تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی۔۔۔ آپ کی باری ہوئی تھی یہ رسم؟
بتائیں تا کہ مستقبل کے دولہاؤں کو تسلی ہو کہ رسمیں تو رسمیں ہوتی ہیں۔
یاد تو نہیں اچھی طرح ۔ البتہ اتنا یاد ہے کہ تمام رسومات کو زیادہ خاطر میں نہیں لایا گیا تھا ۔ حتی کہ سہرا بھی نہ بندھوا سکا تھا کوئی ہمارے سر ۔ :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاد تو نہیں اچھی طرح ۔ البتہ اتنا یاد ہے کہ تمام رسومات کو زیادہ خاطر میں نہیں لایا گیا تھا ۔ حتی کہ سہرا بھی نہ بندھوا سکا تھا کوئی ہمارے سر ۔ :LOL:
سہرا نہ بندھ سکنے کی وہ وجہ تو ہو نہیں سکتی جو ہمارے ذہن میں آئی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

سرمہ بھی تو ڈالتی ہیں بھابیاں دلہا کی آنکھوں میں؟
سالیاں جوتا بھی چھپاتی ہیں؟
 
نہ ۔ یہ کچھ نہ ہوا ۔ البتہ اتنا ہوا کہ دو بول پڑھ کے ہنسی خوشی رہنے لگے ۔ بس سادگی کی برکتوں کو قریب سے دیکھا ۔ حتی کہ کوئی فوٹو گرافر بھی نہ تھا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہ ۔ یہ کچھ نہ ہوا ۔ البتہ اتنا ہوا کہ دو بول پڑھ کے ہنسی خوشی رہنے لگے ۔ بس سادگی کی برکتوں کو قریب سے دیکھا ۔ حتی کہ کوئی فوٹو گرافر بھی نہ تھا ۔
زبردست۔۔۔
اللہ پاک اس ہنسی خوشی کو ہمیشہ برقرار رکھے۔ آمین۔
 
باقی درختوں کا تو معلوم نہیں لیکن ہمارے باغیچہ میں ہمارے روم کے سامنے ایک اخروٹ کا درخت ہے جس پر ایک بھتنی رہتی ہے۔ روؤف بھائی تو سمجھتے ہیں کہ وہ ہم ہی ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔
رؤف بھائی ٹھیک سمجھتے ہوں گے آپ کو اچھی طرح پہچانتے ہیں کیونکہ آپ کے بھائی ہیں نا
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

تبھی تو خدا گنجے کو ناخن نہیں دیتا۔

معذرت رانا صاحب۔۔۔ ہمیں روؤف بھائی کی بات پہ ایک محاورہ یاد آ گیا۔ ہمیں معلوم ہے کہ 33 سال کی عمر میں کوئی فارغ البال نہیں ہوتا بشرطیکہ یہ 33 سال راتوں سمیت شمار کئے گئے ہوں۔
مین تو گنجا نہیں ہوں اور میرے ناخن بھی ہیں آج کچھ بڑھ گئے لیکن اتوار کو کاٹوں گا چھٹی والا دن ہے نا
 
سمجھنا ضروری نہیں ہے۔۔۔ بس خالی جگہ اپنی مرضی سے پُر کر لینی ہے۔
یہ تو بہت مشکل کام ہے امتحان میں بھی پہلے کتاب پڑھتے ہیں تو اس میں سے خالی جگہ آتی ہے اور یہاں تو کچھ بھی نہیں پڑھا تو خالی جگہ میں کیا بھریں؟
 
نہیں۔۔۔ آپ کی سوچ بھی نہیں پہنچ پائے گی۔۔ جب تک ہم خود نہ بتائیں گے۔ :rollingonthefloor:
جب تھی ہی غلط تو کیسے پہنچے گی سوچ بھلا۔
توبہ توبہ عورت ہوکر آپ کو اتنی غلط گالیاں کیسے آتی ہیں؟ میرے گھر میں کوئی گالیاں نہیں دیتا سوائے دادی کے وہ بھی بس بچوں کو گدھے کے بچے، الو کے پٹھوں، کمبختوں، اور میری امی کو غصے میں ناس پیٹی، تیرے منہ پر جھاڑو پھرے، کمبختی ماری، منحوس، خاندان کا داغ وغیرہ کہتی ہیں جس پر امی بہت روتی ہیں پر ابو سمجھاتے ہیں کہ صبر کرو اس پر بہت ثواب ملے گا اب میں اس عمر میں اپنی ماں کو کیا کہوں تو امی بھی کہتی ہیں کہ ہاں بڈھی طوطی کو کون پڑھائے، لیکن دادی بھی غلط گالیاں کبھی نہیں دیتیں
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہم کوئی ستانے والے لگتے ہیں آپ کو؟

لیکن ہم صرف آپ کی خاطر مان رہے ہیں اس بات کے لئے ۔ اور ہمیں پورا یقین ہے کہ جب انھیں معلوم ہو گا کہ ہمارے علاوہ 25 اور جانیں ان کی ذمہ داری بنیں گی تو وہ سارا بوجھ آپ کے ادھیڑ کاندھوں پر ڈال دیں گے۔ اور آپ ٹہرے اپنے نانا نانی کے فرمانبردار۔
پہلے تو آپ نے ۲۳ بتائے تھے ابھی دو گھنٹوں میں ۲ بچوں کا اضافہ کیسے ہوگیا؟
 
نہیں۔۔۔ "بولنا" املا کے لحاظ سے ٹھیک لکھا ہے البتہ جہاں "لکھنا" لکھنا چاہئیے تھا وہاں "بولنا" لکھ دیا تھا۔ خیر ہمیں سمجھ آ گئی۔ یہی بڑی بات ہے۔
افوہ کیا لکھنا بولنا لکھا ہے میرا تو سر چکرا گیا اور سمجھ میں بھی کچھ نہیں آیا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رؤف بھائی ٹھیک سمجھتے ہوں گے آپ کو اچھی طرح پہچانتے ہیں کیونکہ آپ کے بھائی ہیں نا
ہاں کہتے تو آپ ٹھیک ہیں۔ بھتنی جان نہیں چھوڑتی کبھی، کسی نہ کسی روپ میں ٹکرا ہی جایا کرتی ہے۔ بھولے سے بھی لاحول مت پڑھئیے گا کہ ہم غائب ہر گز نہ ہوں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مین تو گنجا نہیں ہوں اور میرے ناخن بھی ہیں آج کچھ بڑھ گئے لیکن اتوار کو کاٹوں گا چھٹی والا دن ہے نا
ہم نے بھی تو محاورہ بولا۔۔۔ گنجا تو نہیں کہا آپ کو۔ نہ ہماری اتنی جراءت

ہاں ہاں کاٹ لیجئیے ناخن۔ بڑھے ہوئے ناخن تو اچھے بھی نہیں لگتے نا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو بہت مشکل کام ہے امتحان میں بھی پہلے کتاب پڑھتے ہیں تو اس میں سے خالی جگہ آتی ہے اور یہاں تو کچھ بھی نہیں پڑھا تو خالی جگہ میں کیا بھریں؟
کچھ بھی بھر لیں۔۔۔ اپنی مرضی کا۔
ہم ہوتے تو پلاؤ لکھ دیتے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
توبہ توبہ عورت ہوکر آپ کو اتنی غلط گالیاں کیسے آتی ہیں؟ میرے گھر میں کوئی گالیاں نہیں دیتا سوائے دادی کے وہ بھی بس بچوں کو گدھے کے بچے، الو کے پٹھوں، کمبختوں، اور میری امی کو غصے میں ناس پیٹی، تیرے منہ پر جھاڑو پھرے، کمبختی ماری، منحوس، خاندان کا داغ وغیرہ کہتی ہیں جس پر امی بہت روتی ہیں پر ابو سمجھاتے ہیں کہ صبر کرو اس پر بہت ثواب ملے گا اب میں اس عمر میں اپنی ماں کو کیا کہوں تو امی بھی کہتی ہیں کہ ہاں بڈھی طوطی کو کون پڑھائے، لیکن دادی بھی غلط گالیاں کبھی نہیں دیتیں
غلط مطلب۔۔۔ اخلاقی اعتبار سے غلط نہ تھی۔ تکنیک ہی غلط تھی گالی کی۔ مطلب کہ ایسی گالی ہو ہی نہیں سکتی۔

ہائے اللہ۔۔۔ اتنا بولتی ہیں آپ کی دادی اماں۔ بڑی یاداشت ہے ان کی ۔
صبر کا ثواب تو واقعی ملے گا انھیں۔
بڑوں کی گالیاں ، گالیاں تو ہوتی ہی نہیں ہیں۔ پھول ہوتے ہیں بس گملوں سمیت۔ لگ گیا تو ٹھاہ۔ بچ گیا تو واہ۔
 
Top