سیما علی
لائبریرین
پ
خطوط کی شکل دیکھے ایک لمبا عرصہ ہو گیا ہے
میرے بیٹے کا خطمیری بیٹی نے شاید سات سال کی عمر میں میری سہیلی کو یعنی اپنی خالہ کو اسلام آباد خط لکھ کے بھیجا۔ خود پوسٹ کرنے بھی ساتھ گئی۔ پھر اس کا جواب بھی آیا۔
بیٹے نے پچھلے سال پہلی بار اپنے اس دوست کو گجرانوالہ خط لکھ کے پوسٹ کیا جس کے ابو کی بدلی وہاں ہوئی تھی۔
چلو اس بہانے خط لکھنے اور پوسٹ کرنے کا تجربہ ہوا۔ نہیں تو انھوں نے صرف امتحانات کے لیے ہی خطوط پڑھے تھے۔
البتہ بہاولپور کے ڈاکخانہ کا ایک تفصیلی دورہ میں انھیں بہت سال پہلے کروا چکی ہوں۔ اس دورہ کے لیے باقاعدہ پوسٹ ماسٹر صاحب سے وقت لے کے ہم گئے تھے۔ سب شعبہ جات دکھائے انھوں نے اور تفصیل سے بچوں کو سمجھایا۔ بچوں نے بھی بہت دلچسپی لی تھی۔