تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

ہاں کہتے تو آپ ٹھیک ہیں۔ بھتنی جان نہیں چھوڑتی کبھی، کسی نہ کسی روپ میں ٹکرا ہی جایا کرتی ہے۔ بھولے سے بھی لاحول مت پڑھئیے گا کہ ہم غائب ہر گز نہ ہوں گے۔
آپ کیا کیا چیزیں ہیں نانی اماں بھی ہیں اور مرغی بھی اور بھوتنی اور اب خود کو شیطان بھی کہہ رہی ہیں
 
غلط مطلب۔۔۔ اخلاقی اعتبار سے غلط نہ تھی۔ تکنیک ہی غلط تھی گالی کی۔ مطلب کہ ایسی گالی ہو ہی نہیں سکتی۔

ہائے اللہ۔۔۔ اتنا بولتی ہیں آپ کی دادی اماں۔ بڑی یاداشت ہے ان کی ۔
صبر کا ثواب تو واقعی ملے گا انھیں۔
بڑوں کی گالیاں ، گالیاں تو ہوتی ہی نہیں ہیں۔ پھول ہوتے ہیں بس گملوں سمیت۔ لگ گیا تو ٹھاہ۔ بچ گیا تو واہ۔
پتا نہیں یہ کون کون سی قسموں کی گالیاں آتی ہیں آپ کو
 
ہم نے بھی تو محاورہ بولا۔۔۔ گنجا تو نہیں کہا آپ کو۔ نہ ہماری اتنی جراءت

ہاں ہاں کاٹ لیجئیے ناخن۔ بڑھے ہوئے ناخن تو اچھے بھی نہیں لگتے نا۔
جی ہاں یہ تو ہے میرا ایک سندھی دوست ہے جب بھی میرے ناخن کچھ بڑھ جاتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ کیا کتوں جیسے ناخن بڑھا لیے ہیں لیکن اب میں اتوار کو ہی کاٹوں گا
 
شیطان کب کہا ہم نے خود کو؟
ہم نے بتایا ہے کہ غائب نہیں ہوں گے کیونکہ ہم شیطان ہیں ہی نہیں۔
اچھا میں سمجھا غائب ہونے کو کہا تھا چلیں پھر تو آپ کی بچت ہوگئی اگر غائب ہوجاتیں تو آپ کے بھائی کہاں تلاش کرتے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہاں یہ تو ہے میرا ایک سندھی دوست ہے جب بھی میرے ناخن کچھ بڑھ جاتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ کیا کتوں جیسے ناخن بڑھا لیے ہیں لیکن اب میں اتوار کو ہی کاٹوں گا
بڑا ہی برا ہے آپ کا دوست۔ مثال کوئی ایسی دیتا ہے کیا۔
 
پھر کیا پہلوان ہیں جو تڑک سے ہڈیوں کے جوڑ ٹھیک کرتے ہیں؟
نہیں پہلوان بھی نہیں ہوں اچھا خاصا اسمارٹ بندہ ہوں یہ میرے دوست کہتے ہیں اور ایک کزن بھی۔ پہلوان تو بہت موٹے موٹے سے ہوتے ہیں نا بڑی ساری توند والے
 
Top