تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

استاد تو استاد ہی ہوتے ہیں۔۔۔ جو بھی سکھاتے ہیں استاد کہلاتے ہیں۔
ایسے تو بچہ بچہ استاد بن جائے گا مجھے چھوٹے بھتیجے وڈیو گیمز سکھاتے ہیں یعنی وہ بھی میرے استاد ہوگئے لیکن میں ان کا ادب کیسے کروں یہ تو بہت مشکل کام ہے عجیب سا بھی لگے گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا مطلب ہے آپ کا کیا آپ مرغی ہیں؟
کہیں ہمارا اکاؤنٹ نہ بند کروا دیجئیے گا۔ یہاں مرغیاں محفل میں شمولیت اختیار نہیں کر سکتیں۔
:cry::cry::cry:

بچے کیا وہی ہوتے ہیں جنھیں جنم دیا جائے۔۔۔ گود بھی تو لئے جا سکتے ہیں نا۔۔۔ اور ہم نے تو مرغی کی مثال دی تھی نا کہ یہ کہا تھا کہ چوزے گود لئے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسے تو بچہ بچہ استاد بن جائے گا مجھے چھوٹے بھتیجے وڈیو گیمز سکھاتے ہیں یعنی وہ بھی میرے استاد ہوگئے لیکن میں ان کا ادب کیسے کروں یہ تو بہت مشکل کام ہے عجیب سا بھی لگے گا
آپ اس عمر میں ویڈیو گیم کھیلتے ہیں۔ ۔۔۔ سنا تو تھا کہ پچپن کے بعد بڑھاپے میں بندہ پھر سے بچہ بن جاتا ہے۔ آج یقین آ گیا۔
 
یہ لیجئیے ۔۔۔ یہ ہمیں اچھے لگے۔ ان میں سے کوئی پسند آئے تو ٹھیک ورنہ اور بہت سے ہیں مختلف رنگوں میں۔
3.jpg

4.jpg

1.jpg
نہیں پھول کے علاوہ کچھ اور بھیجیں پھول والی آئی ڈی مجھے لیڈیز لیڈیز سی لگتی ہے ایک بار میں نے اپنی فیس بک پر پھول والی آئی ڈی لگالی تھی تو لوگ سمجھے یہ کوئی لیڈیز ہیں تو اتنی گندی گندی باتیں کرنے لگے مجھے اچھا نہیں لگا حالانکہ نام تو یہی لکھا تھا لیکن کوئی یقین نہیں کررہا تھا بعد میں پتا چلا کہ فیس بک پر لوگ لڑکی اور لڑکی آدمی بن جاتے ہیں پتا نہیں ایسا کرنے سے کیا ملتا ہے بس شرمندگی ہی تو ہوتی ہے۔پھر میں نے وہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا اب دوبارہ پھول والی آئی ڈی نہیں لگاتا۔
 
اچھا ٹھیک ہے۔ ہم کوئی دوسری دیکھتے ہیں۔
کیا صرف گھاس کی بھیج دیں؟
 
کہیں ہمارا اکاؤنٹ نہ بند کروا دیجئیے گا۔ یہاں مرغیاں محفل میں شمولیت اختیار نہیں کر سکتیں۔
:cry::cry::cry:

بچے کیا وہی ہوتے ہیں جنھیں جنم دیا جائے۔۔۔ گود بھی تو لئے جا سکتے ہیں نا۔۔۔ اور ہم نے تو مرغی کی مثال دی تھی نا کہ یہ کہا تھا کہ چوزے گود لئے ہیں۔
ایک تو آپ باتیں عجیب سی کرتی ہیں گھما پھرا کر کچھ سمجھ میں آٹی ہیں کچھ اوپر سے گزر جاتی ہیں میری نانی اماں بھی ایسی باتیں کرتی ہیں ابو کہتے ہیں کہ سب عمر کا تقاضا ہے
 
"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

یہاں دیکھئیے گا ذرا۔۔۔ تب تک ہم چائے بنا لائیں۔ آپ پئیں گے؟
روؤف بھائی آپ بھی پئیں گے چائے؟
ابھی چائے پی ہے اور پیٹیز کھائے ہیں لیکن آپ کیسے بھیجیں گی چائے ٹی سی ایس بھی کی تو کل تک آئے گی اور ٹھنڈی بھی ہوگئی ہوگی اور پرانی اور خراب بھی
 
میرے خیال میں آپ اساتذہ صرف کسی سکول کالج یا مدرسے میں بیٹھے ہوئے استاد کو سمجھ رہے ہیں، یقیناً وہ اساتذہ بھی ہمارے بہت بڑے محسن ہیں انہوں نے ہمیں پاؤں پاؤں چلنا سکھایا لیکن ان اساتذہ کے علاوہ بھی بے شمار قابل لوگ ان اداروں سے باہر موجود ہیں جن سے ہم قدم قدم پر سیکھتے ہیں
یہاں پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا فرمان یاد آ گیا فرماتے ہیں جس نے مجھے ایک حرف بھی پڑھا دیا میں ان کا غلام ہو گیا
جی جی رؤف بھائی یہی تو ہوتے ہیں اصل میں استاد اب ان اداروں کے باہر جو استاد ہوتے ہیں وہ کیا سکھاتے ہیں میرا ان سے کوئی واسطہ نہیں پڑا۔ واسطہ ط سے لکھتے ہیں یا ت سے؟
 
Top