گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے یہ بتائیں آپا جی کہ یہ لفظ یاداشت ہے یا یادداشت، میں بھول گیا ہوں۔
یاد داشت ہے بھائی۔
ہمیں ایک ہاتھ کی وجہ سے رعایت ہے کہ کم سے کم حروف میں لفظ پورا کر دیں۔
یہ رعایت صرف دایاں بازو بندھے رہنے تک ہے:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیجئیے محترم محفلین موجودہ کسوٹی کا خلاصہ حاضر ہے
ایک شخصیت۔

ایک اشارہ بطور بونس: پرائڈ آف پرفارمننس
سوال 1: مرد یا عورت؟
جواب : مرد
سوال2: زندہ یا آنجہانی؟
جواب:اب وہ ہم میں نہیں، یعنی وفات پا چکے۔
سوال 3: فنون لطیفہ سے تعلق؟
جواب :جی ہاں
سوال 4: پاکستانی؟
جی ہاں۔
سوال 5: کیا وہ سنگر تھے؟
جواب: 5: اُن کی آواز منفرد تھی مگر معروف معنوں میں گلوکار نہ تھے یعنی یہ اُن کی بنیادی وجہ شہرت نہ تھی۔
سوال 6 : کیا وہ فلمی ہیرو تھے؟
جواب: جی نہیں
سوال 7:صاحب _کتاب؟
جواب: جی ہاں
سوال 8:وجہِ شہرت کامیڈی ہے؟
جواب: جی نہیں
سوال نمبر 9: شاعر؟
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 9 ابھی جواب سے محروم ہے۔ دیکھئے وقار بھائی اس کا جواب ہاں میں دیتے ہیں یا نہ میں۔ ہمیں تو اس وقت ایک گانا یاد آیا

میں شاعر تو نہیں مگر اے حسیں
جب سے دیکھا تجھ کو
مجھ کو شاعری آ گئی
 
Top