بریکنگ نیوز کوئز
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک حق گو مؤرخ نے
تاریخ نویسی زیرِ حق گوئی : شروع کی تھی ، یہ حق گوئیانہ اقساط جاری کرتے ہی حق گو کے تحفظ کی ضرورت پیش آگئی لہذا حق گو کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ۔ تحفظ کی یقین دہانی کے بعد حق گوئی میں وقفہ آنا شروع ہوا ، پھر یہ وقفہ بڑھنے لگا ۔۔۔۔ پھر اور بڑھا ۔۔۔۔ اور بڑھا ۔۔۔۔ اس سے بھی زیادہ بڑھا ۔۔۔ بڑھتا ہی گیا ۔۔۔ اب تو لگتا ہے کہ مکمل طور پر بڑھ ہی گیا ہے
کوئز:
کیا آپ جانتے ہیں تاریخی حق گوئی میں وقفہ کا مطلب کیا ہوسکتا ہے ؟
امکان اول:
تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے
آپ کی سہولت کے لئے درج ذیل آپشنز جاری کئے جاتے ہیں:
1۔ جی ہاں تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے
2۔ ہاں جی تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے
3۔ بالکل جی تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے
4۔ تو اور کیا جی تاریخ میں تبدیلی ہی کی جا رہی ہے
امکان دوم:
حق گو مؤرخ سست ہیں ؟ (آپ کی سہولت کے لئے درج ذیل آپشنز جاری کئے جاتے ہیں):
1۔ جی ہاں حق گو مؤرخ سست ہیں
2۔ ہاں جی حق گو مؤرخ سست ہیں
3۔ بالکل جی حق گو مؤرخ سست ہیں
4۔ تو اور کیا جی حق گو مؤرخ سست ہیں
نوٹ: درست جواب کی نشاندہی حق گو مؤرخ خود بھی کر سکتے ہیں
۔