بنا کے بلبلہ ہم اس کو پھوڑ دیں

سید عمران

محفلین
عورتوں کو ذہنی اور جسمانی آرام کی بہت ضرورت ہے ۔ ۔
اس نکتہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اس امر کی ضرورت زیادہ نمایاں ہو کر، بلکہ پھوٹ پھوٹ کر، مزید یہ کہ اُبل اُبل کر سامنے آتی ہے۔۔۔
کہ شوہر کی چار شادیاں خواتین کے لیے بھی کس قدر مفید بلکہ ازحد ضروری ہیں۔۔۔
اس حساب سے ہر خاتون کو تین دن آرام ملے گا۔۔۔
صرف ایک دن کام کرنا ہوگا۔۔۔
اب خود سوچیے کہ تین دن آرام کے نتیجہ میں عورتوں کو جس قدر ذہنی اور جسمانی آرام، سکون اور راحت نصیب ہوگی۔۔۔
کوئی بھی اس کا اندازہ لگانے سے قاصر ہے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ان لوگوں کی کمیونٹی بڑی مظبوطی سے جڑی ہوئی ہے۔
ہم بھی ایک مضبوط کمیونٹی بنانے کے لیے عرصہ سے کوشاں ہیں۔۔۔
سوچا ادھر ادھر سے کیا روڑے جوڑ کر کمیونٹی بنائیں۔۔۔
اپنی مدد آپ کے تحت خود یہ کام شروع کرنے کا بیڑا اٹھائیں۔۔۔
سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!!!
 
سید عمران

محفلین
سب سے زیادہ جو بات ہمیں اچھی لگتی ہے وہ انکی سادگی ہے ابھی جب انکے پیر صاحب
سادگی تو ہم میں بھی کوٹ پیٹ کر بھری ہوئی ہے۔۔۔
مزید یہ کہ پیر بننے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔
بس کوئی قدر دان نہیں ملتا!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہمارے تو قریب ترین پڑوسی بوہری ہیں اور بالکل گھروں کے لوگوں کی طرح ۔بڑے صلح جوُ لوگ ہیں آپکا پڑوس اچھا ہے تو آپ خوش قسمت ترین ۔اور انکے ٹفن کہانی پتہ نہیں آپکو کس حد تک پتہ ۔یہ انکا مدد کا انداز ہے ۔اس ہر فرد اپنی حیثیت کے حساب سے اپنا حصہ ڈالتا ہے ۔۔۔تو مدد کی مدد اور نیکی کی نیکی پتہ نہیں آپ نے انکی شادیاں دیکھی ہیں کہ نہیں کسقدر سادگی سے ہوتیں ۔ پھر تھال میں کھانا ۔اور وقت کی پابندی نہ جہیز کی لعنت نہ دکھا وا وہی برقعہ تعزیت میں پہن کر جارہی ہیں اور وہی شادی میں ۔سادگی کا پیکر ہماری ڈاکٹر نیلوفر۔۔۔۔۔
ٹفن کلچر کے بارے میں شائد اخبار میں پڑھا تھا کہ ان کے امام داؤد بوہرہ کا حکم تھا کہ خواتین اعلیٰ تعلیم کے حصول کو یکسوئی سے انجام دیں ۔ ۔ ویسے یہ کمیونٹی ہمارے گھر سے 4 یا 5 منٹ کی ڈرائیو پر ہے ۔ ۔کووڈ کے باعث بازار جانا تقریباً ختم کر دیا ہے پر کسی دن موقع لگا تو کسی خاتون دکاندار سے معلوم کرتی ہوں ۔ ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اس نکتہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اس امر کی شدت ضرورت سے زیادہ نمایاں ہو کر، بلکہ پھوٹ پھوٹ کر، مزید یہ کہ اُبل اُبل کر سامنے آتی ہے۔۔۔
کہ شوہر کی چار شادیاں خواتین کے لیے بھی کس قدر مفید بلکہ ازحد ضروری ہیں۔۔۔
اس حساب سے ہر خاتون کو تین دن آرام ملے گا۔۔۔
صرف ایک دن کام کرنا ہوگا۔۔۔
اب خود سوچیے کہ تین دن آرام کے نتیجہ میں عورتوں کو جس قدر ذہنی اور جسمانی آرام، سکون اور راحت نصیب ہوگی۔۔۔
کوئی بھی اس کا اندازہ لگانے سے قاصر ہے!!!
آپ ہر بات میں اپنا مطلب ہی ڈھونڈھا کیجیے ۔ ۔ اچھاااا ٹھیک ہے سنجیدہ کوشش کی جا سکتی ہیں ۔ ۔ ۔ جلدی سے ایک حالیہ تصویر عنایت کیجیے ۔ ۔ (پچیس سال پرانی نہیں چلے گی:p ۔ ۔ نو دھوکا ۔ ۔ (بچپن کے فلسفی کو وارننگ ضروری ہے:LOL:)) دیکھتے ہیں کون اپنی راہ کھوٹی کرنے پر راضی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔:ROFLMAO::ROFLMAO:
 
کافی درد بھرا بلبلہ میرا مطلب لڑی ہے۔
اس پر بطورِ تبصرہ ایک لطیفہ نما حکایت یاد آ گئی۔
ایک صاحب کے سر میں درد تھا، تکیلف سہی نہ جا رہی تھی، ایک سیانے کے پاس لے جایا گیا، اس نے ایک ڈنڈا اٹھا کر گھٹنے پر مارا، وہ صاحب گھٹنا پکڑ کر بیٹھ گئے۔ اور غصہ سے سیانے سے پوچھا کہ کیوں مارا؟
جواباً سیانے نے پوچھا کہ سر کا درد کیسا ہے؟
جواب آیا کہ کون سا سر کا درد؟

پس ثابت ہوا کہ درد کا بلبلہ ایک اور درد سے پھوڑا جا سکتا ہے۔ :)
 
سید عمران

محفلین
آپ ہر بات میں اپنا مطلب ہی ڈھونڈھا کیجیے ۔ ۔ اچھاااا ٹھیک ہے سنجیدہ کوشش کی جا سکتی ہیں ۔ ۔ ۔ جلدی سے ایک حالیہ تصویر عنایت کیجیے ۔ ۔ (پچیس سال پرانی نہیں چلے گی:p ۔ ۔ نو دھوکا ۔ ۔ (بچپن کے فلسفی کو وارننگ ضروری ہے:LOL:)) دیکھتے ہیں کون اپنی راہ کھوٹی کرنے پر راضی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔:ROFLMAO::ROFLMAO:
تصویر میں کہاں تاب کہ ہمارا حسن و جمال برداشت کرے۔۔۔
بس ہمیں لائیو یعنی ڈائریکٹ یعنی براہِ راست ملوا دیں!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہم بھی ایک مضبوط کمیونٹی بنانے کے لیے عرصہ سے کوشاں ہیں۔۔۔
سوچا ادھر ادھر سے کیا روڑے جوڑ کر کمیونٹی بنائیں۔۔۔
اپنی مدد آپ کے تحت خود یہ کام شروع کرنے کا بیڑا اٹھائیں۔۔۔
سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!!!
آپ اپنی ذات میں خود انجمن ہیں ۔ ۔ مزید بکھیڑوں کی تمنا چھوڑیں ۔ ۔ :D
 
صابرہ امین

لائبریرین
تصویر میں کہاں تاب کہ ہمارا حسن و جمال برداشت کرے۔۔۔
بس ہمیں لائیو یعنی ڈائریکٹ یعنی براہِ راست ملوا دیں!!!
دیکھا فلسفی کی چالاکیاں شروع ۔ ۔ بھئی عفت مآب خواتین ہر ایک سے بے وجہ نہیں ملتیں ۔ ۔ تصویر تو دینا ہی پڑے گی ۔ ۔ پہلے دیکھ لیں پھر پرکھیں گی ۔ ۔
 
سید عمران

محفلین
دیکھا فلسفی کی چالاکیاں شروع ۔ ۔ بھئی عفت مآب خواتین ہر ایک سے بے وجہ نہیں ملتیں ۔ ۔ تصویر تو دینا ہی پڑے گی ۔ ۔ پہلے دیکھ لیں پھر پرکھیں گیں ۔ ۔
عفت مآب خواتین کو وجہ سے تو ملوایا جاسکتا ہے۔۔۔
کم از کم ایک نظر دیکھنا تو حلال و جائز و مباح و ضروری ہے!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
عفت مآب خواتین کو وجہ سے تو ملوایا جاسکتا ہے۔۔۔
کم از کم ایک نظر دیکھنا تو حلال و جائز و مباح و ضروری ہے!!!
بھئی تصویر والا کام دھندہ ہے ہمارا ۔ ۔ پہلے جگ بھر میں واٹس ایپ کریں گے ۔ ۔ کوئی بڑی بی "اگر" راضی ہوئیں تو بتا دیں گے ۔ ۔ ہاں
 
زبیر حسین

محفلین
اس نکتہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اس امر کی ضرورت زیادہ نمایاں ہو کر، بلکہ پھوٹ پھوٹ کر، مزید یہ کہ اُبل اُبل کر سامنے آتی ہے۔۔۔
کہ شوہر کی چار شادیاں خواتین کے لیے بھی کس قدر مفید بلکہ ازحد ضروری ہیں۔۔۔
اس حساب سے ہر خاتون کو تین دن آرام ملے گا۔۔۔
صرف ایک دن کام کرنا ہوگا۔۔۔
اب خود سوچیے کہ تین دن آرام کے نتیجہ میں عورتوں کو جس قدر ذہنی اور جسمانی آرام، سکون اور راحت نصیب ہوگی۔۔۔
کوئی بھی اس کا اندازہ لگانے سے قاصر ہے!!!
بچوں کے آجانے کے بعد کون سا آرام جناب۔۔
اور آپ چاروں سمتیں مظبوط کر لیں ، پھر ذرا نظر عنایت انصاف کے بلبلے پر بھی ۔۔
 
Top