بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
مہوش، چلیں ان صاحب سے رابطہ تو قائم ہوا۔ یہ فون نمبر کہاں کے ہیں؟ اگر امریکہ کے ہیں تو کیا ان سے پہلے صرف 001 لگانا کافی ہوگا؟

نمبر تو ڈیلاس ٹیکساس کے معلوم ہوتے ہیں۔ اس نمبر سے پہلے آپ کو امریکہ کا کوڈ 1 لگانا پڑے گا اور جو بھی آپ کا international access code ہو۔

مہوش سے درخواست ہے کہ ای میل میں دئیے گئے نمبر ان کے مالک کی اجازت کے بغیر کہیں پوسٹ نہ کریں۔ شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نے فونٹ میکنگ کے ایک ماہر شخص کو میل کیا تھا اور لگیچرز بیسڈ نستعلیق فونٹ کے متعلق پوچھا تھا۔ ذیل میں میرا سوال اور اُس سوال کا جواب درج ہے۔

چونکہ دلچسپ ہے، اس لیے آپ سب سے شیئر کر رہی ہوں۔

خصوصی طور پر انہوں نے دو مزید اردو نسخ فونٹز کا لنک دیا ہے جو کہ واقعی بہت ایڈوانس ہیں، دوسرا یہ کہ اُن میں مکمل عربی/ فارسی / سندھی / انگریزی / سپورٹ بھی ہے، اور تیسرا یہ کہ انتہائی چھوٹے سائز میں بھی بہترین کام کر رہے ہیں۔ (کرلپ کے کیبورڈ کے تمام الفاظ اس میں موجود ہیں جیسا کہ سن ہجری، شعر کا سائن، مصرع کا سائن، صفحہ نمبر وغیرہ وغیرہ۔

(اس میں ایک فونٹ کا نام "لطیف" ہے جو کہ "شاہ عبدل لطیف بھٹائی (سندھی عارف بزرگ)" کے نام پر رکھا گیا ہے)

لہذا گذارش ہے کہ اِن دو اردو فونٹز کو چیک کریں اور اپنے آراء سے مستفید فرمائیں۔ شکریہ۔


[align=left:b65c8169f4]
Hi Mehwish,

On 6-Oct-05, at 10:46 AM, mehwish ali wrote:

> # Does it effect the speed of Font if we are using a lot of Ligatures??? (Well, roughly their number will go to 4-5 thousand)
> # This will itself increase the size of font to minimum of 10 MB� (Does it will negatively effect the speed?)
> Basic Idea is to have a Naskh style font with a lot of Nastaleeq type ligatures. Therefore, any word, which is not included in ligatures, it will be shown in Naskh.
> �
> �
> Any suggestions???
> �
> Regards.

I don't have any particular suggestion. I'm not�knowledgeable�enough on this very sophisticated matter. Using Nasta'liq is�inherently�complicated. But my first focus would be the text engine of browsers. If MS Office can handle it, there is no reason browsers couldn't unless there is some 'cutting corners' of programing in text engine of browsers. We, and specially you Pakistani and prime users of Nasta'liq should keep bugging developers of browsers to overcome these short comings.

But regarding the concept of font design for Nasta'liq, you should bear in mind that any 'extra' activity that is put to text engine will somewhat slow down the process.
Roman script is the fastest because it doesn't require any extra activity beyond what is given by text encoding.
Ligatures are less�cumbersome�because the text engine can do the job in one sweep. Once it recognized a sequences of text codes for which the font has assigned a ligature, it will do the substitution and there is no going back.
But in contextual substitution which Nafees is based on, text engine should do multiple sweep of text codes because when you type two letters, there may be a particular contextual substitution for that two letters but when you type the third letter, that particular sequence may become invalid and another sequence of letters and contextual substitution may become an issue.
So text engine is constantly doing, and undoing what it has done, as you type. This is a lot of CPU activity.

So I think that the large number of glyphs is not as important as how and how often they impose extra work on CPU. In that regard ligature substitution may be a faster solution. You may have a Roman font with 10.000 glyphs but non of them used in the process (except the essentials). This will not slow down the processing. It only slow down the start-up of the application. Once it has recognized the font, it will be as fast as any other Roman font.

The problem with ligature substitution is that no matter how large you may make your font, your Nasta'liq is still limited to the extend of the imagination of the font maker. This may be already very extensive and satisfactory but to give you an idea about what I'm talking about, let's assume there is a ligature for the sequence of alef-lam-feh-hah-meem.
First of all, you have to type correctly at all time to get that Nasta'liq shape, in contextual substitution on the other hand, if you type wrong, you still get Nasta'liq but a wrong word. In ligature solution you get Naskh.
Now assume that the font maker had thought about that particular sequence of characters but you want to type the same sequence but using ghaf instead of feh. If the font maker didn't think that this was a valid Urdu word, he didn't make a ligature glyph for that particular sequence and you get Naskh and if this is a valid Urdu word or a valid word to you, then you are out of luck.
In contextual substitution, since the glyphs with similar shape are grouped together, and the substitution is written for the group and not for one particular glyph, no matter how differently you type a similar sequence of characters (hah with hamza above instead of hah, alef madda instead of alef, feh with three dots above instead of feh etc...) you still get Nasta'liq.
So ligature solution may be a solution in a limited way for Urdu and not a solution for other languages at all. But in practical terms, it worth trying I think.

I never touched a Nasta'liq because I know how complicated it is. I don't want to discourage you but I think this ligature solution will be as complicated to achieve as it is for contextual substitution. If enough work is not put into it, you will get a lot of Naskh portions in your text mixed with Nasta'liq. This will be very ugly. I'd use a plain Naskh font instead anytime!

Cheers,
Behnam

BTW, have you tried Shahrzad and Lateef of SIL International? They are Naskh based fonts with no ligature at all! Even lam-alef is written by contextually modifying lam and alef individually so you can put any vowel you want between them (this is one of those things that you can't do with ligature solution). They are also very complete for all languages. The font face is not very suitable for Persian but technically they are very advanced. Check them out here:

http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=ArabicFonts

[/align:b65c8169f4]
 

مہوش علی

لائبریرین
اب تک اس تھریڈ میں مختلف ارکان کی طرف سے آنے والے پیغامات کی روشنی میں یہ نتائج ملے ہیں۔

1۔ کچھ ارکان اس بات کی حمایت میں ہیں کہ ایسا مکمل نستعلیق فونٹ بنایا جائے جس میں کمپرومسز کر کے ویب کے لیے ایسا نستعلیق فونٹ تیار کیا جائے کہ جس کی رفتار تیز ہو۔ (یعنی کچھ رولز کو نظر انداز کر دیا جائے جیسا کہ نقطوں کا مسئلہ وغیرہ)

2۔ فی الحال ہمارے پاس ایسا ایک فونٹ "جوہر نستعلیق" کی صورت میں موجود ہے، لیکن اعجاز صاحب کے تجربہ کے مطابق انہیں اس کا ایک صفحہ کھولتے ہوئے دس منٹ لگ جاتے ہیں۔

3۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جتنا بھی کمپرومس کیا جائے، لیکن جب تک مختلف براؤزرز کی رینڈرنگ کی سپیڈ تیز نہیں ہو گی، ایسا کوئی بھی ویب نستعلیق فونٹ ویب پر کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

4۔ اس کے مقابلے میں یہ بات تحقیق کی روشنی میں صاف ہو چکی ہے کہ اگر کسی بھی نستعلیق سے ملتے جلتے نسخ فونٹ کو بنیاد بنا کر اُس میں نستعلیق کے لگیچرز جمع کر دیے جائیں، تو نہ صرف وہ قابلِ استعمال ہو گا، بلکہ اُس کی رفتار بھی اتنی ہی تیز ہو گی جتنی کہ عام نسخ فونٹ کی۔

5۔ نفیس نستعلیق فونٹ میں بھی کچھ لگیچرز موجود ہیں۔ میں نے اُن ایم ایس ورڈ میں ایک پیج پر صرف یہ لگیچرز لکھے اور کاپی کر کے بار بار پیسٹ کرتی چلی گئی ۔۔۔۔ اور اس طرح 300 صفحات کے قریب صفحات بھر دیے۔
عام طور پر 300 صفحات کی کسی فائل کو اگر میں نستعلیق فونٹ میں تبدیل کرتی ہوں تو میرا کمپیوٹر یقینی طور پر ہینگ ہو جاتا ہے۔ مگر چونکہ تمام الفاظ میں لگیچرز تھے اور براؤزر کو رینڈرنگ نہیں کرنی پڑ رہی تھی، اس لیے نہ صرف یہ کہ میرا کمپیوٹر ہینگ نہیں ہوا، بلکہ کمپیوٹر ایسے ہی behave کرتا رہا جیسا کہ عام طور پر نسخ فونٹ میں 300 صفحات کی کسی فائل کھولنے کے وقت کرتا ہے۔


6۔ میں نے نوری نستعلیق کے تمام 89 فونٹز میں موجود اردو لگیچرز کو جمع کیا تو اُن کی تعداد 19580 کے قریب بنتی ہے (یعنی تقریباً بیس ہزار)۔ میرے خیال میں رحمن فونٹ اس سلسلے میں زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔


میرے خیال میں ویب نستعلیق فونٹ بنانے کے متعلق کافی ساری باتیں واضح ہو چکی ہیں۔ اب جو ارکان اس سلسلے میں کام کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنا راستہ متعین کرنے میں آسانی رہے گی۔

اس سب بحث کے بعد، میں ذاتی طور پر زکریا صاحب کی رائے سے متفق ہوں کہ پاکستانیوں کو فی الحال نستعلیق کو بھول کر نسخ کی عادت ڈالنی چاہیے اور اصل منزل یہ رکھنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اردو مواد کو ڈیجیٹائز کریں۔ مستقبل میں ہمیں بہتر اردو نستعلیق فونٹ ملے تو اس سب اردو مواد کو نستعلیق میں تبدیل کرنے میں کوئی دقت نہیں ہو گی۔
(زمانہِ حال میں بھی ہمارے پاس نفیس نستعلیق فونٹ موجود ہے، جس کی مدد سے خوبصورت پی ڈی ایف فائلز بنائی جا سکتی ہیں جو کہ ونڈوز 98 میں بھی آسانی کے ساتھ کھل جاتی ہیں)۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، اللہ آپ کو جزا دے، ماشاءاللہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ یہ دونوں فونٹ تصویر میں تو واقعی بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ میں جلد ہی چیک کروں گا۔ میں دراصل اردو ویب پیڈ پر کچھ کام کر رہا ہوں، وقت کی کمی کے باعث مکمل نہیں کر پا رہا۔ آپ کو بتاتا چلوں کہ اردو ویب پیڈ کی اس اپ گریڈ کا نام اردو اوپن پیڈ ہوگا۔ اس میں ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹس کی سپورٹ فراہم کی جاسکے گی۔ میری کوشش ہوگی کہ پشتو اور سندھی کی بورڈز کی سپورٹ ساتھ ہی ریلیز کرسکوں۔ :p

آپ نے ان فونٹ کےماہر کی لگیچر والے فونٹ کے بارے میں رائے سن ہی لی ہے۔ میں بھی یہی کہوں گا کہ لگیچرز کا خیال دل سے نکال دیں۔ دعا کریں کہ قیوم صاحب اپنے افغان دری فونٹ میں اردو شامل کرسکیں۔ آپ نے یہ فونٹ مجھے بھیجا نہیں۔۔۔ :(
 

مہوش علی

لائبریرین
میں آپ کو یہ فونٹ اس لیے نہیں بھیج سکی کیونکہ قیوم صاحب نے یہ فونٹ مجھے بھی مہیا نہیں کیا ہے۔

بہتر ہو گا کہ آپ اُن سے ڈائیریکٹ رابطہ کر کے دیکھیں اور انہیں یہاں آنے کا دعوت نامہ بھی دے دیں اور دعا کریں کہ انہیں اردو بھی آتی ہو (بہت سے افغان لوگوں کو اردو آتی ہے، خصوصاً وہ جو کہ بڑے شہروں میں رہتے ہیں۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، میں نے آپ کی آخری پوسٹ بعد میں دیکھی۔ مجھے زکریا کی رائے سے جزوی اتفاق ہے۔ میرے خیال میں نستعلیق پر ریسرچ جاری رکھنا وقت کا زیاں نہیں ہے۔ یہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ شاید مستقبل قریب میں آپریٹنگ سسٹمز، گرافک ایلگورتھمز، پراسیسرز وغیرہ اس قابل ہو جائیں گے کہ نستعلیق صحیح طرح رینڈر ہو سکے۔ اس وقت تک ہم نسخ فونٹس سے ہی کام چلا لیں گے۔
 

دوست

محفلین
بلکل جی فی الحال ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری رکھی جائے لیکن اچھے نسخ فونٹ جو تستعلیق کے زیادہ قریب ہو تک پہنچنے کی بھی کوشش جاری رکھی جائے۔
 

جیسبادی

محفلین
یا بھر گرافکس کارڈ بنانے والوں کو کہا جائے کہ نستعلیق رینڈرینگ ٹیکنالوجی اپنے گرافکس انجن میں فراہم کرو۔ :!:
 

الف عین

لائبریرین
مہوش تو ایک کے بعد ایک فارسی کے خوبصورت سے خوبصورت فانٹس پیش کئے جا رہی ہیں۔ بس یہ دیکھنا ہے کہ ؎ رفتار تو شرمندہ کند کبک نفیس تستعلیق/نوری نستعلیق را۔ ان کے حق میں بھی دعائیں نکلتی ہیں۔ بس سوال یہ ہی کہ وہ یا ہم سب ان کو کم از کم ورڈ پروسیسنگ میں استعمال کر کے دیکھیں کہ کیا یہ نفیس نستعلیق سے زیادہ تیز رفتار ہیں؟ پھر ایک سوال یہ بھی ہے اگر لگیچرس اور گلائفس کی تعداد پر فانٹ کی رفتار منحصر ہو تو پھر نوری نستعلیق اپنے ۸۸ فانٹس کے ہزاروں گلائفس کے باوجود کیوں جلدی رینڈر ہوتا ہے نفیس نستعلیق کی بہ نسبت؟ لاجک تو بہر حال پھر بھی یہی کہتی ہے کہ ورٹیکل کرننگ جتنی کم ہو گی، گلائف بھی کم ہوںگے اور رنڈرنگ بھی تیز۔
جیس، مگر ہارڈ وٰیر پر منحصر کوئی ترکیب قابل عمل نہیں، یہ کیا مصیبت ہو گی کہ اردو میں کام کرنا ہو تو آٗپ کو مخصوص گرافک کارڈ لگانا پڑے۔ یہ تو وہی سی ڈیک کے جسٹ کارد (gist) والی بات ہوئی جو کی بورڈ کو آسکی سے پارسکی (پرسیو ؑربک اسٹینڈرڈ۔۔۔۔) میں تبدیل کر دیتا تھا۔)
اور نہ ہی میں ڑائنامک فانٹ کا عمل احسن سمجھتا ہوں۔ شعیب جب نوری نستعلیق کو ویب میں استعمال کرنے کا تجربہ کر چکے ہیں تو ہم بھی بشمول جوہر فانٹ کے ان فارسی فانٹس کو بھی استعمال کر کے دیکھیں کہ کون سے بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ ایک نیا فانٹ بنانے سے زیادہ یہی بہتر لگتا ہے کہ موجودہ فانٹس کی ہی مرمت کی جائے۔
یہ بھی خیا ل آیا ہےکہ ناشر اردو سافٹ وئر میں (اور صفحہ ساز میں بھی) عابد فانٹ جو ہے، وہ ایک یو ایف فائل کی شکل میں ہے۔ کیا یہ فانٹ کسی سافٹ وئر میں کھولا جا سکتا ہے اور اسے ٹرو ٹائپ یا اوپن فانٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ نمونہ یہاں پیسٹ کر رہا ہوں۔ یہ دل چسپ بات بھی لکھ دوں کہ میں نے لفظ ’مستقبل‘ کو مثالی یا ٹیسٹ لفظ بنا رکھا ہے
کہ دیکھا جائے کہ استعمال شدہ فانٹ کتنی ورٹیکل کرننگ پر مشتمل ہے۔ چناں چہ اس نمونے میں بھی یہی میرا پسندیدہ لفظ ہے۔
 

دوست

محفلین
بات تو آپ کی ٹھیک لگتی ہے کہ فونٹ کی مرمت کر لی جائے اس کے بعد اس کو کم از کم چلا کر تو دیکھا جائے جوہر نستعلیق کے تجربے کی وجہ سے سب خوفزدہ ہو رہے ہیں مگر اس کے لیے ذرا ہمت کرنی ہوگی۔ اور کچھ نہیں تو اپنے نبیل بھائی اسکو اردو اوپن پیڈ میں بھی استعمال نہ کریں گے۔ فونٹ بے کار نہیں جائے گا لیکن کوئی بنائے تو۔ بحث تو چلتی رہے گی کچھ کام بھی ہو جائے۔ بس بارش کا پہلا قطرہ بننے کی ضرورت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لطیف اور غدیر فانٹ تو میں نے ڈاؤن لوڈ کر لئے ہیں مگر اردو سیک۔کام کا جوہر فانٹ نہیں مل سکا ہے اب تک۔ کیا مہوش آپ کے پاس ہے تو اسے بھی دے دیں یہاں۔
 

الف عین

لائبریرین
ھر اس تانے بانے کی تجدید کر رہا ہوں۔ دو باتیں مہوش اور دوسروں سے:
ایک۔ یہ جوہر فانٹ کی ای او ٹی فائل ہے، اس کو کس طرح انسٹال کیا جائے۔
دوم۔ یہ دری فانٹ کا ڈاؤن لوڈ لنک انٹر نیٹ پر بھی نہیں مل سکا۔
 

mukhtar76

محفلین
ایک اور کافی بہتر فونٹ

فونٹس کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر ایک اور اچھا سٹائل آپ لوگوں سے شئر کرنا چاہوں گا۔ اگر آپ لوگ اردو بلاگنگ کی ویب سائٹ دیکھیں تو وہاں نسخ کی ایک انتہائی بہترین شکل موجود ہے جو نہ صرف یہ کے بہت چھوٹے سائز یعنی دس اور بارہ سائز میں بھی بہت بہتر ہے۔ دوسری چیز یہ کہ فونٹس کی بہتری کا تعلق اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ آپ کے آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر میں کلیر ٹائپ اور انٹی ایلیاسنگ کی سپورٹ ہے یا نہیں۔ اردو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر موجود فونٹ کم از کم ایشیا ٹائپ سے بہت بہتر ہے۔ اگر ان لوگوں کو بھی یہاں پر مدعو کیا جائے تاکہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے کچھ اچھا کیا جا سکے تو کیا بات ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
مختار، پہلے تو خوش آمدید۔ آپ نے ہمارے من پسند موضوع پر گفتگو میں شامل ہو کر یہاں اچھا آغاز کیا ہے۔ مجھے عرض کرنا تھی کہ اردو بلاگنگ والے پہلے ہی یہاں موجود ہیں اور محمد عمران صاحب بھی شریک گفتگو رہ چکے ہیں۔ میں اس موضوع پر مزید گفتگو کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ ایک الگ تھریڈ میں شروع کروں گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
جوہر نستعلیق فونٹ ایک کمرشل فونٹ ہے اور انہوں نے اسے غیر قانونی طور پر حاصل کرنے سے روکنے کے لیے یہ ٹیکنیک رکھی ہے کہ صرف اس کی ای او ٹی فائل دی ہے۔
اب اگر کسی کو جوہر فونٹ میں کام کرنا ہے تو اُسے ہر صورت میں پہلے پاک ڈاٹا ڈاٹ کام کا مکمل سوفٹ ویئر خریدنا پڑے گا۔

اسی طرح دری فونٹ بھی ایک کمرشل فونٹ لگ رہا ہے جس کا ابھی تک نیٹ پر فری نہیں دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں میں نے قیوم صاحب سے درخواست بھی کی تھی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

والسلام۔
 

الف عین

لائبریرین
آج اشہر فرحان کا ای میل پتہ مل گیا ہے تو ان کو مدعو کیا ہے اس فورم کے لئے۔ یہ صفحہ ساز کے بنانے والے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ مشہور افسانہ نگار جیلانی بانو کے فرزند ہیں۔
ان کو لکھا ہے

عزیزم اشہر فرحان صاحب
ایک عرصے پہلے میں نے آپ سے صفحہ ساز حاصل کیا تھا جب برادرم مصحف اقبال توصیفی سے آپ کا پتہ ملا تھا۔ آمدم بر سر مطلب۔ ہم لوگ اردو ویب پر نستعلیق فانٹ کی کوشش کر رہے ہیں۔ فورم کی یہ تھریڈ ملاحظہ کریں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=357
سوال یہ ہے کہ جب ان پیج والوں نے نوری نستعلیق کے تقریبا! 90 فانٹس بنائے ہیں تو آپنے محض ایک فانٹ عابد سے کس طرح سارے نستعلیق کے قواعد پر عمل کیا ہے۔ آپ بھی اس فورم مین شامل ہو کر اپنا 'یوگ دان' دیں تو نوازش
ہوگی۔
مخلص
اعجاز عبید
 

منہاجین

محفلین
پاک نستعلیق فونٹ نئی تاریخ؟

اس اہم دھاگے کے رک جانے میں کیا حکمت ہے؟ پاک نستعلیق فونٹ کی آمد بارے کسی کے پاس کوئی خبر ہو تو بتاؤ۔ فروری میں آمد بارے پڑھا تھا اور اب اپریل بھی ختم ہونے کو ہے۔

ہے کوئی توقع اس کی یا ہم یونہی شدت سے منتظر ہیں؟ حجازی صاحب بھی عرصہء دراز سے غائب ہیں شاید۔
 

دوست

محفلین
پاک نستعلیق واقعی کہیں راستے میں‌رہ گیا ہے۔
پہلے حجازی صاحب کو کون لے کر آیا تھا؟؟
 

الف عین

لائبریرین
چلئے میں نے فانٹس پر تحقیق مکمل کرنے کے بعد ہر فانٹ کو ٹیمپلیٹ بنا کر اور ان میں مزید سدھار لانے )مثلاً صلی اللہ علیہ وسلم ور رضی الل۔۔۔۔ کےنشانات کی نشست ٹھیک کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ چنانچہ اب میں چار فانٹس یہاں پیش کر رہا ہوں۔ شاکر کے علاوہ بھی میں امید رکھتا ہوں کہ مزید ارکان بھی ’قربانی کے بکرے‘ بن کراپنا فیڈ بیک دیں
گے اور ثوابِ دارین نہیں تو ثوابِ جہانِ اردو حاصل کریں گے۔
یہ فانٹس ہیں:
میرے حساب سے اب نمبر ایک: نقش ۔۔۔ غدیر پر منحصر
اردو نسق: پاک ٹائپ تحریر پر منحصر ۔ اس میں سدھار کر لیا ہے اور اب یہ نمبر 2 ہے
نگارش: اردو لنک پر منحصر
اردو نگار: نفیس ویب نسخ پر منحصر
نئے فانٹ میں احباب غور کریں کہ الفاظ "آئ" کی شکل اب کتنی نستعلیق کر ی گئی ہے۔
شہرزاد پر بھی ایک 'طلسم' نامی فانٹ بنایا تھا لیکن یہ مکمل اوپن لے آؤٹ ہے۔ اس میں ’گ‘ بھی کاف میں مرکز کے اضافے کا اور اس گلف کو تبدیل کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ یعنی خوبسورت نہیں آئ تو میں نے یہ پروجیکٹ چھوڑ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔ تدوین کر کے فائل حذف کر دی ہے۔ فائلیں ڈاؤن لوڈ سیکشن میں مہیا ہیں
 

باذوق

محفلین
نتیجہ ۔۔۔۔

اعجاز اختر نے کہا:
چلئے میں نے فانٹس پر تحقیق مکمل کرنے کے بعد ہر فانٹ کو ٹیمپلیٹ بنا کر اور ان میں مزید سدھار لانے )مثلاً صلی اللہ علیہ وسلم ور رضی الل۔۔۔۔ کےنشانات کی نشست ٹھیک کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ چنانچہ اب میں چار فانٹس یہاں پیش کر رہا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اعجاز صاحب کے چار منتخب کردہ فونٹس اور دیگر کا نتیجہ یہاں دیکھیں :
http://www.baazauq.com/test/fonts.htm

font-size = 16
Bold type

اردو نسخ ایشیا ٹائپ اور “نقش“ فونٹ ۔۔۔ یہ دونوں bold-face کو سپورٹ‌نہیں‌کرتے ہیں۔

میری ترجیح مذکورہ بالا چھ فونٹس میں پھر بھی “ اردو نسخ ایشیا ٹائپ “ کو ہی حاصل ہے !!
 
Top