پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

جاسمن

لائبریرین
کیا یہاں کہیں یہ بات ہوئی ہے کہ برآمدے اور راہداری میں کیا فرق ہے؟ برآمدے میں بھی کمروں کے دروازے کھل رہے ہوتے ہیں اور راہداریوں میں بھی۔ تو فرق کیا ہے؟
 

جاسمن

لائبریرین
ٹھنڈے یخ دودھ میں لکڑی کی یہ مدھانی چلاتے تھے۔۔۔
اس سے مکھن دودھ کے اوپر آجاتا تھا۔۔۔
باقی جو پانی بچتا تھا اسے چھاچھ کہتے ہیں۔۔۔
لسی کی دوکانوں پر کہیں کہیں مدھانی نظر آجاتی ہے۔۔۔
بعض اوقات اس سے حلیم وغیرہ بھی گھوٹا جاتا ہے۔۔۔
شہروں میں تو پہلے ہی اس کا تصور عام نہ تھا اب تو دیہاتوں میں بھی معدوم ہوتا جارہا ہے!!!
بالائی سمیت دودھ کو جاگ لگا کے دہی بنایا جاتا ہے اور گرمیوں میں برف ڈال کے (ٹھنڈا کر کے) ، سردیوں میں گرم پانی ڈال کے لکڑی کی یا برقی مدھانی چلائی جاتی ہے۔ مکھن اوپر آجاتا ہے اور لسی نیچے۔ لیکن لسی سے بھی نیچے تہہ میں چھاچھ ہوتی ہے جو پُھٹکیوں کی صورت میں ہوتی ہے۔ کچھ لوگ مکھن نکال کے لسی کو چھان لیتے ہیں اور چھاچھ پھینک دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
حلیم کو مدھانی سے نہیں گھوٹتے۔ مدھانی اور گھوٹنے (اسم) میں فرق ہے۔ مدھانی میں بلیڈز سے ہوتے ہیں ۔ گول لکڑی کے حصے میں ہی بنے ہوتے ہیں جبکہ گھوٹنا بالکل سادہ گول لکڑی کا ہوتا ہے جس کی شکل ایسے بنائی ہوتی ہے کہ وہ پتیلی میں کسی چیز کو آسانی سے کچل سکے، گھوٹ سکے۔
 

علی وقار

محفلین
سروتا۔۔۔
بالخصوص چھالیہ کاٹنے کا آلہ۔۔۔
کسی زمانہ میں اس کی اتنی اہمیت تھی کہ شادی بیاہ کے گانوں میں اس کا خصوصیت کے ساتھ ذکر ہوتا تھا۔۔۔
پیارے نندویا سروتا کہاں بھول آئے۔۔۔
اب یہاں پیارے نندویا کی کیا اہمیت تھی وہ اُس زمانہ کے لوگ جانیں۔۔۔
ہم کسی کا پردہ فاش نہیں کریں گے۔۔۔
سروتے کو گاہے دیگر مقاصد مثلاً اخروٹ وغیرہ کاٹنے میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔۔۔
زیادہ تاؤ دلانے کی صورت میں فاعل کی جانب نشانہ درست کرکے مارا جاتا تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوتے تھے!!!
image.jpg
ویڈیو
 

علی وقار

محفلین
نعمت خانہ۔۔۔
لکڑی کے فریم والی چھوٹی سی الماری جس میں جالیاں لگی ہوتی تھیں تاکہ ہوا کی آمد و رفت میں آسانی رہے۔۔۔
فریج عام ہونے سے قبل اس میں کھانے پینے کی اشیاء رکھی جاتی تھیں۔۔۔
اسی نسبت سے اسے نعمت خانہ اور ہوا دان بھی کہا جاتا تھا۔۔۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر دروازہ پر تالا لگایا جاتا تھا تاکہ ندیدے چٹورے لوگ دودھ پر سے بالائی اتار کر چٹ نہ کرجائیں۔۔۔
آج اس کی ضرورت نہیں۔۔۔
اب نہ پانی ملے دودھ پر بالائی آتی ہے نہ چپس چاکلیٹ کا ذائقہ منہ کو لگنے کے بعد شوق سے کھائی جاتی ہے!!!

image.jpg
نعمت خانہ
ری میک
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا یہاں کہیں یہ بات ہوئی ہے کہ برآمدے اور راہداری میں کیا فرق ہے؟ برآمدے میں بھی کمروں کے دروازے کھل رہے ہوتے ہیں اور راہداریوں میں بھی۔ تو فرق کیا ہے؟
برامدے میں کچھ سامان رکھا جاتا ہے جیسے میز، کرسی اور کوئی پلنگ وغیرہ ۔جبکہ راہداری میں ایسا سامان نہیں ہوتا ۔بوقت ضرورت کرسی وغیرہ رکھی جاسکتی ہے ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
کیا یہاں کہیں یہ بات ہوئی ہے کہ برآمدے اور راہداری میں کیا فرق ہے؟ برآمدے میں بھی کمروں کے دروازے کھل رہے ہوتے ہیں اور راہداریوں میں بھی۔ تو فرق کیا ہے؟

راہ داری یعنی گزرنے کی جگہ، ضروری نہیں کہ راہداری کے ساتھ کمرے یا دروازے بھی ہوں۔ البتہ برآمدے لازماً کمرے کے باہر ہی ہوتے ہیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا یہاں کہیں یہ بات ہوئی ہے کہ برآمدے اور راہداری میں کیا فرق ہے؟ برآمدے میں بھی کمروں کے دروازے کھل رہے ہوتے ہیں اور راہداریوں میں بھی۔ تو فرق کیا ہے؟
برآمدے اور راہداری کے فرق پر تو بات نہیں ہوئی البتہ برآمدے ، ورانڈے ، دالان ، ڈیوڑھی ، صحن ، آنگن وغیرہ پر یہاں خاصی بات چیت ہوئی تھی اس لڑی میں ۔
برآمدہ گھر کی اصل عمارت سے باہر کو نکلا ہوا ہوتا ہے ۔ اس پر چھت ہوتی ہے اور اس برآمدے کو عبور کرکے گھر سے باہر نکلا جاتا ہے۔ راہداری گھر میں کہیں بھی ہوسکتی ہے ۔ انگریزی میں اسے corridorسمجھیے۔ راہداری میں کمروں کے دروازے کھلتے ہیں جیسا کہ عموماً ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔
 
Top