ہے؟
 
عدیل منا

محفلین
اس دکان سے کچھ نہیں خریدنا یہاں مہنگائی تو ہے ہی اوپر سے نقلی مال :shock:
مال آپ کے سامنے پیش ہے۔ پسند آئے تو لے لیں کوئی زبردستی نہیں ہے۔ شمشاد بھائی کی دوکانداری خراب نہ کریں۔ (کان ذرا قریب لانا۔شاید ہمارا بھی کچھ کمیشن بن جائے اس لئے طرفداری کی ہے)
 
عسکری

معطل
مال آپ کے سامنے پیش ہے۔ پسند آئے تو لے لیں کوئی زبردستی نہیں ہے۔ شمشاد بھائی کی دوکانداری خراب نہ کریں۔ (کان ذرا قریب لانا۔شاید ہمارا بھی کچھ کمیشن بن جائے اس لئے طرفداری کی ہے)
نا ہم نہیں لیں گے یہ دھوکہ ہم کھا چکے پہلے ہی :bighug: اور یہ اپکو کچھ نہیں دیں گے لکھ لیں :notworthy:
 
عدیل منا

محفلین
نا ہم نہیں لیں گے یہ دھوکہ ہم کھا چکے پہلے ہی :bighug: اور یہ اپکو کچھ نہیں دیں گے لکھ لیں :notworthy:
ہم نے بھی زندگی میں بہت دھوکے کھائے ہیں۔ یعنی پہلے دھویا پھر کھایا۔ مگر یہاں کچھ بھی کھانے کو نہیں ہے۔ یہ شمشاد بھائی کی دوکان ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی حجم میں تو یہ تقریبا آپ کی الماری کے سائز کا ہوگا۔۔۔ ۔ اور جرم اتنا ضرور ہے کہ آپ کے بچے چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے اس میں چھپ سکتے ہیں۔ اور ساخت "لالو کھیت" کی ہے

لیکن تصویر میں تو بہت چھوٹا دکھائی دے رہا ہے، اور اگر آپ کے کہنے کے مطابق بچے اس میں چُھپ سکتے ہیں تو بہت بڑا ہے۔ میرے گھر میں تو اس کے لیے جگہ ہی نہیں۔

لالو کھیت کا ہونے کی وجہ سے کہیں اس میں کھیتی باڑی ہی نہ شروع ہو جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
غلطی تمہاری اپنی ہے۔ اب آرڈر پر لڑکی بنوانے سے تو رہے۔ جیسی ہیں جہاں ہیں کی بنیاد پر تمہیں شادی دفتر میں لڑکیاں دکھائی تھیں، تمہارے مزاج ہی نہیں ملتے کہ کسی کو پسند کر لو۔
مزید یہ کہ تم نے شادی دفتر کی فیس بھی ابھی تک ادا نہیں کی۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہی تو ڈیڑھ صدی پرانا ہے بس :ROFLMAO: سنا ہے انگریزوں کے زمانے میں پکے کامون کا ٹھیکا آپکے پاس تھا

دیکھ لو پھر ڈیڑھ صدی قبل کے بنے ہوئے پُل ابھی تک صحیح سلامت ہیں، جبکہ موجودہ دور کے پُل، ایک کراچی میں گرا کہ ابھی مکمل بھی نہیں ہوا تھا، دوسرا گزشتہ دنوں لاہور میں گر گیا۔
 
دیکھ لو پھر ڈیڑھ صدی قبل کے بنے ہوئے پُل ابھی تک صحیح سلامت ہیں، جبکہ موجودہ دور کے پُل، ایک کراچی میں گرا کہ ابھی مکمل بھی نہیں ہوا تھا، دوسرا گزشتہ دنوں لاہور میں گر گیا۔
چلو جی میری طرف سے وہ ٹوٹے ہوئے پل برائے فروخت :D
 
Top