تعارف برگ حنا کا تعارف

برگ حنا

محفلین
ہائیں!
وہ پپو بھائی نے تو پنجابی میں بات کی تھی !
میں بھلا کیسے ہیلپ کرسکتا تھا !:cool:

ویسے آپ مجھ سے کتنی بڑی ہیں میں آپ کو کس نام سے بلا سکتا ہوں؟؟؟

بلایا تو تھا ناں آپ کو مدد کے
آئے بھی نہیں اور ہنسے بھی:(

بہنیں بس بہنیں ہوتی ہیں پیارے بھیا
آپ بہن کہہ لیا کیجئے مجھے بہت خوشی ہوگی:)
اور اب اگر آپ میرے بلانے پہ میری مدد کو نا آئے اور مجھ پر ہنسے ناں تو پھر بہنوں کا تو پتہ ہی ہوگا ناں آپ کو؟
میں اردو محفل پہ ساری بہنوں کو جمع کر کے آپ کے خلاف ریلی نکالوں گی اور بھوک ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے سن لیجئے آپ کان کھول کر ۔ ۔
 
بلایا تو تھا ناں آپ کو مدد کے
آئے بھی نہیں اور ہنسے بھی:(

بہنیں بس بہنیں ہوتی ہیں پیارے بھیا
آپ بہن کہہ لیا کیجئے مجھے بہت خوشی ہوگی:)
اور اب اگر آپ میرے بلانے پہ میری مدد کو نا آئے اور مجھ پر ہنسے ناں تو پھر بہنوں کا تو پتہ ہی ہوگا ناں آپ کو؟
میں اردو محفل پہ ساری بہنوں کو جمع کر کے آپ کے خلاف ریلی نکالوں گی اور بھوک ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے سن لیجئے آپ کان کھول کر ۔ ۔
اوکےےےےےےےےےےے سسو!
:notworthy::notworthy::notworthy:
 

برگ حنا

محفلین
ایسے بینرز سے بہتر تو لٹھے کا لٹھ بنا کر لنگڑی گھوڑی کھیل لیا جائے:ROFLMAO:

کتنے کنجوس ہیں فہیم بھیا آپ:oops:
یہ نہ ہوا کہ کہہ دیتے کہ زحمت کی ضرورت نہیں سارا لٹھا میں لے آؤںگا اور سیٹ بھی دلوا دوں گا
شکر ہے میں نے کسی کو بتایا نہیں ورنہ بڑی سبکی ہوجانی تھی میری بھیا:(
 

فہیم

لائبریرین
کتنے کنجوس ہیں فہیم بھیا آپ:oops:
یہ نہ ہوا کہ کہہ دیتے کہ زحمت کی ضرورت نہیں سارا لٹھا میں لے آؤںگا اور سیٹ بھی دلوا دوں گا
شکر ہے میں نے کسی کو بتایا نہیں ورنہ بڑی سبکی ہوجانی تھی میری بھیا:(

دیکھ لیں ایسی سیٹیں لینے کے بعد صرف بدنامی ہی حصے میں آتے ہی۔
تو اس سیٹ سے بہتر تو انسان گلیوں میں سیٹیاں بجاتا گھومتا پھرے :)
 

برگ حنا

محفلین
ظاہر ہے چھوٹے غالب کی بہنا وکھری ٹائپ کی ہی ہوگی
ویسے نام دیکھ کر ہی اندازہ ہو گیا تھا
بس پھر
آ عندلیب مل کر کریں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
قبلہ غالب کا دیوان گھول کر پی جانے والا "کون مہندی" کو ہی نہ سمجھ سکے تو کہیں سے چلو بھر پانی کا انتظام ہی کر دیں

اور شکر ہے یہ افواہ والا مسئلہ بھی حل ہوا
پانچویں جماعت کی معاشرتی علوم میں ایک سوال ہوا کرتا تھا
"افواہیں کون لوگ اڑاتے ہیں"
آج معلوم ہو گیا


بھیا چلو بھر پانی بھی نہیں بجلی کی مہربانی سے اور ملے تو جی چاہتا ہے ایک چلو چائے ہی بنا کے پی لوں ڈوبنے ڈبونے کا کام کل پہ سہی ۔ ۔ ۔ کیسا؟

نہیں نہیں بھیا وہ میں نہیں تھی قسم سے ۔ ۔
مجھے تو بس اپنے بہت ہی پیارے اور مخلص بھائی( چھوٹا غالب) کا ہی پتہ ہے وہ معاشرتی علوم والی افواہیں ہو سکتا ہے میرے ساتھ بینچ پہ بیٹھنے
والی وہ میری کلاس فیلو کا کام ہو، اس کا فون آئے تو میں پوچھوں گی اس سے کہ اپنے جرم کا اعتراف کر لے ورنہ الزام مجھ پہ آجانا ہے وہ بھی بے گناہ ۔ ۔ ۔
 

برگ حنا

محفلین
تراب تو ابھی بچہ ہے، یہ ابھی سے استاد کیسے بنے گا؟

لیکن ایک بات ہے کہ تراب ہے بہت اچھا بچہ۔

چلیں بھیا آپ کو آواز دے دی ناں تراب بھائی نے تو یہ بھی کیا یاد کریں گے کہ کس سخی نے پالا پڑا تھا، لیجئے ہم نے اپنا فتوی واپس لے لیا ۔ ۔ ۔
ہاں اچھے تو بہت ہیں ہمارے تراب بھیا وہ تو ہمیں پتہ ہے ناں ہم تو بس یونہی ذرا تنگ کر رہے تھے اپنے بھائی کو ۔ ۔ ۔:)
 

برگ حنا

محفلین
چلیں پھر آپ ہی بتادیں
اور ہمیں آپ پر پورا بھروسہ ہے اس لیے
آپ کو یہ حلفیہ اقرار کی ضرورت نہیں :)


شکریہ شکریہ ۔ ۔ ۔:)

آئینے کے قریب چہرہ لے کر جائیں اور جو چیز سب سے پہلے آئینے سے چھو جائیں بس
اسی کو پکڑ لیں اور جان لیں کہ ایسی ہی ہوتی ہے:ROFLMAO:

ہیں یعنی ناک ک ک ک ک ہی ہی ہی ہی
وہ تو سب ہوتی ہیں ناں:battingeyelashes:

بھئی ہمارے سوالات کوئی ایٹم بم تو نہیں ہیں کہ آپ خطرہ محسوس کرنے لگیں :)
اور تعارف کے بعد تو ظاہر ہے انٹرویو کا ہی نمبر آتا ہے :)

یہ کب پتہ تھا ہمیں، یہ کب بتایا تھا ہمیں کسی نے:(

ویسے چند ایک چھوٹے چھوٹے سوالا ت تو یہ :)

1: آپ کی پروفائل میں موجود جھنڈے کو دیکھ کر یہ تو معلوم ہوگیا کہ آپ کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پاکستان کے کونسے سے شہر سے تعلق ہے آپ کا؟

ہا‏ے اللہ پروفائل سے یاد آیا کہ کل آپ سے کہا تھا کہ ٹھیک کروں گی اور کہتے ساتھ ہی بھول گئی ابھی آپ نے نام لیا تو یاد آیا کہ وہ بھی تو ٹھیک کرنا باقی ہے ابھی ۔ ۔
میرا تعلق ویسے تو مردان سے ہے لیکن رہائش پشاور میں ہے۔

2: عمر اگر بتانا چاہیں تو۔ ورنہ کوئی گل نہیں :)

آپ کو نہیں پتہ کہ خواتین سے عمر اور مرد حضرات سے تنخواہ نہیں پوچھتے؟:shock:

3: ابھی آپ کیا کرتی ہیں۔ اسٹوڈنٹ ہیں یا پڑھائی مکمل کرچکی ہیں

سیکھنے کا عمل کب مکمل ہوتا ہے بھائی سو ابھی جاری و ساری ہے مہد سے لحد تک ۔ ۔

4: آپ کے مشاغل

"نغمہ و شعر سے ہے پیار مجھے"
ذہین اور قابل لوگوں کی دل سے قدردان ہوں
زندگی کچھ بھی کر لے لیکن پھر بھی زندگی سے پیار میں کمی نہیں آتی
خواہش ہے کہ کاش میری ذات سے کسی کو کچھ خوشی مل سکے میں کسی کی کام آسکوں
تنہا اور صرف اپنے ساتھ رہنے میں خوشی محسوس کرتی ہوں کیوں کہ نا کوئی میری باتیں سمجھتا ہے نا میں کسی کو سمجھا سکتی ہوں
لوگوں کے بیچ اپنا آپ بہت اجنبی سا لگتا ہے اس لیے لوگوں سے ملنا جلنا بھی پسند نہیں کرتی

اور جو کچھ آپ بتانا چاہیں وغیرہ وغیرہ :)

اور جو آپ پوچھنا چاہیں وغیرہ وغیرہ:)

باقی ہم کو تو انٹرویو بھی کرنا آتا ٹھیک سے۔
اس لیے بس ابھی تو بھونڈے سے انداز میں سوالات کرلیے ہیں :)

اور ہمیں انٹرویو دینا نہیں آتا سو یوں بھی ہم آپ کے قبیلے کے ہوئے:heehee:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بھیا چلو بھر پانی بھی نہیں بجلی کی مہربانی سے اور ملے تو جی چاہتا ہے ایک چلو چائے ہی بنا کے پی لوں ڈوبنے ڈبونے کا کام کل پہ سہی ۔ ۔ ۔ کیسا؟
۔ ۔ ۔
چالاکو ماسی
نہیں نہیں بھیا وہ میں نہیں تھی قسم سے ۔ ۔
ہو سکتا ہے میرے ساتھ بینچ پہ بیٹھنے
والی وہ میری کلاس فیلو کا کام ہو، اس کا فون آئے تو میں پوچھوں گی اس سے کہ اپنے جرم کا اعتراف کر لے ورنہ الزام مجھ پہ آجانا ہے وہ بھی بے گناہ ۔ ۔ ۔
خربوزے کو دیکھ کر خربوزے نے رنگ پکڑا ہوگا نا
خیر اس میر صادقہ بی بی سے کہہ دیجئے کہ اللہ اللہ کرے،
بے سبب ہوا ہے غالبؔ دشمن "زنِ مردان" اپنا
 

پپو

محفلین
کاش مجھے سندھی بولنی آتی تو آپ کا شکریہ سندھی میں ادا کر کے بہت خوشی ہوتی
لیکن اب کیا کروں کہ مجھے تعبیر سس اور سید تراب کاظمی بھیا کی مدد درکار ہوگی
جناب دل سے شکرگزار ہوں آپکی:)
جناب جواب دل سے ہوتا ہے اور دل کی کوئی زبان نہیں ہوتی شمشاد بھائی نے وضاحت کردی یہ پنجابی ہے بہت شکریہ
 
Top