بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

جاسم محمد

محفلین
کل
D0Zk2jnW0AAK1WK.jpg

آج:
D0Zk4PEWkAAwRgN.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
اللہ کرے کہ اس تمام معاملے سے پی ایس ایل متاثر نہ ہو۔
خیر ایسی کوئی بات نہیں۔ مذاقا ہی کہا تھا۔ اصل میں خواجہ آصف نے اسمبلی میں ایک بار فرمایا تھا کہ میاں صاحب فکر نہ کریں قوم پانامہ کو بھول جائے گی۔ آج میاں صاحب جیل میں ہیں۔
مودی کو بھی کسی سر پھرے نے یہی مشورہ دیا ہوگا کہ فکر نہ کریں قوم سرجیکل اسٹرائیک کو بھول جائے گی۔ مگر یہاں تو اگلے دن ہی جواب مل گیا۔
عمران خان نے سچ ہی کہا تھا کہ میں بہت خطرناک آدمی ہوں۔ صرف ایک بار پیار سے سمجھاتا ہوں۔ اس کے بعد :)
 

جاسم محمد

محفلین
ابھی کچھ دیر کے لئے زی نیوز دیکھا تو اندازہ ہوا کہ ہندستانی میڈیا کس آسانی کے ساتھ جھوٹ بولتا ہے اور اپنے لوگوں کو کس طرح سے گمراہ کرتا ہے۔
لگتا ہے بھارتی خود بہت تنگ آئے ہوئے ہیں اپنے دو نمبری میڈیا سے
 

جاسم محمد

محفلین
براہ مہربانی نفرتوں کو بڑھاوا دینے سے گریز کیجیے۔
بھائی حکومت نے تو پہلے بھی امن کی بات کی تھی اور اب بھی یہی کہا ہے کہ آئیں مذاکرات کریں۔ مگر وہ مانتے ہی نہیں۔
پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ان کے ایک یا دو پائلٹ پاکستان کی تحویل میں ہیں۔ لیکن آج پریس کانفرنس میں بھارت نے یہ بات ماننے سے بھی انکار کر دیا۔ اور محض یہ کہہ کر بات ختم کر دی کہ ہم پاکستانی دعووں کا تعین کر رہے ہیں۔
اور اب جب کہ بھارتی پائیلٹ کی مقامی لوگوں کے ہاتھوں مار پیٹ کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ پھر بھی یہ جانتے ہوئے کہ پاک فوج نے ان کو تحفظ دیا، یہی شور ڈالا ہوا ہے کہ پاکستانی شدت پسند دہشت گرد ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اب جب بھارتی پائیلٹ کی مقامی لوگوں کے ہاتھوں مار پیٹ کی ویڈیو سامنے آئے ہی پھر بھی یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاک فوج نے ان کو تحفظ دیا، یہی شور ڈالا ہوا ہے کہ پاکستانی شدت پسند دہشت گرد ہیں۔

انہیں فیس سیونگ کا کوئی موقع نہیں مل رہا۔ اس لئے ایسا کر رہے ہیں۔
 

زیک

مسافر
بہتر یہی ہے کہ اب مکمل جنگ ہو۔ ایٹمی ہتھیار گرائے جائیں۔ تاکہ ایک بار دونوں طرف کی نفرت کی بھڑاس نکل جائے۔
 

زیک

مسافر
اور وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا جنگ ختم ہونے کے بعد اپنے اپنے کھنڈرات سے مل کر تمام لبرلز کو نکال دیں
 
Top