محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
" مظفر وارثی " اللہ پاک انہیں غریقِ رحمت کرے ان کی بہت خوبصورت ایمان تازہ کر دینے والی حمدیں اور نعتیں ہیں
مگر اُن کی شخصیت کی کئی مزید جہات بھی تھیں
میں تو صرف شاعر اور نعت خواں کے طور پر ہی جانتا ہوں
 
علی وقار

محفلین
" مظفر وارثی " اللہ پاک انہیں غریقِ رحمت کرے ان کی بہت خوبصورت ایمان تازہ کر دینے والی حمدیں اور نعتیں ہیں

میں تو صرف شاعر اور نعت خواں کے طور پر ہی جانتا ہوں
اُن کی ایک شہرت فلمی نغمہ نگار کے طور پر بھی تھی۔
ایک گیت: یاد کرتا ہے زمانہ ہے انہی انسانوں کو ، روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو۔۔

اُن کی مشہور حمد بھی تو یاد ہو گی۔
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے۔

اس کے علاوہ بھی کچھ باتیں ہیں، جو اُدھار سہی۔

اور، اُن کی منفرد آواز کی تو کیا ہی بات تھی!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
" مظفر وارثی " اللہ پاک انہیں غریقِ رحمت کرے ان کی بہت خوبصورت ایمان تازہ کر دینے والی حمدیں اور نعتیں ہیں

میں تو صرف شاعر اور نعت خواں کے طور پر ہی جانتا ہوں
ہماری غیر حاضری میں یہ کسوٹی بھی انجام کو پہنچی۔
بہت زبردست روؤف بھائی۔
ہیلپ گروپ میں ہی رہنے کے عہد پر قائم ہیں یا ارادہ بدلنے لگا ہے :shameonyou:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ سوال ابھی تک اپنے جواب کی تلاش میں ہے۔ نظرِ کرم کی آرزو لئے ہوئے ہے۔
جب تک اگلے صاحبِ کسوٹی اپنے سوال کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ تب تک ہمارا ایک ننھا مُنا سا سوال
انگریزی کا سب سے طویل ترین لفظ کون سا ہے۔

(سنجیدہ جواب بالکل ضروری نہیں ہے)
 
گوگل ایسے ایسے لفظ بتا رہا ہے جس کا تلفظ کرتے کرتے جان نکل جائے :)
 
Top