تعارف برگ حنا کا تعارف

فہیم

لائبریرین
یہ لیجئے مٹھائی تو لے آئی میں ۔ ۔ ۔
qualitative-mixed-mithai-.jpg

لیکن یہ چالیس گز لٹھا؟
خدا خیر کرے کہیں میرے کام تو نہیں آنے والا ناں؟
آپ تو بہت سخت گیر استاد لگتے ہیں مجھے لیکن چلیں اب تو آپ کی شاگردی قبول کر لی ہے اللہ میرا حامی و ناصر ہو آمین

ایسا کرتے ہیں یہ مٹھائی محفلین میں تقسیم کردیتے ہیں۔
ایک آدھی ہم لوگ بھی چکھ لیتے ہیں :)

باقی لٹھے کو چھوڑیں اور ساتھ میں استاد اور شاگردی کو بھی :)

کیونکہ ہمیں خود ابھی استادی والے گن نہیں آتے:ROFLMAO:
 
برگ حنا

محفلین
قبلہ بڑے غالب اور خاکسار چھوٹے کی جانب سے بھی مشترکہ خوش آمدید

ہممم ۔ ۔ ۔ ۔
تو ہمیں مسکراتے ہوئے کہنے دیجئے کہ
بڑے میاں تو بڑے میاں
چھوٹے میاں سبحان اللہ:)
اور یہ ہم نے آپ کے اندازِ پزیرائی سے بہت خوش ہو کے کہا ہے
آپ جیسی معتبر ہستیاں اور ہمیں ویلکم ۔ ۔ ۔
" کہاں میں کہاں یہ مقام،اللہ اللہ"
بہت خوش اور شاد و آباد رہیئے بھیا ہمیشہ:praying:
 
نایاب

لائبریرین
جی میری بہنا آپ کا اندازہ کسی حد تک بالکل درست ہے
میں شاعرہ تو نہیں ہوں ہاں کبھی کبھی "تک بندیاں" سرزد ہوجاتی ہیں جو میں اپنے تک محدود رکھتی ہوں
ہاں مجھے شعر و شاعری سے اتنا لگاؤ ہے کہ میں اسے الفاظ میں نہیں ڈھال پاتی
محترم بہنا
ذرا جلدی سے زنبیل برگ حنا کھولیں ۔ اور جو تک بندی جان کر محدود سمجھ کر سنبھال رکھا ہے ۔
اسے بھی محفل اردو میں شریک کریں ۔ کیا معلوم کہ آپ کی تک بندی کسی کی آواز بن جائے کبھی ۔۔۔
 
برگ حنا

محفلین
ایسا کرتے ہیں یہ مٹھائی محفلین میں تقسیم کردیتے ہیں۔
ایک آدھی ہم لوگ بھی چکھ لیتے ہیں :)

باقی لٹھے کو چھوڑیں اور ساتھ میں استاد اور شاگردی کو بھی :)

کیونکہ ہمیں خود ابھی استادی والے گن نہیں آتے:ROFLMAO:

تو ایسا کیجئے یہ کام بھی بانٹ لیتے ہیں
آپ مٹھائی تقسیم کیجئے میں مٹھائی چکھنے کا کام کر لیتی ہوں( مجھے بہت اچھا آتا ہے یہ کام وہ بانٹنے والا مجھ سے غلط ہو جائے گا اور سب
آپ سے خفا ہو جائیں گے ، کیسا؟
ہاں ناں مجھے لگا میں نے کسی مولوی جی کی شاگردی اختیار کر لی ہے جنھوں نے مجھے ان کی درس گاہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد سیدھا " اوپر" بھیجنے کا
ارادہ کر لیا ہے ( خدا نخواستہ، کیونکہ مجھے زندگی بہت پیاری ہے لیکن وہ لٹھا؟:noxxx: )
 
برگ حنا

محفلین
محترم بہنا
ذرا جلدی سے زنبیل برگ حنا کھولیں ۔ اور جو تک بندی جان کر محدود سمجھ کر سنبھال رکھا ہے ۔
اسے بھی محفل اردو میں شریک کریں ۔ کیا معلوم کہ آپ کی تک بندی کسی کی آواز بن جائے کبھی ۔۔۔

ہائے اللہ ۔ ۔ ۔ ۔ بھیا وہ؟
وہ تو بس یونہی سی ہے ناں:noxxx::nailbiting:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہممم ۔ ۔ ۔ ۔
تو ہمیں مسکراتے ہوئے کہنے دیجئے کہ
بڑے میاں تو بڑے میاں
چھوٹے میاں سبحان اللہ:)
اور یہ ہم نے آپ کے اندازِ پزیرائی سے بہت خوش ہو کے کہا ہے
آپ جیسی معتبر ہستیاں اور ہمیں ویلکم ۔ ۔ ۔
" کہاں میں کہاں یہ مقام،اللہ اللہ"
بہت خوش اور شاد و آباد رہیئے بھیا ہمیشہ:praying:
ہم استاد شاگرد دنیا سے الٹ چلتے ہیں
اس لیے صورت کچھ یوں ہوگی کہ
بڑے میاں تو سبحان اللہ
اور چھوٹے میاں الحمد اللہ

یہ "معتبر" اور "ہستیاں" والی افواہ یقیناً کسی بد خواہ نے اڑائی ہوگی:(
 
برگ حنا

محفلین
مسکانیں بچا کر نہیں رکھا کرتے کہ آنے والے دنوں کے لیے کام آئیں گی۔
یہ تو خرچ کرنے سے اور بھی بڑھتی ہیں اس لیے اگر آنے والے دنوں کے لیے مسکانیں چاہییں تو آج جتنی خرچ کریں گی، اس سے دوگنی بلکہ تگنی چوگنی آنے والے دنوں میں موجود ہوں گی۔

ڈر لگتا ہے بھیا ۔ ۔ ۔ ۔
کہیں میرے حصے کی مسکانیں ختم ہی نہ ہو جائیں بس اس لیے ذرا گِن گِن کر خرچ کرتی ہوں
 
برگ حنا

محفلین
ہم استاد شاگرد دنیا سے الٹ چلتے ہیں
اس لیے صورت کچھ یوں ہوگی کہ
بڑے میاں تو سبحان اللہ
اور چھوٹے میاں الحمد اللہ

یہ "معتبر" اور "ہستیاں" والی افواہ یقیناً کسی بد خواہ نے اڑائی ہوگی:(

ایسا بھی خوب ہے بھیا کیونکہ آپ کی یہ بہن بھی ذرا "وکھری ٹائپ" کی ہے
ہاں ناں بھیا ہم اپنے بارے میں کہیں تو یوں کہیں گے کہ ہم
" اک معمہ ہیں سمجھنے کا نہ سمجھانے کا" ( شاعر سے معذرت کے ساتھ)

اور یہ افواہ ہم نے " بقلم خود" اڑائی ہے اور یہ افواہ ہے بھی نہیں یہ تو " خبر" ہے بھیا:) اور ہم آپ کے بدخواہ نہیں
 
فہیم

لائبریرین
تو ایسا کیجئے یہ کام بھی بانٹ لیتے ہیں
آپ مٹھائی تقسیم کیجئے میں مٹھائی چکھنے کا کام کر لیتی ہوں( مجھے بہت اچھا آتا ہے یہ کام وہ بانٹنے والا مجھ سے غلط ہو جائے گا اور سب
آپ سے خفا ہو جائیں گے ، کیسا؟
ہاں ناں مجھے لگا میں نے کسی مولوی جی کی شاگردی اختیار کر لی ہے جنھوں نے مجھے ان کی درس گاہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد سیدھا " اوپر" بھیجنے کا
ارادہ کر لیا ہے ( خدا نخواستہ، کیونکہ مجھے زندگی بہت پیاری ہے لیکن وہ لٹھا؟:noxxx: )

چلیں پھر آپ جلدی سے چکھ لیں۔
تاکہ پھر ہم اپنوں کو بانٹیں اور غیروں کو ڈانٹیں والا کام کرلیں :)

اتنی خطرناک باتیں کیسے لگ جاتی ہیں آپ کو :eek:
اچھا ہی ہوا ہم نے یہ استاد اور شاگردی والا قصہ ہی تمام کردیا:)

اور لٹھے کو بس بھول بھی جائیں ابھی :)
 
لیجئیے بھول گئے ہم ۔ ۔ ۔ ۔
ویسے میں اتنی خوفناک شاگرد بھی نہیں یقین نہ آئے تو میرے ٹیچرز سے پوچھ لیجئے:battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین

اردو محفل پر دل گہرائیوں سے
جی آیاں نوں

پر ویلکم تو سندھی میں کیا ہے ناں تو مجھے بھی جواب سندھی میں آنا چاہیے ناں جناب کہ نہیں؟

سندھی میں تو نہیں کیا، پپو بھائی پنجابی ہیں اور انہوں نے پنجابی میں خوش آمدید کہا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
لیجئیے بھول گئے ہم ۔ ۔ ۔ ۔
ویسے میں اتنی خوفناک شاگرد بھی نہیں یقین نہ آئے تو میرے ٹیچرز سے پوچھ لیجئے:battingeyelashes:

اب یہ آپ کے ٹیچرز کا ہم کہاں سے معلوم کریں :)
ویسے خوفناک کا تو معلوم نہیں لیکن "ناک" والی شاگرد تو ضرور ہونگی:ROFLMAO:

ویسے آگیا ہو تو چند ایک سوالات مزید ہوجائیں :)
 
Top