بریکنگ نیوز- وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ جاری

ش

شہزاد احمد

مہمان
جب طوفان ذرا تھمے گا تو آخر میں الیکشن ہی ہوں گے ۔۔۔ اور پھر شمالی و وسطی پنجاب میں ن لیگ ۔۔۔ جنوبی پنجاب (جس کے الگ صوبہ بننے کے امکانات موجود ہیں) میں "مکس مٹھائی" ۔۔۔ سندھ میں "پیپلز پارٹی"، خیبر پختون خواہ میں "اے این پی" اور دیگر جماعتیں اور بلوچستان میں "آزاد" امیدوار کامیاب ہو جائیں گے جو ہمیشہ ہی حکومت میں رہتے ہیں ۔۔۔ سب کو حصہ بمقدار جثہ مل جائے گا ۔۔۔ احتساب کی باتیں کرنے والے کرتے رہیں ۔۔۔ کون احتساب کرے گا؟ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کے لیے الگ معیارات بنا رکھے ہیں ۔۔۔ طاہر القادری صاحب نے بھی ان پر ہی تکیہ کیا ہوا ہے ۔۔۔ آرمی چیف کو کیا ضرورت ہے کہ وہ آ کر براجمان ہو جائیں ۔۔۔ فوج تو دور ہی رہے گی ۔۔۔ چہرے بدل جائیں گے وفاق میں ۔۔۔ اور شاید کچھ نہ ہو گا ۔۔۔
 
عمران خان اور تحریک انصاف نے گورنمنٹ کو 8 دن کی مہلت دی ہے کئیر ٹیکر سیٹ اپ کی، بصورت دیگر اسلام آباد میں لانگ مارچ لانے کی دھمکی دی ہے
ان آفیشل نیوز ہے۔ ابھی تک عمران صاحب نے تقریر شروع ہی نہیں کی۔ ابھی تو ایکس انفارمیشن سیکریٹری آن لائن ہیں۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
عمران خان اگر پہلے شامل ہو جاتے تو کوئی بات بھی تھی ۔۔۔ اب جو "ہونا" تھا وہ "ہو" چکا ۔۔۔ اب تو "لہو لگا کر شہیدوں کے ساتھ ملنے" والی بات ہے!
 

حسان خان

لائبریرین
سننے میں آیا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں پر فوج تعینات ہو چکی ہے، اور تمام اہم لوگوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
کیا پاکستانی عوام کی تقدیر میں ایک اور مارشل لا لکھا ہے؟
 
سننے میں آیا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں پر فوج تعینات ہو چکی ہے، اور تمام اہم لوگوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
کیا پاکستانی عوام کی تقدیر میں ایک اور مارشل لا لکھا ہے؟
مارشل لاء کے لیے نہیں
 

شیزان

لائبریرین
سننے میں آیا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں پر فوج تعینات ہو چکی ہے، اور تمام اہم لوگوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
کیا پاکستانی عوام کی تقدیر میں ایک اور مارشل لا لکھا ہے؟
مارشل لگنا ہو تو اہم لوگوں یعنی بڑے لیڈران کو تو پہلے ملک بدر کیا جاتا ہے۔ تاکہ ان کی طرف سے کوئی خدشہ نہ رہے
 

شیزان

لائبریرین
[quote="شمشاد, post: 1177934, member: 190"]وہ بلا حقوق ہے اور اگر اس کے کوئی حقوق ہیں تو وہ چوہدری شجاعت کے پاس ہوں گے۔[/quote]
آدھی بات پڑھ کر لگا کہ یہ تو جمہوریت کی توہین ہے لیکن بقایا آدھی پڑھ کر لگا کہ یہی تو جمہوریت کا انتقام ہے:D
 

شیزان

لائبریرین
کون کون اس وقت یہ سوچ رہا ہے کہ یہ سب صورتحال میں مارشل لاء کے چانسس ہیں ؟؟ ہاتھ کھڑا کریں۔
اور اگر ہاتھ کھڑا کرنے کی آپشن نہ ہو تو کراس کا بٹن دبانے کی اجازت ہے عمر بھائی;) × یعنی غیر متفق۔۔۔ وہی وہی ریڈ والا
 
اب ڈاکٹر طاہر القادری کو کینیڈا واپس لوٹ جانا چاہئیے۔۔اس میں انکے لئے کہیں زیادہ عزت اور وقار ہے۔۔۔تبدیلی کا پہیہ انہوں نے متحرک کردیا ہے Mission accomplished۔۔۔اب واپس پہلے والے کام میں لگے رہیں، قوم ہمیشہ عزت اور احترام سے یاد رکھے گی :)
 

شیزان

لائبریرین
اب ڈاکٹر طاہر القادری کو کینیڈا واپس لوٹ جانا چاہئیے۔۔اس میں انکے لئے کہیں زیادہ عزت اور وقار ہے۔۔۔ تبدیلی کا پہیہ انہوں نے متحرک کردیا ہے Mission accomplished۔۔۔ اب واپس پہلے والے کام میں لگے رہیں، قوم ہمیشہ عزت اور احترام سے یاد رکھے گی :)
محمود بھائی آپ بھی نا۔۔ بہت ہنسانے والی باتیں کرتے ہیں
اگر کسی کے ہنس ہنس کے پیٹ میں بل پڑ گئے تو ذمہ دار آپ ہوں گے:D
 
Top