بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

سید عاطف علی

لائبریرین
اللہ خیر کرے ۔ایک مانا ہوا کلیہ یہ ہے کہ جنگ کے بعد بھی بات چیت کرنی ہی پڑتی ہے ۔
پاکستان کو اپنی خارجی سرگرمیاں سفارتی میدان بھی فعال تر کرنی چاہئیں ۔ اور یہ جنگ حقیقت میں وہاں بھی اتنی ہی قوت سے لڑنی چاہیئے۔
جنگی دفاع البتہ ہر قیمت پر پاکستان کا حق ہے ۔
اللہ کرے یہ جنگی اقدامات میں زیادہ آگے نہ جائیں ۔
والد صاحب کا ایک شعر آج یاد آرہا ہے۔
ضیا ہم سر زمین پاک کا جب نام لیتے ہیں
صنم خانے برہمن کا کلیجہ تھام لیتے ہیں
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
اللہ خیر کرے ۔ایک مانا ہوا کلیہ یہ ہے کہ جنگ کے بعد بھی بات چیت کرنی ہی پڑتی ہے ۔
پاکستان کو اپنی خارجی سرگرمیاں سفارتی میدان بھی فعال تر کرنی چاہئیں ۔ اور یہ جنگ حقیقت میں وہاں بھی اتنی ہی قوت سے لڑنی چاہیئے۔
جنگی دفاع البتہ ہر قیمت پر پاکستان کا حق ہے ۔
اللہ کرے جنگ جنگی اقدامات میں زیادہ آگے نہ جائیں ۔
والد صاحب کا ایک شعر آج یاد آرہا ہے۔
ضیا ہم سر زمین پاک کا جب نام لیتے ہیں
صنم خانے برہمن کا کلیجہ تھام لیتے ہیں

متفق!
 
محمداحمد

لائبریرین
جو سال بھر فوج کے خلاف، ہمارے نیوکلیئر پروگرام، اینٹی بھارت سٹانس کے خلاف بولتے رہتے ہیں، جن کے خیال میں دفاعی بجٹ کم کر دینا چاہیے، فوج کی تو ضرورت ہی نہیں،بھارت سے ہمیں تجارت اور دوستی رکھنی چاہیے۔ ہم سب ایک ہیں، ایک ہی طرح کے کھانے کھاتے ، ایک ہی کلچر ہے۔ وہ جنہیں نظریہ پاکستان سے چڑ ہے، دوقومی نظریے کا سن کر ہی جوآگ بگولا ہوجاتے ہیں، جو آج بھی کانگریسی مولویوں کو اپنا رہنما اور لیڈر سمجھتے ہیں۔ انہیں آج بولنے کا کوئی حق نہیں۔ انہیں کہہ دیا جائے کہ یہ زندہ پاکستانیوں کا ایشو ہے۔ ہم اپنی غلطیاں بھی خود سدھاریں گے اور بدلہ بھی دشمن سے ایسا کاری لیں گے کہ وہ برسوں اس پر خارش زدہ جانوروں کی طرح بلبلاتا رہے گا۔

متفق!
 
جاسم محمد

محفلین
کل آئے ۔۔۔ پےلوڈ گرا گئے

‏آج آئے ۔۔۔ پائیلٹ گروا گئے

‏کوئی انہیں سمجھاؤ یار کہ اپنے لیکیج پرابلم کو کسی اچھے پاکستانی مکینک سے فکس کرائیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہندوستان نے اپنی سبکی کروا کر حساب برابر کروا لیا۔ اسے نادانی کہتے ہیں اور ضرورت سے بڑھا ہوا اعتماد۔ محدود جنگ یا کھلی جنگ ہندوستان اور پاکستان کے مفاد میں نہ ہے۔ بہتر ہے کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر یہ سبھی معاملات حل کر لیے جائیں۔ بالآخر واجپائی اور نواز شریف کی طرح مودی اور عمران خان کو بھی معاملات آگے بڑھانے ہوں گے۔
 
اس معاملے میں عمران خان کے نظریات بہت معتدل ہیں ۔ مودی کا پتہ نہیں لگتا کہ اس کے ذہن اور زبان میں کیا مطابقت ہے ۔اکثر وہ اپنے عوام سے عوامی لہجے میں بات کرتا ہے ،
لیڈر وں والی زبان میں نہیں ۔
ایک رائے ۔
 
786.jpg

ائیر سپیس
 
بھارت اپنے ایک پائلٹ کی واپسی کا انتظار کر رہا ہے :)
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دو منٹ پہلے دو منٹ کی ہی پریس بریفینگ میں اپنے ایک مگ 21 اور پائلٹ کی گمشدگی کا اقرار کر لیا ہے۔ بریفینگ سے پہلے ہی کہہ دیا کہ ہم سوال نہیں لیں گے۔
 
Top