السلام علیکم اور خوش آمدید برگ حنا
وعلیکم السلام تعبیر بہنا
بہت بہت شکریہ آپ کا، خوش رہیں سدا
ویسے یہ کیسا انٹرویو ہے جس میں کوئی انٹرویو ریلیٹڈ سوال ہی نہیں ہے
ہائیں ۔ ۔ ۔ ۔ یہ میرا انٹرویو ہے
مجھے تو کسی نے کہا تھا کہ یہ بس میرا تعارفی دھاگہ ہے ورنہ میں کب کی رفوچکر ہو چکی ہوتی
میں نے آج تک کبھی انٹرویو نہیں دیا ناں اس لیے بہت ڈر لگتا ہے انٹرویو دینے سے
انٹرویو کا نام سنتے ہی بس یہی دھڑکا لگ جاتا ہے کہ
" خدا جانے وہ کیا پوچھے،ہمارے منہ سے کیا نکلے"
آپکا پورا تعارفی تھریڈ پڑھنے کے بعد جو اندازہ لگایا ہے وہ یہ کہ آپ شاعرہ ہیں یا شاعری کو پسند کرتی ہیں
جی میری بہنا آپ کا اندازہ کسی حد تک بالکل درست ہے
میں شاعرہ تو نہیں ہوں ہاں کبھی کبھی "تک بندیاں" سرزد ہوجاتی ہیں جو میں اپنے تک محدود رکھتی ہوں
ہاں مجھے شعر و شاعری سے اتنا لگاؤ ہے کہ میں اسے الفاظ میں نہیں ڈھال پاتی
اس کے علاوہ ایک حیرت انگیز بات سعود کا نک تو ابن سعید ہے پھر آپ نے آتے ساتھ ہی انہیں سعود بھیا کیسے کہا
تو کیا آپ سعود کو پہلے سے جانتی ہیں
ہاہاہاہاہا پیاری بہنا میں یہاں کل ہی تو نہیں آئی ناں
پہلے سے یہیں موجود تھی سو میں پہلے سے جانتی ہوں بھیا کو( یہ الگ بات کہ انھیں خود بھی حیرت ہو رہی ہوگی )
اچھا یہ بتائیں کہ محفل پر کیسے آنا ہوا آپ کو محفل کا پتہ کیسے چلا؟؟؟
خود ہی آگئی تھی بہنا نیٹ پر گھومتے گھومتے اور جب یہاں کچھ وقت گزارا، سٹڈی کیا یہاں کی تھریڈز کو تو جی چاہا میں بھی اس پیاری اور اپنائیت بھریمحفل کا حصہ بن جاؤں سو آج میں یہاں ہوں آپ سب کے ساتھ
خوش آمدید بہنا !
خوش آمدید برگ حنا
میر انیس کا شعر جو کہ غیر معروف ہے یاد آ گیا
برگ حنا پر بیٹھ کرلکھ رہا ہوں دل کی بات
شاید اس طرح سے لگے محبوب کے ہات
آپ کی کیفیت اور توجیہہ "برگ صدمہ" کی عکاس تو ہو سکتی ہے ، برگ حنا کی نہیں۔
محفل میں خوش آمدید!
محترم بہنا برگ حنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
یہ اردو سے پیار کرنے والوں کی محفل ہے ۔
اور اردو وہ واحد زبان ہے جو کسی بھی دوسری زبان کو اجنبی نہیں سمجھتی ۔
اور سب زبانوں کو یکساں نظر سے دیکھتے اپنے دامن میں سمو لیتی ہے ۔
اک ماں کے سمان ہے یہ زبان اردو ۔
اسی لیئے اس سے پیار کرنے والے ملنساری و انکساری کو اپناتے ہیں ۔
آپ کی شخصیت میں بھی یہی ملنساری و انکساری کی جھلک ہے ۔
اس لیئے اطمینان رکھیئے کہ یہاں سب لڑتے جھگڑتے بحث و مباحثہ کرتے
محبان اردو کی روشن کردہ اس شمع علم کو کبھی بجھنے نہیں دیتے ۔
فہیم بھائی کے دستخط میں شامل یہ شعر محفل اردو کی فضاء کا بہترین عکاس ہے
عزت دل میں ہونی چاہیے، صرف لفظوں میں نہیں
ناراضگی لفظوں میں ہونی چاہیے، پر دل میں نہیں
آپ کو اس پیاری محفل میں اک بار پھر خوش آمدید
خوش آمدید ۔۔۔
خوش آمدید برگ حنا جی۔
اردو محفل پر دل گہرائیوں سے
جی آیاں نوں
السلام علیکم
برگ حنا آپ کو موجو میاں بھی خوش آمدید کہتے ہیں
امید ہے کہ آپ ہماری اس محفل کی خوشبو اور بڑھائیں گی
خوش آمدید برگ حنا
لیکن ہماری شاگردی میں آنے کے لیے تو آپ کو پہلے
ایک من مٹھائی کا ٹوکرا اور چالیس گز لٹھا پیش کرنا ہوگا
اور امتحان کے طور پر یہ فہمیوں والا کیس حل کرکے دکھانا ہوگا
کاش مجھے سندھی بولنی آتی تو آپ کا شکریہ سندھی میں ادا کر کے بہت خوشی ہوتی
لیکن اب کیا کروں کہ مجھے تعبیر سس اور سید تراب کاظمی بھیا کی مدد درکار ہوگی
جناب دل سے شکرگزار ہوں آپکی
السلام علیکم!بہت بہت ویلکم فروم مائی سائیڈ !!!