جاسمن
لائبریرین
ایمی:امّاں میں یہ روٹی کا ٹُکڑا چِڑیا کے لئے کہاں ڈال کےآؤں؟
امّاں:باہر دیوار پہ رکھ دو۔
ایمی:وہاں سے کوّا نہ کھا جائے۔
امّاں: کوّا بھی تو بھوکا ہوگا۔ اُس بیچارے کا کیا قصور ہے جو تم اُسے روٹی نہیں دینا چاہتیں۔
ایمی:اچھا! اُسے بھی دے دیتی ہوں۔
ایمی نے واپس آتے ہوئے نشست گاہ کا دروازہ بند کر دیا۔جب کہ چِڑیا نشست گاہ میں ہی تھی ابھی۔
امّاں: ایمی! دروازہ تو کھُلا رہنے دو۔ چِڑیا نے باہر جانا ہوگا۔
ایمی: (روشن دان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے)یہاں سے جائے گی یہ۔ اِسے سارا پتہ ہے۔(ذرا سی ناراض آواز)
"اِسے سارا پتہ ہے۔"امّاں اِس جملے کو لے کے ہنستی رہیں۔