پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

سید عاطف علی

لائبریرین
چوکھٹ کیا اس چاروں طرف لکڑی کے سانچے کو کہا جاتا تھا کہ جس کے دو طرف یا ایک طرف دروازہ جڑا ہوتا تھا۔
اور جب ہم کہیں گے کہ چوکھٹ پار کر لی تو اس کا مطلب یہ ہو گاکہ اس فریم سے گذرے۔
اور دہلیز کیا ہوتی ہے؟
جس پر چڑھ کر چوکھٹ سے گزرا جاتا ہے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
جس پر چڑھ کر چوکھٹ سے گزرا جاتا ہے ۔
میرا خیال بھی یہ تھا لیکن سوچا تصدیق کر لوں۔ یعنی ہم اسے چھوٹا سا چبوترہ کہہ سکتے ہیں۔
پھر ہم یہ دونوں باتیں ہی پڑھتے ہیں کہ دہلیز پار کر لی۔ چوکھٹ پار کر لی۔
دہلیز کیسے پار کی جا سکتی ہے؟
دہلیز سے تو گذرا جا سکتا ہے۔
تھوڑا سمجھائیں گے۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20200722-214022.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
اس میں چوکھٹ چار اطراف کا ایک فریم ہے کہ جس کا سب سے نیچے والا حصہ اس تصویر میں تو نظر آرہا ہے لیکن بعض اوقات یہ نیچے دبا ہوتا ہے اور کبھی یہ شاید ہوتا ہی نہیں؟ یا دبا ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آتا؟
نیز چوکھٹ دروازہ کے لیے ضروری چیز ہے؟
اور اب دو پٹوں کے دروازے دیکھنے میں نہیں آتے۔ کیا یہ دروازے اب بالکل ختم ہوتے جا رہے ہیں؟
 

جاسمن

لائبریرین
بعض اوقات ہمیں چند سیڑھیاں چڑھ کے دروازے تک پہنچنا ہوتا ہے۔ کیا ان سیڑھیوں کا بھی کوئی مخصوص نام ہے؟
 

جاسمن

لائبریرین
اس دہلیز پہ ہم اپنے بچپن میں بیٹھا کرتے تھے۔ پڑوس کی خواتین ان پہ بیٹھ کے ایک دوسرے سے باتیں کرتی تھیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
اب ہم دہلیز سے گذر کے آگے آئے دروازے تک۔
دروازے کے مزید بھی کچھ حصے ہوتے ہیں؟
جن کیلوں کی۔مدد سے یہ چوکھٹ سے جڑا ہوتا ہے کیا ان کابھی کوئی مخصوص نام ہے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میرا خیال بھی یہ تھا لیکن سوچا تصدیق کر لوں۔ یعنی ہم اسے چھوٹا سا چبوترہ کہہ سکتے ہیں۔
پھر ہم یہ دونوں باتیں ہی پڑھتے ہیں کہ دہلیز پار کر لی۔ چوکھٹ پار کر لی۔
دہلیز کیسے پار کی جا سکتی ہے؟
دہلیز سے تو گذرا جا سکتا ہے۔
تھوڑا سمجھائیں گے۔
دہلیز پار کرنا تو محاورہ ہے شاید بمعنی گھر سے باہر نکلنا ۔
 

جاسمن

لائبریرین
تالے اور کنڈیاں بھی اب وہ نہیں رہیں۔ چابیوں کے ڈیزائن بدل گئے۔
اب پچھلے ڈیزائنوں والے تالے،چابی اور کنڈیاں بھی شاید ختم ہونے والی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
دہلیز پار کرنا تو محاورہ ہے شاید بمعنی گھر سے باہر نکلنا ۔
یعنی دہلیز پار کرنے کا مطلب باہر جانا مراد ہو گا۔
اور چوکھٹ پار کرنا دونوں طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ گھر کے اندر جانایا گھر سے باہر جانا؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اب ہم دہلیز سے گذر کے آگے آئے دروازے تک۔
دروازے کے مزید بھی کچھ حصے ہوتے ہیں؟
جن کیلوں کی۔مدد سے یہ چوکھٹ سے جڑا ہوتا ہے کیا ان کابھی کوئی مخصوص نام ہے؟
یہ کیلیں "قبضے" کے ذریعے دروازے کو چوکھٹ سے جوڑتی ہیں ۔ (انگلش میں ہِنج)
aca8692b4dc817b3c259976980bbae55.jpg
 
Top