بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

فرقان احمد

محفلین
پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے جس کا جو کردار ہے، اُس کی ستائش لازم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایٹمی پروگرام کا ماسٹر پلان ذوالفقار علی بھٹو کے ذہن کی پیداوار تھا اور ایٹمی دھماکے کرنے کے حوالے سے نواز شریف صاحب کا کردار کلیدی نوعیت کا تھا۔ اسی طرح گو کہ جنگی طیارے ائیرفورس نے ڈھیر کیے تاہم اس حوالے سے رہنما ہدایات پہلے سے سول اور فوجی قیادت نے دے رکھی تھیں جس کا کریڈٹ سول اور فوجی قیادت لے سکتی ہے۔ اگر خان صاحب کی اس حوالے سے تعریف کی جاتی ہے تو نواز شریف صاحب کی تعریف میں بھی بخل سے کام نہیں لینا چاہیے؛ یہ وہ منافقت ہے جس کا پردہ ہم چاک کرتے رہیں گے۔
 
جان

محفلین
جنگ آگے بڑھائیں تو سلیکٹڈ وزیر اعظم۔ امن کی بات کریں تو مودی یار۔ کسی حال میں اپوزیشن نے خوش نہیں ہونا :)
فرق صرف اتنا ہے کہ جو اسٹیبلشمنٹ کے حق میں ہو وہ محب وطن اور جو حق میں نہ ہو وہ ملک دشمن باقی اقدام سارے ایک جیسے ہی ہیں یعنی جس سے مجھے محبت ہے اس کا برا بھی ٹھیک اور جس سے نفرت ہے اس کا ٹھیک بھی غلط۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ان میں سے کسی نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا ساتھ دیا؟

ان ممالک کے حالیہ واقعات پر بیان تو شیئر کریں تاکہ ہم جان سکیں کہ پاکستان کی کتنی حمایت کر رہے ہیں

ہر ملک کے پیشِ نظر پہلے اپنے مفادات اور تحفظات ہوتے ہیں۔ لیکن حالیہ اور گذشتہ تاریخ بتاتی ہے کہ یہ ممالک پاکستان کی کسی نہ کسی شکل میں حمایت کرتے رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
آج بھارتی وزارت دفاع اور فوج کی کمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرنی تھی مگر عمران خان کے بروقت اعلان نے سب کچھ دبڑ دوز کر دیا
 
زیک

مسافر
ہر ملک کے پیشِ نظر پہلے اپنے مفادات اور تحفظات ہوتے ہیں۔
درست
لیکن حالیہ اور گذشتہ تاریخ بتاتی ہے کہ یہ ممالک پاکستان کی کسی نہ کسی شکل میں حمایت کرتے رہے ہیں
اسے بھی صحیح مان لیتے ہیں۔

اگر یہ دوست ممالک بھی موجودہ معاملے میں پاکستان کے حق میں بیان نہیں دے رہے تو اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟

نوٹ: ان میں سے صرف ترکی کا بیان پاکستان کے حق میں کہا جا سکتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ان میں سے کسی نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا ساتھ دیا؟

ان ممالک کے حالیہ واقعات پر بیان تو شیئر کریں تاکہ ہم جان سکیں کہ پاکستان کی کتنی حمایت کر رہے ہیں
مجھے تو لگتا ہے کہ یہ ہماری حمایت نہیں کر رہے۔ کسی ملک کے مفادات اگر کسی حد تک ہم سے وابستہ ہیں تو وہ اس حد تک تو ہم پر انویسٹ کر رہا ہے لیکن وہ کہیں بھی اس معاملے میں کھل کر ہمارا ساتھ نہیں دے رہا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کمانڈر حسن صدیقی کی لیک کال بھارتی جہاز گرانے کے بعد
کیا پاکستان آرمی نے ابھی چند دن پہلے اپنے آفیسرز پر پیغامات و تصاویر فون و سوشل میڈیا پر یہ شیئر کرنے پر پابندی نہیں لگائی؟ تو یہ کالز ، سیلفیز اور ویڈیوز کیوں شیئر کی جا رہی ہیں؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پاکستانی حکومت ایسے ایکٹ کرتی رہی ہے اور ابھی بھی کر رہی ہے جیسے اسے جیش محمد کے کرتوتوں کا علم ہی نہیں۔

میرے خیال میں انڈیا کا حملہ غلط تھا اور اس سے انڈیا کے موقف کو نقصان پہنچا ہے لیکن پاکستان دہشتگردوں کی سپورٹ کی وجہ سے پہلے بھی اکیلا تھا اور اب بھی ہے
یہ بات کافی حد تک درست ہے۔ انڈیا کی کاروائی کو غلط تو کہا جائے گا ہی اور پاکستان کو وقتی طور پر برتری بھی حاصل ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بینڈ آوٹ فٹس کے خلاف کھل کر کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے ہم عالمی برادری میں کافی حد تک تنہا ہیں۔ سنجیدہ مزاج دفاعی تجزیہ کار بار بار اس پہلو کی طرف توجہ مبذول کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ کرے اس سلسلے میں بھی ہم کوئی عملی قدم اٹھا ہی لیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے جس کا جو کردار ہے، اُس کی ستائش لازم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایٹمی پروگرام کا ماسٹر پلان ذوالفقار علی بھٹو کے ذہن کی پیداوار تھا اور ایٹمی دھماکے کرنے کے حوالے سے نواز شریف صاحب کا کردار کلیدی نوعیت کا تھا۔ اسی طرح گو کہ جنگی طیارے ائیرفورس نے ڈھیر کیے تاہم اس حوالے سے رہنما ہدایات پہلے سے سول اور فوجی قیادت نے دے رکھی تھیں جس کا کریڈٹ سول اور فوجی قیادت لے سکتی ہے۔ اگر خان صاحب کی اس حوالے سے تعریف کی جاتی ہے تو نواز شریف صاحب کی تعریف میں بھی بخل سے کام نہیں لینا چاہیے؛ یہ وہ منافقت ہے جس کا پردہ ہم چاک کرتے رہیں گے۔
جہاں تک مجھے علم ہے جے ایف تھنڈر 17 کی تاریخ میں نواز شریف کا بطور وزیر اعظم کافی اہم کردار ہے۔
آپ نے درست کہا۔ جس نے بھی جو کردار ادا کیا، اس کا اعتراف کرنا چاہیے۔ چاہیے وہ بھٹو کا ایٹمی پروگرام کو سپورٹ کرنا ہو، نواز شریف کا چاغی دھماکے کا فیصلہ ہو یا اب عمران خان کا بطور سٹیٹس مین ایک نپا تلا کردار ہو۔ میرا خیال ہے کہ اس موقع پر میرا تیرا لیڈر والی رٹ سے احتراز کرنا چاہیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا پاکستان آرمی نے ابھی چند دن پہلے اپنے آفیسرز پر پیغامات و تصاویر فون و سوشل میڈیا پر یہ شیئر کرنے پر پابندی نہیں لگائی؟ تو یہ کالز ، سیلفیز اور ویڈیوز کیوں شیئر کی جا رہی ہیں؟
لیک کال ہے۔ ظاہر ہے اجازت سے تو شیئر نہیں کی گئی
 
فرقان احمد

محفلین
تعریف وہ جو دشمن (سابقہ اہلیہ) بھی کرے۔۔۔
بس اسی ظرف کی تحریکِ انصاف کے حامیان میں اچھی خاصی کمی ہے ۔۔۔! اور، ظاہری بات ہے کہ دیگر جماعتوں میں بھی یہی برائی بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔ اسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسی مثالوں سے ہی سبق حاصل کر لیا کریں ۔۔۔! :)
 
جان

محفلین
خان کی عجلت اور قریشی کے دنیا سے رابطے بتاتے ہیں کہ مودی کچھ بڑا پلان کر رہا ہے اور اس کی خبر شاید خان صاحب اور اس کی ٹیم کو بھی ہے۔ یہ محض میرا گمان ہے۔
 
Top