بچوں کی باتیں

میرا چھوٹا بھائی ہے ولید ۔۔۔۔چھوٹا تھا تو ایک دفعہ اسے خارش ہوگئی۔۔۔اب ہماری اماں جان گھر میں پنجابی بولتی ہیں ۔۔۔جبکہ ہم سب اردو۔۔۔اب چھوٹے کو ہم اردو میں کہتے کہ کیا آپ کو خارش ہو رہی ہے ۔۔اور اما ں جان کہتیں پت تینوں کُھرک ہو رئی اے۔۔۔
سن سن کے بیچارہ کنفیوژ ہو گیا۔۔۔تو جب خارش ہوتی تو کہتا ۔۔۔۔ماما مجھے ( کُھرش ) ہو رہی ہے ۔۔۔خارش اور کُھر ک کو ملا کر اک نیا لفظ ایجاد کیا ۔۔۔ہم بہت مسرور ہوتے تھے جب وہ بڑے اسٹائل سے کہتا تھا۔۔۔۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

عمیر فرسٹ کلاس پاس کمپیوٹر سائنس اور اس وقت پروجیکٹ مینیجر ہے، ساڑھے تین سال کا تھا تو ابوظہبئی میں پاکستان سکول میں داخل کروایا، جس پر اس کی سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ اس مدت تک ماسوائے فیڈر میں دودھ کے کوئی غذا اس نے نہیں لی تھی اور ہر 15 منٹ یا آدھ گھنٹہ میں اسے دودھ کا فیڈر چاہئے ہوتا تھا جس سے اس کے دانت کالے ہونے شروع ہو چکے تھے۔

سکول کا پہلا دن جس پر میں بازار سے پہلے ہی کچھ چیزیں خرید لایا تھا، اس کے بڑے بیگ میں 8 دودھ کے فیڈرز، ڈبہ والے جوس اور جو چپس وہ کھاتا تھا ان سے بیگ بھر دیا، مزید اہلیہ سے مرغی فرائی کر کے چھوٹے چھوٹے پیس کر کے بیگ میں ڈال دی، اور آگے ایک خانہ میں کتابیں اور کاپیاں رکھ دیں۔ ہم دونوں اسے سکول چھوڑنے گئے، کلاس میں آگے اسے بٹھایا اور ٹیچر کو اس کے کھانے کے متعلق بتا دیا کہ اسے منع نہ کرے۔

سکول سے چھٹی ہوئی کلاس میں داخل ہوئے عمیر نے ہمیں دیکھ کر اونچی آواز میں یہ کہنا شروع کر دیا ڈیڈی ٹیچر نے میرے منہ پر تھپڑ مارا تھا اسے پوچھو کیوں؟ شرارتی بھی بہت تھا، میں نے ٹیچر کی طرف دیکھا تو اس کا منہ رونے جیسا ہو گا اور عمیر بار بار اپنے الفاظ دہراتا جا رہا تھا جس پر میں نے اہلیہ کو کہا کہ وہ پریشان ہو گئی ہے اور میں باہر جاتا ہوں، تم ہی اسے باہر لے آؤ۔

دوسرا عمیر کو گھر لائے اس کا بیگ کھولا پورا بیگ اسی طرح تھا جیسے اسے صبح دیا تھا، اسے پوچھا کہ کچھ نہی کھایا اور دودھ بھی ویسے ہی ہے تو اس نے جواب دیا کہ "کلاس میں سب بچوں کے سامنے فیڈر میں دودھ پیتا، شرم آ رہی تھی اس لئے" پھر اس کے بعد آہستہ آہستہ وہ کھانے کی طرف مائل ہوا تھا۔

والسلام
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

بچوں کا ادھار کبھی ختم نہیں ہوتا۔

میں آپ کو بتاؤں، ایک دفعہ میری شریک حیات اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ حساب کتاب میں مصروف تھی۔ ان کا آپس میں کچھ ادھار کا لین دین تھا۔ یہ اس سے کچھ نہ کچھ منگواتی رہتی ہے اور یہ اس کے بیوی بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ لا کر دیتی رہتی ہے۔
میں نے دخل اندازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئے دن کا حساب کتاب ختم کرو اور جو بھی بنتا ہے دے دلا کر کھاتہ ختم کرو۔ تو بھائی کہنے لگا "بھا جی جس دن کھاتہ ختم ہو گیا، بہن ہتھوں چلی جانی اے۔"

ایسے ہی کچھ دو لین دین پر اگر اجازت دیں تو آپ کے علم میں مزید اضافہ ہو گا، اس کی طرف سے بہن ہتھوں جانے والے پورے انتظامات تھے مگر بندہ۔۔۔ تھوڑی تفصیل بھی ہے تاکہ سمجھنا آسان ہو، بیان کروں؟

والسلام
 
چوہدری صاحب تھاہڈا منڈا اخیر اے ۔۔۔
میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ جیسے جیسے اس کے سکول جانے کے دن زیادہ ہوتے جا رہے ہیں ویسے ویسے نت نئی چیزوں کے بارے میں سوچنا اور ان کے بارے میں سوال کرنا اس کا شوق بنتا جا رہا ہے۔ پچھلے ہفتے اس نے میرے سے تین سوال کیے:-
  • مہنگا کتنے پیسوں کا ہوتا ہے ؟ (سوال کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا آپ انار لائے تھے تو ماما نے پوچھا تھا کتنے کے ملے تو آپ نے کہا کہ مہنگے ہیں ابھی)
  • ٹی وی پر ایک انکل بتا رہے تھے کہ ہمیں آنکھ میں موجود کالے رنگ سے نظر آتا ہے تو آنکھ میں سفید کس لیے ہے ؟
  • جب کوئی گولی (پستول، بندوق) دیکھاتا ہے تو ہاتھ کیوں اوپر کرتے ہیں ؟
 
ان کے بارے میں خبر اس وقت عام ہوئی جب نادرا والوں نے انهیں ب فارم بنا کر دینے میں ہچکچاہٹ دکهائی اور زمینی حقائق عین الیقین کی حد تک پرکهنا چاہے۔
یہ کہاں کا واقعہ ہے !

میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ جیسے جیسے اس کے سکول جانے کے دن زیادہ ہوتے جا رہے ہیں ویسے ویسے نت نئی چیزوں کے بارے میں سوچنا اور ان کے بارے میں سوال کرنا اس کا شوق بنتا جا رہا ہے۔ پچھلے ہفتے اس نے میرے سے تین سوال کیے:-
  • مہنگا کتنے پیسوں کا ہوتا ہے ؟ (سوال کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا آپ انار لائے تھے تو ماما نے پوچھا تھا کتنے کے ملے تو آپ نے کہا کہ مہنگے ہیں ابھی)
  • ٹی وی پر ایک انکل بتا رہے تھے کہ ہمیں آنکھ میں موجود کالے رنگ سے نظر آتا ہے تو آنکھ میں سفید کس لیے ہے ؟
  • جب کوئی گولی (پستول، بندوق) دیکھاتا ہے تو ہاتھ کیوں اوپر کرتے ہیں ؟
ماشااللہ کافی ذہین ہیں۔ کس کلاس میں پڑھتے ہیں !
 

جاسمن

لائبریرین
امتحانات کی وجہ سے بچے جلد گھر آگئے۔یہ شاید 20 اکتوبر کا دن تھا۔ محمد نے بھوک بھوک چلانا شروع کر دیا۔ ایمی نے اس سے پہلے کوئی دو چار مرتبہ روٹی بیلی تھی اور چند دن پہلے اماں نے ہاتھ پکڑ کر چھوٹی سی ٹِکی کو سینکنا سکھایا تھا۔بھیا کے شور مچانے پر ننھّی بہنا کو فکر ہوئی اور بھیا نے چولہا جلایا اور بہنا نے اپنی زندگی کی پہلی روٹی صرف اپنی محنت سے بنائی۔اُس دن سب نے ایمی کو خوب پیار کیا۔
اگلے دن بھی یہی ہوا کہ ایمی نے نہ صرف بھیا کے لیے بلکہ بابا کے لیے بھی دو روٹیاں بنائیں۔
ماشاءاللہ۔ اللہ راج دلاری کی قسمت اچھی کرے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
7 نومبر:
ایمی نے اماں سے ایک بڑا سا کپڑا لیا کہ اُسے اپنی گُڑیا نینی کے لیے لباس سینا تھا۔ اُس دن وہ خود سلائی مشین چلاتی رہی۔ اماں نے بھی کچھ نہ کہا ۔شام کو اماں کے پاس آئی۔
"اماں! یہ دیکھیں میں نے گڑیا کی قمیص سی لی ہے۔ اور یہ پرس بھی ہے۔"
"اتنی پیاری قمیص!!!اس قدر خوبصورت پرس!!!واہ بھئی۔ ماشاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"اماں نے خوب تعریفیں اور پیار کیا۔انعام دیا۔ایمی شرماتی رہی۔رات کو بابا نے بھی خوب تعریفیں اور پیار دیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
"دیکھو بچو جلدی سے نماز کے لیے اُٹھ جاؤ۔ اب میں نے دوبارہ نہیں کہنا۔"
دوبارہ تو آپ کو کہنا ہی ہو گا اماں!"محمد نے یہ کہہ کے اماں کو حیران کیا۔
"جی ہاں! عصر کی نماز کے لیے۔"
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم



ایسے ہی کچھ دو لین دین پر اگر اجازت دیں تو آپ کے علم میں مزید اضافہ ہو گا، اس کی طرف سے بہن ہتھوں جانے والے پورے انتظامات تھے مگر بندہ۔۔۔ تھوڑی تفصیل بھی ہے تاکہ سمجھنا آسان ہو، بیان کروں؟

والسلام
کاش شمشاد بھائی آپ کی پوسٹ کا جواب دینے ہی آجائیں!
وہ آج کل محفل پہ نہیں ہوتے۔
 
زیک اگر آپ کو یاد ہو تو آپ کے گھر کے نزدیک ہی ایک سی ایس ڈی اور ڈسپنسری ہوتی تھی، اس ڈسپنسری کو ختم کر دیا گیا ہے اور وہاں پی او ایف مونٹیسری کے نام سے سکول کھولا گیا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بچے اب دو سالوں سے دسمبر کے آغاز میں ہی اپنے جیب خرچ کو بڑھانے کی فرمائیشیں کرتے پائے جاتے ہیں ۔دلیل یہ ہے کہ امّاں کو انکریمنٹ ملتا ہے سو ہمارا جیب خرچ بھی بڑھنا چاہیے۔ امّاں کا انکریمنٹ فروری میں آتا ہے اور انہیں اپنا جیب خرچ بڑھا ہوا دسمبر میں ہی چاہیے۔ اماں بہت زیادہ پیسے دیتے ہوئے بس اِس لیے خائف ہوتی ہیں کہ اِن پیسوں سے بچوں نے آخر "گند بلا" ہی کھانا ہے۔
پرسوں بھی یہی بحث چل رہی تھی۔
محمد:"میرے پاس زیادہ پیسے ہوں تو میں اپنی کچھ چیزیں خرید سکوں۔۔۔۔"
امّاں:"محمد! تمہیں جو چیز چاہیے ہوتی ہے،وہ تمہیں لے کے دیتے ہیں۔۔۔۔اب ایسی کون سی چیز ہے جس کے لیے تم پیسے لینا چاہتے ہو؟"
محمد:"میں امتحانات کے بعد کچھ سی ڈیز اور ویب کیم لینا چاہتا ہوں۔"
امّاں: تو پہلے کون سی ڈیز لے کے دیتا ہے؟لالے! ایسا کہہ کے تم نے میرا دل ہی توڑ دیا۔ یہ ڈھیروں کتابیں جو آتی ہیں ،کیا یہ تمہارے جیب خرچ سے آتی ہیں؟ّ(ابھی ملتان کے دورہ پہ کتابوں کا ایک پورا بنڈل لیا ،جس میں امّاں کی صرف ایک کتاب تھی۔ اور اب لاہور سے ایک بڑا سا کارٹن آیا ہے جس میں اماں،بابا کی صرف تین کتابیں ہیں)
محمد:"کتابیں تو انسانی حقوق میں شامل ہیں۔یہ تو بنیادی ضروریات میں سے ایک ہیں۔"محمد کھلکھلاتا ہوا امّاں سے لپٹ گیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
بچے اب دو سالوں سے دسمبر کے آغاز میں ہی اپنے جیب خرچ کو بڑھانے کی فرمائیشیں کرتے پائے جاتے ہیں ۔دلیل یہ ہے کہ امّاں کو انکریمنٹ ملتا ہے سو ہمارا جیب خرچ بھی بڑھنا چاہیے۔ امّاں کا انکریمنٹ فروری میں آتا ہے اور انہیں اپنا جیب خرچ بڑھا ہوا دسمبر میں ہی چاہیے۔ اماں بہت زیادہ پیسے دیتے ہوئے بس ا،س لیے خائف ہوتی ہیں کہ اِن پیسوں سے بچوں نے آخر "گند بلا" ہی کھانا ہے۔
پرسوں بھی یہی بحث چل رہی تھی۔
محمد:"میرے پاس زیادہ پیسے ہوں تو میں اپنی کچھ چیزیں خرید سکوں۔۔۔۔"
امّاں:"محمد! تمہیں جو چیز چاہیے ہوتی ہے،وہ تمہیں لے کے دیتے ہیں۔۔۔۔اب ایسی کون سی چیز ہے جس کے لیے تم پیسے لینا چاہتے ہو؟"
محمد:"میں امتحانات کے بعد کچھ سی ڈیز اور ویب کیم لینا چاہتا ہوں۔"
امّاں: تو پہلے کون سی ڈیز لے کے دیتا ہے؟لالے! ایسا کہہ کے تم نے میرا دل ہی توڑ دیا۔ یہ ڈھیروں کتابیں جو آتی ہیں ،کیا یہ تمہارے جیب خرچ سے آتی ہیں؟ّابھی ملتان کے دورہ پہ کتابوں کا ایک پورا بنڈل لیا ،جس میں امّاں کی صرف ایک کتاب تھی۔ اور اب لاہور سے ایک بڑا سا کارٹن آیا ہے جس میں اماں،بابا کی صرف تین کتابیں ہیں)
محمد:"کتابیں تو انسانی حقوق میں شامل ہیں۔یہ تو بنیادی ضروریات میں سے ایک ہیں۔"محمد کھلکھلاتا ہوا امّاں سے لپٹ گیا۔
 
السلام و علیکم !
میری بھتیجی ردا سہیل ماشاء اللہ ساڑھے تین سال کی تھی جب ایک دن سکول سے واپس آئی تو کہنے لگی کہ آج ٹیچر نے ہماری کلاس کو پورے سکول کی سیر کروائی ہے ۔۔ ہم سب حیران ہوئے کہ اسے تو سکول جاتے کافی دن ہو گئے ہیں اب سیر کا کون سا تُک بنتا ہے ۔۔
جب شام میں اسی کے سکول کی بڑی بچیاں شام میں ہمارے گھر آئیں تو ان سے پوچھا کہ آج ردا کی ٹیچر نے پوری کلاس کو سکول کی سیر کروائی ہے ؟؟
توکہنے لگی کہ نہیں آپی ۔۔۔
یہ سارے بچے شور کر رہے تھے تو ٹیچر نے کہا کہ پوری کلاس کھڑی ہو جائے ۔۔
اور اپنے ہاتھ اُوپر کے سارے سکول کا چکر لگائے :laughing::laughing::laughing:
 

جاسمن

لائبریرین
کل محمد کو سکول سے بہترین مطالعہ کرنے والے (best reader)کا سیش ملا ہے۔
محترم کو جب سکول سے لینے جاو تو کچھ دیر سے تشریف لاتے ہیں۔وجہ یہ کہ چھٹی کے بعد کتب خانہ جاتے ہیں۔اپنی جماعت اور ونگ میں سب سے زیادہ مطالعہ فرمانے والے ہیں۔
 
Top