تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

یہی تو سب سے بڑا سیاپا ہے۔۔۔ زندگی سونے کے لئے ہے کیا؟
مجھے تو سونے میں بہت مزا آتا ہے وہ تو صبح صبح امی چیخ چیخ کر اٹھاتی ہیں تو بہت برا لگتا ہے اس وقت ان کی آواز اتنی منحوس لگتی ہے کہ بس ویسے تو ان کی آواز اتنی منحوس نہیں ہے لیکن بس صبح کے وقت زیادہ لگتی ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
روؤف بھائی 33 سال کا کون سا چھوٹا بچہ ہوتا ہے۔۔۔ اس طرح تو ہم ابھی چلّے میں ہیں پھر تو۔
جب بڑھاپے کی عمر ساٹھ سال ہے تو تینتیس سال یعنی کہ آدھے سے ذرا زیادہ بوڑھا جسے عام طور پر ہم ادھیڑ عمر کہتے ہیں :)
اس وقت مجھے عمر کا اندازہ نہیں تھا
میرا تازہ بیان دوسرے مراسلے میں پڑھیں :)
 
جب بڑھاپے کی عمر ساٹھ سال ہے تو تینتیس سال یعنی کہ آدھے سے ذرا زیادہ بوڑھا جسے عام طور پر ہم ادھیڑ عمر کہتے ہیں :)
ابھی میرے ایک کزن کی شادی چونتیس سال کی عمر میں ہوئی ہے اس کو تو لڑکی والوں نے رشتہ دے دیا تھا اور کوئی ادھیڑ عمر نہیں کہا تھا مطلب نوجوان نہیں تو جوان تو ہیں تو ابھی میری عمر ان سے ایک سال کم ہے اور میں ان سے زیادہ جوان ہوں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے تو سونے میں بہت مزا آتا ہے وہ تو صبح صبح امی چیخ چیخ کر اٹھاتی ہیں تو بہت برا لگتا ہے اس وقت ان کی آواز اتنی منحوس لگتی ہے کہ بس ویسے تو ان کی آواز اتنی منحوس نہیں ہے لیکن بس صبح کے وقت زیادہ لگتی ہے
اس مراسلے پر بے اختیار میرے کیبورڈ سے ایک لفظ پھسلنے لگا تھا جو عموماً میں اپنے چھوٹے بھائیوں کو کہہ دیا کرتا ہوں ب۔۔۔۔۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے تو ابھی تک خود ہی شادی نہیں کی ہے نا اس میں میرا کیا قصور۔ آپ نے یہاں کتنے بھائی اکٹھے کررکھے ہیں کہیں یہ بھائی لوگ والے بھائی تو نہیں ہیں اور صاحباں کون ہے مجھے نہیں معلوم اس کی کوئی اور معلومات دیں
ہاں تو اس کی وجہ بتا دی نا ہم نے۔۔۔ انب کوئی ایسا جراتمند بھی ہو ہم سے ماتھا پھوڑنے والا۔۔۔ تب ہاں کریں نا ہم بھی ۔ ورنہ کسی کی زندگی کیوں مشکل کریں۔

اور یہ بھائی وہ والے بھائی نہیں ہیں۔۔۔ اچھے والے بھائی ہیں۔ اور ہمارے اپنے والے بھائی بھی ہیں۔ سب ملا کر تو بہت ہو جاتے ہیں ماشاء اللہ۔

صاحباں کا نہیں پتہ تو ایک بار مرزا جٹ بن کر تجربہ کر لیجئیے۔۔۔ ساری عمر یاد رہے گا کہ کون تھی صاحباں۔ :D
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ابھی میرے ایک کزن کی شادی چونتیس سال کی عمر میں ہوئی ہے اس کو تو لڑکی والوں نے رشتہ دے دیا تھا اور کوئی ادھیڑ عمر نہیں کہا تھا مطلب نوجوان نہیں تو جوان تو ہیں تو ابھی میری عمر ان سے ایک سال کم ہے اور میں ان سے زیادہ جوان ہوں
کبھی کبھی یہی مغالطہ گلے کی ہڈی بن جایا کرتا ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
اس مراسلے پر بے اختیار میرے کیبورڈ سے ایک لفظ پھسلنے لگا تھا جو عموماً میں اپنے چھوٹے بھائیوں کو کہہ دیا کرتا ہوں ب۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید یہ کوئی گالی ہے اس وقت سے میں نے ب سے شروع ہونے والی بہت ساری گالیاں سوچی ہیں لیکن وہ تو بہت گندے لوگ دیتے ہیں آپ تو اچھے بھائی صاحب ہیں ناں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی میرے ایک کزن کی شادی چونتیس سال کی عمر میں ہوئی ہے اس کو تو لڑکی والوں نے رشتہ دے دیا تھا اور کوئی ادھیڑ عمر نہیں کہا تھا مطلب نوجوان نہیں تو جوان تو ہیں تو ابھی میری عمر ان سے ایک سال کم ہے اور میں ان سے زیادہ جوان ہوں
ویسے ایک مشورہ بھی ہے اگر عمل کر لیں تو۔۔۔۔

آپ گنگناتے رہا کیجئیے

ابھی تو میں جوان ہوں
 
ہاں تو اس کی وجہ بتا دی نا ہم نے۔۔۔ انب کوئی ایسا جراتمند بھی ہو ہم سے ماتھا پھوڑنے والا۔۔۔ تب ہاں کریں نا ہم بھی ۔ ورنہ کسی کی زندگی کیوں مشکل کریں۔

اور یہ بھائی وہ والے بھائی نہیں ہیں۔۔۔ اچھے والے بھائی ہیں۔ اور ہمارے اپنے والے بھائی بھی ہیں۔ سب ملا کر تو بہت ہو جاتے ہیں ماشاء اللہ۔

صاحباں کا نہیں پتہ تو ایک بار مرزا جٹ بن کر تجربہ کر لیجئیے۔۔۔ ساری عمر یاد رہے گا کہ کون تھی صاحباں۔ :D
دل چھوٹا نہ کریں اللہ پاک کوئی سبب بنادے گا۔ سچ میں اگر میری عمر آج ستر سال ہوتی تو آپ کو خود ہی آفر کردیتا آپ کو ادھر ادھر رشتہ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن آپ میری نانی اماں کی عمر کی ہیں اور نانیوں سے کوئی شادی نہیں کرتا
 
ٹھیک ہے۔

ہم اپنی لسٹ تیار کریں پاکستان سے منگوانے والی چیزوں کی؟
بس ہلکی پھلکی سی ہیں ۔
پاکستان سے کیوں منگوائیں گی کیا آپ پاکستان میں نہیں رہتیں ہیں بولتی تو اردو ہیں جیسے پاکستانی بولتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دل چھوٹا نہ کریں اللہ پاک کوئی سبب بنادے گا۔ سچ میں اگر میری عمر آج ستر سال ہوتی تو آپ کو خود ہی آفر کردیتا آپ کو ادھر ادھر رشتہ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن آپ میری نانی اماں کی عمر کی ہیں اور نانیوں سے کوئی شادی نہیں کرتا
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
مطلب کہ مہم جو نہیں ہیں آپ۔۔۔ ارے کوئی تو کام ریکارڈ توڑ کر لیجئیے۔
دے ہی دیجئیے آفر۔
روؤف بھائی چھوہارے کس بھاؤ مل رہے ہیں آج کل :openmouthed::openmouthed::openmouthed::openmouthed:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہاں تو اس کی وجہ بتا دی نا ہم نے۔۔۔ انب کوئی ایسا جراتمند بھی ہو ہم سے ماتھا پھوڑنے والا۔۔۔ تب ہاں کریں نا ہم بھی ۔ ورنہ کسی کی زندگی کیوں مشکل کریں۔
پہلے کسی وقتوں میں ہمارے علاقوں میں ایک رسم ہوا کرتی تھی جب دلہا دلہن کی رخصتی کے وقت سسرالیوں کے گھر جاتا تو اس کے سامنے گھڑے کا ڈھکنا رکھا جاتا تھا جسے ایک پاؤں کی ضرب سے توڑا جاتا کبھی شرارتاً انتہائی سخت ڈھکنا رکھ دیا جاتا تو دلہے بیچارے کو ایک سے زیادہ ضربیں لگانی پڑتیں
اور اس کے علاوہ ایک اور رسم تھی دلہا دلہن کے درمیان زمین پر ایک آئینہ رکھ دیا جاتا پھر دونوں کے سروں کے اوپر ایک کپڑا ڈال کر ان دونوں کو ایک دوسرے کا چہرہ دکھایا جاتا اور اس دوران بعض شرارتی لوگوں کا کام ہوتا کہ ان کی ایک زور دار ٹکر لگوائی جائے
 
Top