تعارف برگ حنا کا تعارف

برگ حنا

محفلین
خوش آمدید برگِ حنا۔ ابھی تمہاری ہجے کر کے، یعنی نو صفحات پڑھ کر فارغ ہوا ہوں۔ اچھا لگا تمہارے بارے میں جان کر۔
حیران ہوں کہ تراب تو خود جمعہ جمعہ آٹھ دن کا ہے، وہ کسی پرانی رکن کو کس طرح پہچان سکتا ہے؟

بہت بہت شکریہ بابا جانی:)
آپ کو اپنے تعارف کی لڑی میں دیکھ کے بہت خوشی ہوئی
"میری ہجے" واہ کیا خوب بات کی ہے آپ نے مزہ آگیا پڑھ کر، اسے کہتے ہیں " سمندر کو کوزے میں بند کرنا"
جی جناب ٹھیک کہتے ہیں آپ بالکل ، اب بتائیں ناں سید تراب کاظمی بھیا
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا یہ بتائیں، چچا غالب کے متعلق کیا جاتی ہیں؟

اور گبین نامی کسی بچے کو جانتی ہیں؟
 

برگ حنا

محفلین
چائے جب بھی بنائیں، مجھے ضرور یاد رکھیں۔

ابھی بھی چائے کا کپ ہاتھ میں ہے بھیا
یہ لیجئیے آپ کے لیئے بھی لے آئی چائے بھی اور بسکٹ بھی، نوش فرما لیجئے
images
 

برگ حنا

محفلین
السلام علیکم @برگِ حنا !
اردو محفل میں خوش آمدید
ماشاءاللہ تمہارا نام بہت پیارا ہے
امید ہے کہ آتی جاتی رہو گی، ویسے یہاں باذوق ھضرات تو ہیں لیکن باذوق خواتین کی تعداد کافی کم ہے ، امید ہے کہ وہ کمی کافی حد تک کم ہوجائے گی انشاءاللہ ۔
یقیناً تم سے دعا سلام کے علاوہ اچھی گفتگو رہے گی۔
کیونکہ اچھی شاعری پڑھنے کی حد تک تو مشترکہ شوق ہیں لیکن "تک بندیوں" سے کوئی علاقہ نہیں ہے ۔
تمہاے تعارف کا انداز بہت اچھا لگا ، سدا خوش رہو
اگر میرا " تم " سے مخاطب کرنا اچھا نہ لگا ہو تو بلا جھجک مجھ سے کہہ دینا تاکہ میں آئندہ احتیاط کروں

وعلیکم السلام بہنا:)
بہت بہت نوازش ہے آپکی
ہائے سچی میرا نام پیارا ہے؟
اتنی خوشی ہوئی ناں یہ سن کر کہ بتا نہیں سکتی میں آپ کو ۔ ۔ ۔ ۔:happy:
میں پتہ نہیں کتنی باذوق ہوں بہنا پر جو بھی ہوں آپ سب کے بیچ آکے بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور خدا کرے میری یہاں موجودگی
کبھی کسی بہن بھائی کی دل آزاری کا سبب نہ بنے آمین
جی میں نے دیکھی ہے آپ محفل پہ بہت اچھی شاعری پوسٹ کرتی ہیں جو کہ آپ کے بہترین ذوق کی غماز ہے،یہاں پہ سب بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کر
کے انشاءاللہ آپکی پوسٹ کی ہوئی شاعری ضرور پڑھوں گی۔
جی ضرور آپ سے انشاءاللہ بات چیت رہے گی۔ ۔
آپ جس انداز میں بھی پکاریں گی میرے لیے خوشی کا باعث ہوگا اور آپ کا تم کہہ کر پکارنا تو آپکی اپنائیت ، پیار اور خلوص کی نشانی ہے بہنا
سدا خوش اور آباد رہیں ۔ ۔ ۔ آمین
 

برگ حنا

محفلین
السلام علیکم برگ حنا ، اردو محفل فورم میں خوش آمدید !

کیا آپ پہلے کسی دوسرے نام یا نِک سے یہاں کی رکن رہ چکی ہیں ؟

وعلیکم السلام شگفتہ بہن
بہت شکریہ آپ کا کہ آپ یہاں آئیں اور مجھے ویلکم کیا
ہمہمہم تو آپ کو بھی میں کسی"پرانی ممبر" کی چھایا لگی:noxxx:
پتہ ہے کیا بہنا؟
یہ ہوائی تراب بھیا نے اڑائی ہے ہا ہا ہا ہا:surprise:
اور وہ ہی آکر اس راز کو افشا کریں تو کریں
ویسے بہنا آپ کو میں کس کی طرح لگی اور کس وجہ سے؟:surprised::thinking:
 

برگ حنا

محفلین
برگِ حنا تو بہت اچھا نام ہے۔

ہم نے تو آپ کو خوش آمدید بھی نہیں کہا اور یہاں اتنی ساری باتیں ہوگئیں۔ اب اتنے سارے صفحے کون پڑھے بس سب سے آخر میں ہم بھی خوش آمدید کہے دیتے ہیں۔

خوش رہیے اور محفل میں آنا جان رکھیے۔

بھیا سچی ناںںںں میرا نام پیارا ہے؟:happy:
تھینکس محمد احمد بھیا کہ آپ نے میرے نام کی اور میری پزیرائی کی
بھیا دیر آید درست آید
آپ آئے تو بھیا ،دیر سے ہی سہی
جی میں انشاءاللہآتی رہوں گی بشرطِ زندگی
 

برگ حنا

محفلین
اپنے تعارف کے دھاگے سے باہر بھی نکلنا ہے کہ نہیں۔

کسی اور دھاگے میں بھی کلک رنجہ فرمائیں۔

ہا ہا ہا ہا بھیا اتنا پسند ہے یہ دھاگہ کہ جی چاہتا ہے یہیں یہ اپنا جالا بنالوں ہا ہا ہا ہا:heehee:
(اب میرا نام مکڑی نہ رکھ لیجئے گا آپ):noxxx:
نکلتی ہوں بھیا ساری ریپلائیز مکمل کر کے:)
 

برگ حنا

محفلین
پھر وہ وزیر اعظم ہی کیا ہوا جو بدلے چکاتا رہے۔ وزیر اعظم تو وہ ہوتا ہے جو مزید بدلے چڑھائے۔
نہیں بھیا میں نے نہیں بننا "وزیرِ آعظم"
لوڈشیڈنگ کے ستائے ہو‎ئے عوام میرا "قیمہ" بنا کر چیل کوؤں کو کھلا دیں گے ۔ ۔ ۔ ۔:notlistening::noxxx::crying3:
 

برگ حنا

محفلین
برگ حنا بہنا آپ پڑھتی ہیں؟

گڑیا اگر آپکی مراد فورمل ایجوکیشن یعنی سکولنگ سے ہے تو میں وہ مراحل نمٹا چکی ہوں
ویسے تو سیکھنے کا عمل جاری و ساری ہے اور آپ یقین کیجئے کہ اپنا ہر آج گزشتہ کل کے مقابلے میں کچھ نہ کچھ نیا سکھا جاتا ہے:)
 

برگ حنا

محفلین
بہت شکریہ۔ واسا والوں کی مہربانی ہو گئ جو اتنا سا پانی آ گیا نل میں۔

جتنا بھی آئے گابھیا چائے بنا کر مل بانٹ کر پی لیا کریں گے

شمشاد بھیا یہ آپکے عقاب کی آنکھیں پہلے کی نسبت کچھ زیادہ چمکدار نہیں ہو گئیں اور چونچ بھی کچھ زیادہ نوکدار ہو گئی ہے ناں؟
لگتا ہے بیوٹی پارلر کا چکر لگا کے آیا ہے اسی لیے اتنا چمک دمک رہا ہے:)
 
Top