تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو بہت مسئلہ کی بات ہے پہلے جاپانی پھل کھاؤ پھر پانی گرم کرو پھر کلی کرو اور مجھے کلی اور غرارے کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور جاپانی پھل بھی اتنا خاص پسند نہیں اس کے لیے اتنی محنت کی جائے
اف
تو پہلے بتا دیتے نا
فضول میں نہار منہ ہمیں اتنا دماغ خرچ کرنے پہ مجبور کیا۔
 
آپ نے بھی تو پہلے نہیں پوچھا تھا ابھی پوچھا تو ابھی بتادیا اور میرا خود کا دماغ اتنا پلپلا ہورہا ہے آپ کی باتوں کا جواب سوچنے میں اور اسے دینے میں آپ بہت زیادہ باتیں پوچھتی ہیں مجھے بہت سوچنا پڑتا ہے کہ آپ کی باتوں کا ٹھیک جواب دوں کیوں کہ آپ میری نانی اماں کی عمر کی ہیں نا وہ شاید آپ سے تھوڑی اور بڑی ہوں گی لیکن باتیں ان کی بالکل آپ کے جیسی ہیں وہ بھی اسی طرح بولتی ہیں۔ اس لیے میں بھی آپ کو نانی گل آپا کہہ سکتا ہوں؟
 
خیر یہ تو آپ نے درست کہا کہ ہم نانی یاد کرا دیتے ہیں۔
لیکن آپ ہمیں کیوں نانی کہہں گے وہ تو ہمارے نواسے نواسیاں کہیں گے خیر سے ۔ لیکن اس میں تو بہت سال پڑے ہیں انھی کیونکہ نانی کہلوانے کے لئے پہلے بیٹی پھر اس کی شادی پھر اس کے بچے۔۔۔تب جا کر کوئی نانی کہنے والا آئے گا نا۔
لیکن یہ تو بہت آگے کی باتیں ہیں فی الحال تو ہم مزے کی زندگی جی رہے ہیں الحمد للہ
اپنی نیند سوتے پیں خیر سے۔
لیکن آپ کا دماغ کیوں پلپلا ہو گیا ابھی سے؟ ہم نے تو کچھ کہا ہی نہیں کہ زیادہ بولنے کی عادت جو نہیں
 
آخری تدوین:
خیر یہ تو آپ نے درست کہا کہ ہم نانی یاد کرا دیتے ہیں۔
لیکن آپ ہمیں کیوں نانی کہہں گے وہ تو ہمارے نواسے نواسیاں کہیں گے خیر سے ۔ لیکن اس میں تو بہت سال پڑے ہیں انھی کیونکہ نانی کہلوانے کے لئے پہلے بیٹی پھر اس کی شادی پھر اس کے بچے۔۔۔تب جا کر کوئی نانی کہنے والا آئے گا نا۔
لیکن یہ تو بہت آگے کی باتیں ہیں فی الحال تو ہم مزے کی زندگی جی رہے ہیں الحمد للہ
اپنی نیند سوتے پیں خیر سے۔
لیکن آپ کا دماغ کیوں پلپلا ہو گیا ابھی سے؟ ہم نے تو کچھ کہا ہی نییں کہ زیادہ بولنے کی عادت جو نہیں
آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ اب کریں گی تو اتنی عمر میں تو میں نے کسی کو شادی کرتے نہیں دیکھا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا تو آپ ہیں سر عاطف آپ نے تو انہیں بالکل نہیں ڈانٹا یہ لوگ یونہی ڈرارہے ہیں سب کو آپ سے جیسے آپ بہت غصے والے استاد ہیں
اور آپ تو جیسے ڈر گئے تبھی تو پرمزاح پر مشزاح لکھ دیا
ابھی لیتے ہیں خبر آپ کی آ کر
 
ویسے بھی ہم نے ابھی تک پروفائل فوٹو نہیں لگایا ہے کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ کس طرح کا فوٹو لگانا یہاں مناسب رہے گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ اب کریں گی تو اتنی عمر میں تو میں نے کسی کو شادی کرتے نہیں دیکھا
اب دیکھ لیجئیے گا نا ۔
کیوں نہیں کی۔۔۔ یعنی کہ بتا دیں کیوں نہیں کی۔ ہمیں اپنے راجہ رانی اور باقی 23 بچوں سے فرصت جو نہیں ملی اور ان کے ساتھ ہمیں قبول کرنا کسی اور کے لئے امتحان ہوتا۔
 
Top