بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

فرقان احمد

محفلین
اب بات سبکی اور سویلینز کے نقصان سے اوپر چلی گئی ہے
اس بدلتی ہوئی صورت حال میں یہ کوئی غیر معمولی پیش رفت نہیں ہے۔ بہتر ہو گا کہ افواہ سازی کی فیکٹری کو تالا لگا دیجیے۔ اس خطے کو جنگ میں جھونکنے میں ہمیں کسی قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔
 
یاسر شاہ

جنگ آپ پر مسلط کر دی جا چکی جناب !اب چین کی بانسری نہ بجائیے -
 
زیک

مسافر
اس بدلتی ہوئی صورت حال میں یہ کوئی غیر معمولی پیش رفت نہیں ہے۔ بہتر ہو گا کہ افواہ سازی کی فیکٹری کو تالا لگا دیجیے۔ اس خطے کو جنگ میں جھونکنے میں ہمیں کسی قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔
افواہوں کے سلسلے میں آپ سے متفق ہوں۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستانی اور انڈین جن سے بھی آن لائن بات ہوئی وہ جنگ کرنے کے شوقین لگے
 
جاسم محمد

محفلین
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہوگا
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ملک کے ایٹمی تنصیبات، میزائل وغیرہ استعمال کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ کہا تھا کہ بات بہت اوپر چلی گئی ہے۔
battlespacex-post-r1_0-jpg.542184
 
ربیع م

محفلین
ایک صاحب مقتولین کے عہدے بھی بتا رہے ہیں کہ کمانڈر ٹرینر اور فدائین کو مارا گیا ہے ۔
اس سے وہ کس کو (یا خود کو) کتنا مطمئن کرنا چاہ رہے ہیں ؟
ان کی عقلوں پر نہ جانے کون سے پتھر بلکہ پہاڑ پڑے ہیں ۔
اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنا چاہ رہے ہیں
 
م حمزہ

محفلین
تھوڑی دیر پہلے ہمارے گاوَں سے کچھ ہی فاصلے پر ایک جیٹ جہاز گر گیا ہے۔
اللہ ہم سب کو محفوط و مامون فرمائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی اور انڈین سوشل میڈیائی جیالے تو جنگ کروانے پر تیار بیٹھے ہیں اور مزید ستم یہ ہے کہ پاکستان میں حکومت مخالف جیالوں کا بس نہیں چل رہا کہ حکومت اور فوج کو طعنے مار مار کر مار دیں یا جنگ لگوا کر مار دیں حالانکہ جنگ کی ہولناکیاں ان میں سے کسی نے نہیں دیکھی ہونگی اور نہ ہی وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انڈین بمز نون لیگی اور انصافی کے درمیان کوئی فرق نہیں کریں گے! جنگ تو دُور کی بات صرف ایل او سی پر فائرنگ کا حال ان بیچارے دیہاتیوں سے پوچھیے جو بارڈر کے دونوں طرف موجود ہیں۔

اب رہا یہ سوال کہ انڈین طیارے مار کیوں نہیں گرائے تو اس کا جواب ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل صاحب نے بی بی سی کے اس تجزیے میں دیا ہے اور یہی قرینِ قیاس لگتا ہے۔

انڈین طیارے پاک فضائیہ کے طیاروں سے کیسے بچ گئے؟

ایئر مارشل مسعود اختر کے مطابق حالیہ واقعے میں دونوں طرف سے رولز آف انگیجمنٹ یہ تھے کہ اگر مارنا پڑ جائے تو مار دو لیکن کوشش یہ ہوگی کہ جھڑپ سے بچنا ہے تاکہ جنگ بڑھ نہ جائے۔

پاکستان کی جانب سے کوشش تھی کہ انڈین طیاروں کو روکا جائے اور دھمکایا جائے تاکہ وہ بھاگ جائیں۔ مسعود اختر کے مطابق انڈین پائلٹوں کو بھی کہا گیا ہوگا کہ آپ نے دشمن طیارے کو تلاش کر کے لڑنا نہیں ہے اور جلدی نکلنا ہے۔ انھوں نے بھی بس یہ دکھانا ہی تھا کہ انھوں نے سرجیکل سٹرائیک کی ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
آمین۔ آپ کا گاؤں سیالکوٹ سیکٹر میں ہے؟
میں انڈیا والے کشمیر کا باشندہ ہوں۔ ابھی تک جو معلومات مجھ تک پہنچی ہیں ان کے مطابق یہ طیارہ ان طیاروں میں سے ایک ہے جو حالیہ چند دنوں سے "کشمیری فضا" میں گشت کررہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں انڈیا والے کشمیر کا باشندہ ہوں۔ ابھی تک جو معلومات مجھ تک پہنچی ہیں ان کے مطابق یہ طیارہ ان طیاروں میں سے ایک ہے جو حالیہ چند دنوں سے "کشمیری فضا" میں گشت کررہے ہیں۔
یہ لیں بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کا خواب پورا ہو گیا۔ جہاز کے ساتھ دو پائلٹس بھی گنوا دئے
 
Top