محمد وارث
لائبریرین
وارث صاحب میں سوچ رہا ہوں اس بحر میں کم از کم 5 غزلیں لکھ لے اس کے بعد پھر دوسری بحر کی طرف جاتے ہیں کیا خیا ہے آپ کا
آپ کی مرضی ہے خرم صاحب، ویسے میرا خیال ہے کہ ساگر صاحب کو بھی اس بحر پر عبور حاصل ہو جائے تو کسی اور بحر کو دیکھیں۔ بحر متقارب مثمن سالم پر مکمل عبور کیلیئے 'مسدسِ حالی' کا مطالعہ اور تقطیع کرنی چاہیئے کہ ہزاروں اشعار پر مشتمل یہ نظم اسی بحر میں ہے۔ بازار میں عام ملتی ہے اور محفل پر میں نے بھی تھوڑا سا کام اس پر کر رکھا ہے، یہ ربط دیکھیئے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=9841
ویسے عروض اور تقطیع کی مبادیات پر، جن پر ابتک بحث ہوئی ہے، اگر عبور ہو حاصل ہو جائے تو دیگر بحور کو سیکھنے میں زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا اور فقط انکے اوزان ہی یاد رکھنے پڑیں گے۔ بحور کے نام بہت مشکل ہوتے ہیں لیکن انکو یاد کون رکھتا ہے اور نہ ہی وزن میں شعر کہنے کیلیئے نام یاد رکھنے کی ضرورت ہے، ہاں اگر کوئی پوچھ لے تو پھر تھوڑی مشکل ہوتی ہے