بچپن کی باتیں

سارہ خان

محفلین
کوئی نئی کہانی ٹائپ کرنے کا دل نہیں کر رہا، سستی چھائی ہوئی ہے۔ اسی لئی ایک پرانی کہانی کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔ :p

سکول کے لئے ہمیں 2 روپے کا کڑاکے دار نوٹ ملتا تھا، اور ہم پیسے جمع کرنے کے سخت خلاف تھے اور اسی وقت اڑا لیتے۔ کہیں سے ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری وین ہمیں سکول سے اٹھا کر جہاں دوسرے سکول کے سامنے رکتی ہے، وہاں پر بازار کے بالکل آخر میں پان کی دکان ہے۔ ہمیں گھر سے سخت ہدایات ملی تھیں کہ وین سے کسی صورت میں نہیں اترنا، اگر بہت بھی ضرورت ہو تو چند قدم سے زیادہ دور نہیں جانا۔
بہت مشکل سے دو دن فاقہ کر کے چار روپے جمع کئے۔ ایک کزن، جو ہمارا کلاس فیلو بھی تھا، کو ساتھ ملایا۔ اور کل پانچ روپے سے اوپر ہو گئے۔ ہم نے سوچا کہ ایک پان لیتے ہیں، بعد میں آدھا آدھا کر لیں گے۔ کہیں سے ہمیں خبر ملی کہ ایک پان کی قیمت پانچ روپے ہے۔ بازار کے آخر تک ڈر ڈر کر سفر طے کیا، ادھر ادھر دیکھتے جاتےکہ کہیں رنگے ہاتھوں دھر نہ لئے جائیں۔ بس ہمیں اتنا معلوم تھا کہ پان، ایک بڑے سے پتے میں کچھ چیزیں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ اور اس کا استعمال ہمارے ہاں کافی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ آخر کار منزلِ مقصود پر پہنچ گئے۔پان والا ایک عظیم الجثہ اور خطرناک قسم کا آدمی معلوم ہوتا تھا۔ یہ سب باتیں پس پشت ڈال کر، کچھ ہمت کر کے،پان والے کو پانچ روپے تھما دئیے۔ اور ہلکی سی آواز میں کہا، ”انکل، ایک پان دے دو“ اس پر پان والے کی تیوری پر بل پڑ گئے اور غصے سے لال پیلا ہو کر چنگھاڑا ”بھاگجاؤ یہاں سے، نہیں تو خنزیر ہو جاو گے“ اس کے بعد جو ہم نے دوڑ لگائی تو وین میں ہی جا کر دم لیا اور پان کھانے کی حسرت دل میں دبا کر ہی سارا بچپن گذار دیا۔

ربط
کتنے اچھے تھے پہلے کے لوگ ۔۔ آجکل تو پان والوں کے پاس 12 سے 17 سال کے بچوں کی لائن لگی ہوتی ہے پان سگریٹ گٹکا وغیرہ لینے کے لیئے۔۔۔ جسے وہ بڑی خوشدلی سے فراہم کرتے ہیں ۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
کتنے اچھے تھے پہلے کے لوگ ۔۔ آجکل تو پان والوں کے پاس 12 سے 17 سال کے بچوں کی لائن لگی ہوتی ہے پان سگریٹ گٹکا وغیرہ لینے کے لیئے۔۔۔ جسے وہ بڑی خوشدلی سے فراہم کرتے ہیں ۔۔
جی بالکل. آجکل تو ہر کوئی منافع کے چکر میں ہی ہوتا ہے.
 
کتنے اچھے تھے پہلے کے لوگ ۔۔ آجکل تو پان والوں کے پاس 12 سے 17 سال کے بچوں کی لائن لگی ہوتی ہے پان سگریٹ گٹکا وغیرہ لینے کے لیئے۔۔۔ جسے وہ بڑی خوشدلی سے فراہم کرتے ہیں ۔۔
پان سگریٹ اور نسوار کا تو پتا ہے لیکن یہ گٹکا کیسا ہوتا ہے؟
 
سارہ خان

محفلین
پان سگریٹ اور نسوار کا تو پتا ہے لیکن یہ گٹکا کیسا ہوتا ہے؟

gutka-02.jpg

بہت نقصاندہ چیز ہے ۔۔
 
باباجی

محفلین
میں کراچی میں رہا ہوں
پلا بڑھا وہیں
اور ہمارا پان کے پتے کا فارم تھا کراچی سے باہر میر پور ساکرو میں
تو میں نے یہ نوٹ کیا کہ وہاں گاؤں دیہات میں پورا کا پورا خاندان گٹکا کھاتا تھا
بچے بھی بڑے بھی عورتیں بھی
اور ان کے دانت قدیم زمانے کے جنگلیوں جیسے خراب ہوتے تھے
:)
 
میرے اندر بچپن سے ہی انجینئر بننے کے جراثیم موجود تھے۔ ایک ٹیپ ریڈیو جو میرے والدین کی شادی سے بھی پہلے کا تھا۔ اس کا ٹیپ خراب ہوا تو پیچ کس لے کر اسے ٹھیک کرنے کی ٹھانی۔ اور جہاں جہاں جتنے پیچ نظر آئے کھول دیے۔ اور اپنے حساب سے مسئلہ حل کرنے کے بعد جب پیچ دوبارہ لگانے کی نوبت آئی تو سمجھ ہی نہ آئے کہ کونسا پیچ کہاں لگانا ہے۔ خاموشی سے ٹیپ کے سارے ملبے کو تھیلے میں ڈال کر قریبی الیکٹریشن کی دکان پر لے گیا، اور اس سے ٹھیک کروایا اور اس سے درخواست کی کہ پیسے ایک مہینے میں دے دوں گا۔
اور بعد میں اس کے پچاس روپے دینے کے لیے امی کے منگوائے جانے والے سودے سے 2،3 روپے "بچا بچا" کر اس کے پیسے پورے کیے۔
بعد میں اللہ میاں سے سوری کر لی تھی، امی سے سوری کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔
 
ایک دفعہ خواتین کی بالوں والی کالی پن بجلی ٹیسٹ کرنے کے لیے ساکٹ میں ڈالی، ایک دھماکہ ہوا، پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ اور جب آنکھ کھلی تو گھر والوں کو اپنی سیوا کرتے پایا۔
 
سارہ خان

محفلین
ایک دفعہ خواتین کی بالوں والی کالی پن بجلی ٹیسٹ کرنے کے لیے ساکٹ میں ڈالی، ایک دھماکہ ہوا، پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ اور جب آنکھ کھلی تو گھر والوں کو اپنی سیوا کرتے پایا۔
لگتا ہے آپ ویسے بچے تھے ۔۔والدین جن کی شرارتوں سے پناہ مانگتے ہیں ۔۔ :LOL:
 
رانا

محفلین
سمجھ میں نہیں آیا کہ اس پر ریٹنگ کیا دوں کہ
میں تو سب زبانیں سیکھنا چاہتی ہوں۔متفق
میں نے بچپن سے اردو بولی ہے۔ معلوماتی
وہ بھی اچھی نہیں ہے نکمی کی۔ پر مزاح
تو باقی زبانیں کیا خاک آئیں گی ۔ غیر متفق
ہر کوئی آپ کی طرح تھوڑی نا ہوتا ہے۔ دوستانہ
:( اشکبار ہوں :(۔ غمناک
اور مجموعی طور پر۔ پسندیدہ
واہ واہ فاتح بھائی۔ کیا انداز ہے مراسلے اور ریٹنگ کا۔ مابدولت کو پسند آیا اور اپنے آئندہ مراسلوں کے لئے چُرانے کے موڈ میں ہیں۔ اب آپ اپنے لئے کسی اور انداز کا بندوبست کرلیں۔:rollingonthefloor:
 
میرے اندر بچپن سے ہی انجینئر بننے کے جراثیم موجود تھے۔ ایک ٹیپ ریڈیو جو میرے والدین کی شادی سے بھی پہلے کا تھا۔ اس کا ٹیپ خراب ہوا تو پیچ کس لے کر اسے ٹھیک کرنے کی ٹھانی۔ اور جہاں جہاں جتنے پیچ نظر آئے کھول دیے۔ اور اپنے حساب سے مسئلہ حل کرنے کے بعد جب پیچ دوبارہ لگانے کی نوبت آئی تو سمجھ ہی نہ آئے کہ کونسا پیچ کہاں لگانا ہے۔ خاموشی سے ٹیپ کے سارے ملبے کو تھیلے میں ڈال کر قریبی الیکٹریشن کی دکان پر لے گیا، اور اس سے ٹھیک کروایا اور اس سے درخواست کی کہ پیسے ایک مہینے میں دے دوں گا۔
اور بعد میں اس کے پچاس روپے دینے کے لیے امی کے منگوائے جانے والے سودے سے 2،3 روپے "بچا بچا" کر اس کے پیسے پورے کیے۔
بعد میں اللہ میاں سے سوری کر لی تھی، امی سے سوری کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔
:rollingonthefloor:
امی سے سوری کرنا بھی ضروری تھی بھائی :rollingonthefloor:
 
ایم اے راجا

محفلین
بچپن میں مینے گدھے کے لات مارنے کی ایک کہانی سنی مگر میں برسوں یہ سمجھتا رہا کہ گدھے کے لات مارنے سے مراد پونچھ مارنا ہے، یہ سر بستہ راز تب کھلا جب رحیم خان کو ایک گدھے سے لات کھاتے دیکھا۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ فاتح بھائی۔ کیا انداز ہے مراسلے اور ریٹنگ کا۔ مابدولت کو پسند آیا اور اپنے آئندہ مراسلوں کے لئے چُرانے کے موڈ میں ہیں۔ اب آپ اپنے لئے کسی اور انداز کا بندوبست کرلیں۔:rollingonthefloor:
فقیر کا در استفادۂ عامہ کے لیے کھلا ہے۔ آپ بھی کرتے رہیں، ہم بھی کر لیں گے۔ :laughing:
 
Top