ش
شہزاد احمد
مہمان
جب طوفان ذرا تھمے گا تو آخر میں الیکشن ہی ہوں گے ۔۔۔ اور پھر شمالی و وسطی پنجاب میں ن لیگ ۔۔۔ جنوبی پنجاب (جس کے الگ صوبہ بننے کے امکانات موجود ہیں) میں "مکس مٹھائی" ۔۔۔ سندھ میں "پیپلز پارٹی"، خیبر پختون خواہ میں "اے این پی" اور دیگر جماعتیں اور بلوچستان میں "آزاد" امیدوار کامیاب ہو جائیں گے جو ہمیشہ ہی حکومت میں رہتے ہیں ۔۔۔ سب کو حصہ بمقدار جثہ مل جائے گا ۔۔۔ احتساب کی باتیں کرنے والے کرتے رہیں ۔۔۔ کون احتساب کرے گا؟ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کے لیے الگ معیارات بنا رکھے ہیں ۔۔۔ طاہر القادری صاحب نے بھی ان پر ہی تکیہ کیا ہوا ہے ۔۔۔ آرمی چیف کو کیا ضرورت ہے کہ وہ آ کر براجمان ہو جائیں ۔۔۔ فوج تو دور ہی رہے گی ۔۔۔ چہرے بدل جائیں گے وفاق میں ۔۔۔ اور شاید کچھ نہ ہو گا ۔۔۔