بریکنگ نیوز !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
میں تو حقِ خدمت سمجھتا رہا آج تک اب پتہ چلا کہ مجھ معصوم سے تو چارجز لیے جاتے رہے ہیں :lol:

اے خدا تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں

یہ کیسی خدمت ہے کہ خدمت کی ہر قسط کے بعد ایسی طویل نیند غلبہ کر جاتی ہے خدمت گار پر کہ پھر اگلی خدمت کے لئے جگانا پڑتا ہے :)


--------------------------------------------------------

معصوم و سادہ دل لوگ متوجہ ہوں !

سادہ دل بندوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں بس اپنے چارجز لائبریری میں بروقت جمع کروا دیا کریں بالخصوص جب جب بھی حامی بھر لینے کی غلطی سر زد ہو جایا کرے :)
 
محب بھائی : یہ سرگزشت ایک باز گشت بن گئي ہے جو ہر ایک دو ماہ کے بعد سنائي دیتی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک دو ماہ میں مکمل کر کے اس کا قصہ تمام کر دیجیے ۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
محب علوی نے کہا:
میں تو حقِ خدمت سمجھتا رہا آج تک اب پتہ چلا کہ مجھ معصوم سے تو چارجز لیے جاتے رہے ہیں :lol:

اے خدا تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں

یہ کیسی خدمت ہے کہ خدمت کی ہر قسط کے بعد ایسی طویل نیند غلبہ کر جاتی ہے خدمت گار پر کہ پھر اگلی خدمت کے لئے جگانا پڑتا ہے :)


--------------------------------------------------------

معصوم و سادہ دل لوگ متوجہ ہوں !

سادہ دل بندوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں بس اپنے چارجز لائبریری میں بروقت جمع کروا دیا کریں بالخصوص جب جب بھی حامی بھر لینے کی غلطی سر زد ہو جایا کرے :)

خدمت ایسی کڑی ہے کہ ہر بار گہری نیند آجاتی ہے اور پھر جگانے سے ہی نیند کھلتی ہے ۔

سادہ لوح کیا اب چارجز ہی جمع کرواتے رہا کریں اور وہ بھی حامیاں بھر بھر کر ۔ کیا یہ غلطی کی سزا ہوگی یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد شمیل قریشی نے کہا:
محب بھائی : یہ سرگزشت ایک باز گشت بن گئي ہے جو ہر ایک دو ماہ کے بعد سنائي دیتی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک دو ماہ میں مکمل کر کے اس کا قصہ تمام کر دیجیے ۔

شمیل قصہ اتنا آسان نہیں اور اتنے تھوڑے لوگ بھی نہیں اس لیے کچھ وقت تو لگے گا نہ اور پھر اور لوگ بھی شامل ہوتے رہیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ بہن، آپ نے تو ڈرا ہی دیا تھا۔ بس اتنی سی بات کو آپ نے بریکنگ نیوز قرار دے دیا۔ :p میرا ارادہ تو تھا کہ پاکستان سے واپسی پر اپنے مشاہدات کے بارے میں لکھوں گا لیکن ابھی تک مہلت ہی نہیں ملی۔ اب میں واپس آیا ہوں تو منصور قیصرانی اور محب علوی چلے گئے ہیں۔ جب سب لوگ چھٹیاں گزار کر واپس آ جائیں گے تو فورم کی رونقیں بحال ہوں گی۔ ابھی تک تو شمشاد بھائی بھی صحیح طور پر فعال نہیں ہوئے ہیں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو سمجھا تھا کہ بریکنگ نیوز والا چینل بند ہو گیا ہے، لیکن نہیں، کبھی کبھار کوئی خبر آ ہی جاتی ہے۔
 
ویسے تو ازحد خوشی کی بات ہے کہ ماسی پھاتاں اردو محفل کو میسر آگئی اور یوں وہ کمی جو عرصہ قدیم سے محسوس کی جارہی تھی جسے کسی حد تک پروفیسر ظفری گاہے بگاہے پورا کرتے رہتے تھے اب ہمیشہ کے لیے دور ہوگئی۔ زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ماسی پھاتاں کہیں خارج سے نہیں پیدا ہوئیں بلکہ ہمارے ایک ہر دلعزیز رکن کے طویل عرصہ تک شاکر رہنے پر بطور ردعمل ان کے باطن سے ہی پھوٹ پڑیں ( میرا اندازہ تھا کہ شاکر میں سے صابر نکلے گا مگر کسے خبر تھی اس انقلاب کی ) اور اب کم از کم میں تو بہت مشکل میں ہوں کہ شاکر کو کس روپ میں جانوں اور کس میں مانوں۔ میری مشکل سے قطع نظر اراکین میں اس خبر سے خوشی کی لہر دوڑ‌ گئی ہے اور لائبریری ٹیم اپنی باس شگفتہ کی نہ صرف مشکور و ممنوں ہے بلکہ اس تاریخی دریافت پر ایک عدد تقریب منعقد کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور و فکر کر رہی ہے ۔ پروفیسر ظفری کی صحیح سالم واپسی اور چکنے گھڑے رضوان(چکنے گھڑے کی اصطلاح تو لگتا ہے بنی ہی رضوان کے لیے ہے ) کی باقاعدہ واپسی سے امید ہے ماسی پھاتاں کے کردار پر مباحثوں کا ایک بھرپور دور شروع ہوسکے گا اور ایسے ایسے کمال و فضائل دریافت ہو سکیں گے جو خود ماسی پھاتاں کے لیے بھی کسی انکشاف سے کم نہ ہوں گے‌۔ ماسی پھاتاں کے انکشافیہ اعتراف سے امید ہو چلی ہے کہ ماسی مصیبتے ، مائی بگو اور پھپھے کٹنی بھی جلد ہمت پا کر یہ تو فورم میں شمولیت اختیار کر لیں گی یا کسی نہ کسی رکن کو اپنی شخصیت کے دوسرے رخ کا اندازہ ہوجائے گا اور وہ شاکر کی تقلید میں راہِ حق پر چلتے ہوئے نڈر اور خود کشانہ انداز میں اعلان کر دیں گے۔

نوٹ: کچھ ارکان میں اس اعلان سے گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ پہچان لیے جانے کے ڈر سے سنجیدگی اور متانت کا لبادہ اوڑھے اس طوفان کے گزر جانے کا انتظار کر رہے ہیں ، کچھ ارکان تو مختلف بہانے بنا کر باقاعدہ روپوش ہو چکے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اب ماسی پھاتاں کے دشمن سیدھے ہوجائیں۔ ماسی پھاتاں ان کے وہ لتّے لے گی اور وہ وہ خصوصیات محلے والوں کو نشر کرے گی کہ وہ منہ چھپانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے :arrow: :arrow: :arrow: :arrow:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے اگر ایسے ایسے سربستہ راز بریکینگ نیوز چینل کی وجہ سے منظر عام پہ آنے لگے تو اس چینل پر سنسر کی پابندیاں عائد کرنا پڑیں گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top