سید لبید غزنوی
محفلین
واہ کیا انداز ہے رومانوی افسانوی ۔۔۔دل ربائی کا ۔۔۔سلامت رہیں خوش رہیں۔۔محمد اماں سے کچھ خفا خفا تھاکل۔دونوں میں ایک چھوٹی موٹی جنگ ہو چکی تھی کہ اماں اس کے کمرے میں گئیں۔
اماں:"محمد!میں نے تمہارے چھ سوٹ استری کرکے الماری میں لٹکا دیے ہیں۔ خوش ہو؟؟؟(ایک میٹھی سی مسکراہٹ)"
محمدجوابی مسکراہٹ)جی۔
اماں:"پھر بھی ہم سے یہ گلہ ہے کہ وفادار نہیں
ہم وفادار نہیں،تو بھی تو دلدار نہیں"
محمد نے اماں کا رومانوی انداز نظر انداز کر دیا اور بس مسکراتا رہا۔