یاز
محفلین
ماشاءاللہ۔ بہت زبردست۔محمد نے آرٹ کی نمائش میں فرعون کا بھیس اختیار کیا تھا اور اہرام وغیرہ بنایا تھا تو ایک بڑے افسر نے اسے انعام میں ساڑھے چار ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
ابھی چند دن پہلے اسے پچھلے سکول بلا کے ایک تقریب میں یہ انعام دیا گیا۔محمد اس دن بہت خوش تھا۔پانچ سو اس دن سکول لے گیا۔اماں نے کہا کہ ایسے بچوں کا خیال رکھنا جو زیادہ پیسے نہیں لاسکتے۔
پھر بھی شکر ہے کچھ پیسے واپس لے آیا۔
دو دوست کسی اور شہر منتقل ہورہے تھے تو محمد نے ان کو الوداعی دعوت کئی اور دوستوں سمیت ایک ہوٹل میں دی۔تین ہزار وہاں خرچ کئے۔
یہ محمد کی اپنے دوستوں کے ساتھ بغیر والدین دوسری بار کی ہوٹلنگ تھی۔
پرندہ اڑانیں بھرنے لگا ہے ۔
بابا کے ساتھ اپریل میں گاڑی چلانا سیکھنے گیا دو مرتبہ۔
His First Flight
یاد آرہی ہے۔
ع:عقاب خوش ہے کہ بچوں کو آگیا اڑنا