بنا کے بلبلہ ہم اس کو پھوڑ دیں

زبیر حسین

محفلین
ہم بھی ایک مضبوط کمیونٹی بنانے کے لیے عرصہ سے کوشاں ہیں۔۔۔
سوچا ادھر ادھر سے کیا روڑے جوڑ کر کمیونٹی بنائیں۔۔۔
اپنی مدد آپ کے تحت خود یہ کام شروع کرنے کا بیڑا اٹھائیں۔۔۔
سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!!!
جی بالکل آپ بھی اس الجھن کا ایک بلبلہ بنا کر اڑائیں ، اسے پھاڑنے کا پورا انتظام اس لڑی میں موجود ہے۔۔
کیوں صابرہ امین ;)
 
سید عمران

محفلین
بچوں کے آجانے کے بعد کون سا آرام جناب۔۔
اور آپ چاروں سمتیں مظبوط کر لیں ، پھر ذرا نظر عنایت انصاف کے بلبلے پر بھی ۔۔
انصاف چار خواتین میں ہوگا، ضرور ہوگا۔۔۔
انساف کے اس بلبلہ کو ہرگز نہ پھٹنا چاہیے!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
کافی درد بھرا بلبلہ میرا مطلب لڑی ہے۔
اس پر بطورِ تبصرہ ایک لطیفہ نما حکایت یاد آ گئی۔
ایک صاحب کے سر میں درد تھا، تکیلف سہی نہ جا رہی تھی، ایک سیانے کے پاس لے جایا گیا، اس نے ایک ڈنڈا اٹھا کر گھٹنے پر مارا، وہ صاحب گھٹنا پکڑ کر بیٹھ گئے۔ اور غصہ سے سیانے سے پوچھا کہ کیوں مارا؟
جواباً سیانے نے پوچھا کہ سر کا درد کیسا ہے؟
جواب آیا کہ کون سا سر کا درد؟

پس ثابت ہوا کہ درد کا بلبلہ ایک اور درد سے پھوڑا جا سکتا ہے۔ :)
ہیں جی ۔ ۔ :surprise::surprise: آپ تو بہت سادہ بندے نکلے ۔ ۔ ہر حکایت قابل عمل نہ سمجھا کریں بھیا ۔ ۔ کچھ تفریح طبع کے لیے رکھ چھوڑا کریں ۔ ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
جی بالکل آپ بھی اس الجھن کا ایک بلبلہ بنا کر اڑائیں ، اسے پھاڑنے کا پورا انتظام اس لڑی میں موجود ہے۔۔
کیوں صابرہ امین ;)
اگر عمران بھیا ایسا کرنا بند نہیں کریں گے تو لوگ لڑی کا موضوع ہی بھول جائیں گے ۔ ۔ ہر لڑی ضرورت رشتہ کا اشتہار بن جائے گی ۔ ۔ سچی :ROFLMAO:
 
زبیر حسین

محفلین
کافی درد بھرا بلبلہ میرا مطلب لڑی ہے۔
اس پر بطورِ تبصرہ ایک لطیفہ نما حکایت یاد آ گئی۔
ایک صاحب کے سر میں درد تھا، تکیلف سہی نہ جا رہی تھی، ایک سیانے کے پاس لے جایا گیا، اس نے ایک ڈنڈا اٹھا کر گھٹنے پر مارا، وہ صاحب گھٹنا پکڑ کر بیٹھ گئے۔ اور غصہ سے سیانے سے پوچھا کہ کیوں مارا؟
جواباً سیانے نے پوچھا کہ سر کا درد کیسا ہے؟
جواب آیا کہ کون سا سر کا درد؟

پس ثابت ہوا کہ درد کا بلبلہ ایک اور درد سے پھوڑا جا سکتا ہے۔ :)
لطیفے نے بھی درد کو دھوکہ ثابت کر دیا ۔

سید عمران بھائی کو جو شادیوں کا درد ہے وہ بھی اگر دھوکہ نکلا تو ۔۔
ہماری بھابی تک درج بالا لطیفے میں موجود کارآمد نسخہ پہنچنا چاہیے۔۔۔ لازم :devil1:
 
ہم خود غرض نہیں ہیں۔۔۔
ہمیں صرف اپنا نہیں آپ سب کا بھلا چاہتے ہیں۔۔۔
بس ایک بار ہم راہ ہموار کردیں۔۔۔
پھر سب اس پر بگٹٹ دوڑیں گے!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
انصاف چار خواتین میں ہوگا، ضرور ہوگا۔۔۔
انساف کے اس بلبلہ کو ہرگز نہ پھٹنا چاہیے!!!
یہ انصاف انصاف زیادہ اور زور سے نہ بولیں " نوی نوی خاتون نظریاتی لیڈر" کچھ اور سمجھ کر گلو بٹ بجھوا دیں گی ۔ ۔ دماغی حالت آج کل اچھی نہیں ہے ان کی ۔ ۔ :D
 
زبیر حسین

محفلین
میں ایک اور بلبلہ بنا رہا ہوں اور زیادہ وضاحت نہ کرنے کی وجہ یہ ہے وضاحت ہو گئی تو موضوع نے شروع سے ہی سکڑ جانا ہے اور اس بلبلے کو میری وضاحت کردہ عینک سے دیکھا جائے گا اس لئے الجھن والا تاثر قائم رکھنے کے لئے ایسا کر رہا ہوں۔

بلبلہ : کیا انصاف ممکن ہے؟
برابر تول دینے میں کیا انصاف ہو پاتا ہےکیا حقیقت میں عدل ممکن ہے یا برابری کرنے کی سعی ہی اصل نا انصافی ہے۔

سوئی: موجود ہے اس کو پھاڑ سکتا ہوں لیکن فی الحال محفلین سے گزارش کہ اس بلبلے کو پھاڑیں:LOL:
ہمیں یہاں سے آگے بڑھنا تھا اور درد سابقہ درد بھی تھوڑا موجود تھا۔
 
زبیر حسین

محفلین
ہمیں تو لگتا ہے عمران بھیا کو جواب دیتے دیتے مزاح نگار ہی نہ بن جائیں ۔ ۔ :ROFLMAO:
اتنی تیزی سے تبصرے آتے ہیں کہ بندہ تمام کا جواب نہیں دے پاتا ۔۔شکر ہے ریٹنگ والی آپشن موجود ہے۔

ہونی ذہن سازی ہی ہے یا سید عمران بھائی ہماری کر دیں گے یا ہم سب مل کر ان کی ۔۔:)
 
صابرہ امین

لائبریرین
پٹھا نہیں ابھی تک بڑا مظبوط ہے لیکن عمران بھائی بھاری بھرکم نکلے اور اسے نیچے دبا گئے۔۔
ہمارے حساب سے تو کم از کم اس لڑی میں تو پھٹ ہی گیا ۔ ۔ آخر آپ کو واپس ٹریک پر لے آئے ۔ ۔ :D باقی ہم اپنا کام جاری رکھیں گے ۔ ۔ ہمت نسواں مدد خدا :D
 
صابرہ امین

لائبریرین
اتنی تیزی سے تبصرے آتے ہیں کہ بندہ تمام کا جواب نہیں دے پاتا ۔۔شکر ہے ریٹنگ والی آپشن موجود ہے۔

ہونی ذہن سازی ہی ہے یا سید عمران بھائی ہماری کر دیں گے یا ہم سب مل کر ان کی ۔۔:)
گر جیت گئے تو کیا کہنا
ہارے بھی تو بازی مات نہیں

بھئی لڑی بنانے سے پہلے انرجی ڈرنک پینا ضروری ہے ۔ ۔ ہم بھی بھوکے شیروں کو کھانا دینے چلے ۔ ۔ :)
 
Top