بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

Muhammad Qader Ali

محفلین
اگر انڈیا کی حکومت صحیح قرآن و حدیث کی روشنی میں قانون سازی کررہی ہے تو یہ عین اسلام کے مطابق ہے. ورنہ اسکا حق اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کو بھی نہیں ہے
انڈیا میں رہنے والوں کو عدالت کا حکم ماننا ہوگا، مسلمان ایسا کام کیوں کرتے ہیں اس کی پوری رپورٹ میں نے انڈیا کے چینل بھی دیکھ چکا ہوں۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
طلاق کا عنوان آسان بھی ہے اور پیچیدہ بھی، قرآن الکریم میں پوری سورۃ ہے
اس کے علاوہ بھی ہیں، طلاق سے سب سے زیادہ خوشی ابلس کو ہوتی ہے
جو انسان کا دشمن فانی دنیا کے فنا ہونے تک رہے گا۔
انسان کو انسان کے دشمن بناہوا ہے؟
 
محمدظہیر

محفلین
پہلے میں سمجھتا تھا کہ شیعوں اور سنیوں کی طلاق الگ الگ طرح کی ہوتی ہے. پھر ایک دن غامدی کے پروگرام میں دیکھا کہ دونوں کی طلاق کے طریقے میں کوئی فرق نہیں ہے. مجھے بہت خوشی ہوئی چلو اس معاملے میں تو ایک ہوئے. کچھ عرصے پہلے ایک سنی بھائی شیعوں کی شادی میں گئے اور نکاح کی تقریب دیکھی اور بے انتہا متاثر ہوئے. ان کے مطابق اس میں بھی کوئی فرق نہیں ہے. درمیان کے معاملات تو ہیں ہی ایک جیسے، ہر گھر کا ایک جیسا حال ہے یا بے حال ہے
حنفی مقلدین اور غیر مقلدین اہل حدیث میں ایک مجلس کی تین طلاق میں اختلاف پایا جاتا ہے. اہل حدیث ایک مجلس کی تین طلاق کو ایک ہی طلاق کہتے ہیں.
اس سلسلے میں بعض احناف اہل حدیث کو طنزیہ کہتے ہیں اہل حدیث اور شیعہ بھائی بھائی ہیں :)
 
المیہ یہ ہے کہ تین سے کم طلاق کو ہمارے ہاں عام طور پر طلاق ہی نہیں سمجھا جا رہا، گزشتہ دنوں ایک بھائی کو لگ بھگ آدھ گھنٹہ سمجھایا کہ ایک طلاق بھی ہوجاتی ہے اور جو مقصد آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں (علیحدگی) وہ بخوبی حاصل ہوجاتا ہے۔ لیکن ان کی حیرت تھی کہ ہر لمحہ بڑھتی ہی جاتی تھی کہ "ایک طلاق دینے کا فائدہ کیا ہے؟" اس میں تو رجوع ہوجاتا ہے، پھر طلاق کا کیا فائدہ؟
 
ہادیہ

غالباََ طلاق بائن کی صورت میں رجوع ہوجاتا ہے۔اور رجوع بھی انسان کو سمجھانے کے لیے ہی ہے۔ کیونکہ اکثر طلاق غصہ کی حالت میں ہی دی جاتی ہے خوشی سے تو کوئی نہیں دیتا۔ تو رجوع کا مقصد بھی یہی ہے وقتی طور پر جذباتی یا غصہ کی حالت میں دی ہے تو رجوع کرسکتے ہیں اور اس کے لیے بھی کچھ مقررہ مدت ہوتی ہے جس کے دوران ہی رجوع ہوسکتا ہے۔ باقی واللہ اعلم۔۔۔
 
زیک

مسافر

رجوع ہو سکتا ہے لیکن لازم نہیں ہے
 
المیہ یہ ہے کہ تین سے کم طلاق کو ہمارے ہاں عام طور پر طلاق ہی نہیں سمجھا جا رہا، گزشتہ دنوں ایک بھائی کو لگ بھگ آدھ گھنٹہ سمجھایا کہ ایک طلاق بھی ہوجاتی ہے اور جو مقصد آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں (علیحدگی) وہ بخوبی حاصل ہوجاتا ہے۔ لیکن ان کی حیرت تھی کہ ہر لمحہ بڑھتی ہی جاتی تھی کہ "ایک طلاق دینے کا فائدہ کیا ہے؟" اس میں تو رجوع ہوجاتا ہے، پھر طلاق کا کیا فائدہ؟
شاید اس کی سب سے اہم وجہ دینی تعلیمات کی کمی ہے ۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
ہمیشہ سے یہ ہوتا رہا ہے کہ جب طلاق دے دی تو اس کے بعد مرد حضرات کا پیار بڑھ جاتا ہے پھر شیخ العلوم مفتیوں کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں
تاکہ اس بازار سے اپنی من پسند کی بات منوالی جائے۔
پوچھا جاتا ہے کہ طلاق کیوں دی تو کہتے ہیں غصے میں دے دیا تھا، بھئی پیار میں کبھی ہنستے ہنستے کسی نے اپنی زوجہ کو طلاق دی ہے
تاریخ میں میں یہ بات کہیں بھی نہیں ملتی۔ اب یہ مولوی کے پاس جائے وہ مولوی کے پاس جائے پھر سارے مسلک کو جنجھوڑے، اپنی پسند
کی بات لے کر ہی رہتے ہیں۔
 
Top